Read افسیوں Chapter 3 Online
Read افسیوں Chapter 3 online from the Holy Bible. This chapter is part of the Book of افسیوں in the New Testament. Browse every verse with easy chapter navigation, continue to the next chapter, or explore the complete Book of افسیوں and the Holy Bible online.
Choose a Chapter
افسیوں 3
باب 3
1. اِسی سبب سے مَیں پَولُس جو تُم غَیرقَوم والوں کی خاطِر مسِیح یِسُوع کا قَیدی ہُوں۔
2. شاید تُم نے خُدا کے اُس فضل کے اِنتظام کا حال سُنا ہوگا جو تُمہارے لِئے مُجھ پر ہُؤا۔
3. یعنی یہ کہ وہ بھید مُجھے مُکاشفہ سے معلُوم ہُؤا۔ چُنانچہ مَیں نے پہلے اُس کا مُختصر حال لِکھا ہے۔
4. جِسے پڑھ کر تُم معلُوم کر سکتے ہو کہ مَیں مسِیح کا وہ بھید کِس قدر سَمَجھتا ہُوں۔
5. جو اَور زمانوں میں بنی آدم کو اِس طرح معلُوم نہ ہُؤا تھا جِس طرح اُس کے مُقدّس رَسُولوں اور نبِیوں پر رُوح میں اَب ظاہِر ہو گیا ہے۔
6. یعنی یہ کہ مسِیح یِسُوع میں غَیرقَومیں خُوشخَبری کے وسِیلہ سے مِیراث میں شرِیک اور بَدَن میں شامِل اور وعدوں میں داخِل ہیں۔
7. اور خُدا کے اُس فضل کی بخشِش سے جو اُس کی قُدرت کی تاثِیر سے مُجھ پر ہُؤا مَیں اِس خُوشخَبری کا خادِم بنا۔
8. مُجھ پر جو سب مُقدّسوں میں چھوٹے سے چھوٹا ہُوں یہ فضل ہُؤا کہ مَیں غَیرقَوموں کو مسِیح کی بے قیاس دَولت کی خُوشخَبری دُوں۔
9. اور سب پر یہ بات روشن کرُوں کہ جو بھید ازل سے سب چِیزوں کے پَیدا کرنے والے خُدا میں پوشِیدہ رہا اُس کا کیا اِنتظام ہے۔
10. تاکہ اَب کلِیسیا کے وسِیلہ سے خُدا کی طرح طرح کی حِکمت اُن حُکُومت والوں اور اِختیّار والوں کو جو آسمانی مقاموں میں ہیں معلُوم ہو جائے۔
11. اُس ازلی اِرادہ کے مُطابِق جو اُس نے ہمارے خُداوند مسِیح یِسُوع میں کِیا تھا۔
12. جِس میں ہم کو اُس پر اِیمان رکھنے کے سبب سے دِلیری ہے اور بھروسے کے ساتھ رسائی۔
13. پَس مَیں دَرخواست کرتا ہُوں کہ تُم میری اُن مُصِیبتوں کے سبب سے جو تُمہاری خاطِر سہتا ہُوں ہِمّت نہ ہارو کِیُونکہ وہ تُمہارے لِئے عِزّت کا باعِث ہیں۔
14. اِس سبب سے مَیں اُس باپ کے آگے گھُٹنے ٹیکتا ہُوں۔
15. جِس سے آسمان اور زمِین کا ہر ایک خاندان نامزد ہے۔
16. کہ وہ اپنے جلال کی دَولت کے مُوافِق تُمہیں یہ عِنایت کرے کہ تُم اُس کے رُوح سے اپنی باطِنی اِنسانِیّت میں بہُت ہی زورآور ہو جاؤ۔
17. اور اِیمان کے وسِیلہ سے مسِیح تُمہارے دِلوں میں سُکُونت کرے تاکہ تُم محبّت میں جڑ پکڑ کے اور بُنیاد قائِم کر کے۔
18. سب مُقدّسوں سمیت بخُوبی معلُوم کر سکو کہ اُس کی چَوڑائی اور لمبائی اور اُنچائی اور گہرائی کِتنی ہے۔
19. اور مسِیح کی اُس محبّت کو جان سکو جو جاننے سے باہِر ہے تاکہ تُم خُدا کی ساری معمُوری تک معمُور ہو جاؤ۔
20. اَب جو اَیسا قادِر ہے کہ اُس قُدرت کے مُوافِق جو ہم میں تاثِیر کرتی ہے ہماری دَرخواست اور خیال سے بہُت زِیادہ کام کر سکتا ہے۔
21. کلِیسیا میں اور مسِیح یِسُوع میں پُشت در پُشت اور ابدُالآباد اُس کی تمجِید ہوتی رہے۔ آمِین۔
About افسیوں Chapter 3
Read افسیوں Chapter 3 online from the Holy Bible. This chapter is part of the Book of افسیوں in the New Testament. Continue reading with the chapter navigation above or explore the complete book.
Book Information
Book: افسیوں
Chapter: 3
Testament: New Testament
How to Read this Chapter
Use the Previous and Next Chapter buttons to continue reading افسیوں. You can also adjust the font size for comfortable reading and browse other books of the Bible using the navigation links.
More Resources
Continue Reading the Bible
Continue reading افسیوں Chapter 3 and explore every book, chapter and verse of the Holy Bible. Use the navigation links above and below to move through the Scriptures with ease.
Frequently Asked Questions
What is افسیوں Chapter 3?
افسیوں Chapter 3 is part of the Book of افسیوں in the Holy Bible.
Can I read this chapter online?
Yes. You can read the complete افسیوں Chapter 3 online for free with easy chapter navigation.
More Chapters from افسیوں
Explore More from نیا عہدنامہ
- عبرانیوں Chapter 2
- اعمال Chapter 12
- اعمال Chapter 16
- کلسیوں Chapter 1
- 2 یوحنا Chapter 1
- متی Chapter 1
- مرقس Chapter 5