Read ططس Chapter 1 Online
Read ططس Chapter 1 online from the Holy Bible. This chapter is part of the Book of ططس in the New Testament. Browse every verse with easy chapter navigation, continue to the next chapter, or explore the complete Book of ططس and the Holy Bible online.
Choose a Chapter
ططس 1
باب 1
1. پَولُس کی طرف سے جو خُدا کا بندہ اور یِسُوع مسِیح کا رَسُول ہے۔ خُدا کے برگُزِدوں کے اِیمان اور اُس حق کی پہچان کے مُطابِق جو دِینداری کے مُوافِق ہے۔
2. اُس ہمیشہ کی زِندگی کی اُمِید پر جِس کا وعدہ ازل سے خُدا نے کِیا ہے جو جھُوٹ نہِیں بول سکتا۔
3. اور اُس نے مُناسِب وقتوں پر اپنے کلام کو اُس پیغام میں ظاہِر کیا جو ہمارے مُنّجی خُدا کے حُکم کے مُطابِق میرے سُپرد ہُؤا۔
4. اِیمان کی شِرکت کے رو سے سَچّے فرزند طِطُس کے نام، فضل اور اِطمینان خُدا باپ اور ہمارے مُنّجی یِسُوع مسِیح کی طرف سے تُجھے حاصِل ہوتا رہے۔
5. مَیں نے تُجھے کریتے میں اِس لِئے چھوڑا تھا کہ تُو باقی ماندہ باتوں کو درُست کرے اور میرے حُکم کے مُطابِق شہر بہ شہر اَیسے بُزُرگوں کو مُقرّر کرے۔
6. جو بے اِلزام اور ایک ایک بِیوی کے شوہر ہوں اور اُن کے بچّے اِیماندار اور بد چلنی اور سرکَشی کے اِلزام سے پاک ہوں۔
7. کِیُونکہ نِگہبان کو خُدا کا مُختار ہونے کی وجہ سے بے اِلزام ہونا چاہئے نہ خُودرائی ہو، نہ غُصّہ ور، نہ نشہ میں غُل مچانے والا۔ نہ مار پِیٹ کرنے والا اور نہ ناجائز نفع کا لالچی۔
8. بلکہ مُسافِر پرور۔ خیر دوست۔ مُتّقی مُنصِف مِزاج۔ پاک اور ضبط کرنے والا ہو۔
9. اور اِیمان کے کلام پر جو اِس تعلِیم کے مُوافِق ہے قائِم ہو تاکہ صحیح تعلِیم کے ساتھ نصِیحت بھی کر سکے اور مُخالِفوں کو قائِل بھی کر سکے۔
10. کِیُونکہ بہُت سے لوگ سرکش اور بہُودہ گو اور دغاباز ہیں خاص کر مختُونوں میں سے۔
11. اُن کا مُنہ بند کرنا چاہئے۔ یہ لوگ ناجائز نفع کی خاطِر ناشایستہ باتیں سِکھا کر گھر کے گھر تباہ کر دیتے ہیں۔
12. اُن ہی میں سے ایک شَخص نے کہا جو خاص اُن کا نبی تھا کہ کرُیتی ہمیشہ جھُوٹے ۔ مُوذی جانور۔ احدی کھاؤ ہوتے ہیں۔
13. یہ گواہی سَچ ہے۔ پَس اُنہِیں سخت ملامت کیا کرتا کہ اُن کا اِیمان درُست ہو جائے۔
14. اور وہ یہُودِیوں کی کہانیوں اور اُن آدمِیوں کے حُکموں پر تَوَجّہ نہ کریں جو حق سے گُمراہ ہوتے ہیں۔
15. پاک لوگوں کے لِئے سب چِیزیں پاک ہیں مگر گُناہ آلُودہ اور بے اِیمان لوگوں کے لِئے کُچھ بھی پاک نہِیں بلکہ اُن کی عقل اور دِل دونو گُناہ آلُودہ ہیں۔
16. وہ خُدا کی پہچان کا دعویٰ تو کرتے ہیں مگر اپنے کاموں سے اُس کا اِنکار کرتے ہیں کِیُونکہ وہ مکرُوہ اور نافرمان ہیں اور کِسی نیک کام کے قابِل نہِیں۔
About ططس Chapter 1
Read ططس Chapter 1 online from the Holy Bible. This chapter is part of the Book of ططس in the New Testament. Continue reading with the chapter navigation above or explore the complete book.
Book Information
Book: ططس
Chapter: 1
Testament: New Testament
How to Read this Chapter
Use the Previous and Next Chapter buttons to continue reading ططس. You can also adjust the font size for comfortable reading and browse other books of the Bible using the navigation links.
More Resources
Continue Reading the Bible
Continue reading ططس Chapter 1 and explore every book, chapter and verse of the Holy Bible. Use the navigation links above and below to move through the Scriptures with ease.
Frequently Asked Questions
What is ططس Chapter 1?
ططس Chapter 1 is part of the Book of ططس in the Holy Bible.
Can I read this chapter online?
Yes. You can read the complete ططس Chapter 1 online for free with easy chapter navigation.
More Chapters from ططس
Explore More from نیا عہدنامہ
- رومیوں Chapter 2
- متی Chapter 19
- اعمال Chapter 8
- 2 تیمتھیس Chapter 3
- اعمال Chapter 15
- 2 کرنتھیوں Chapter 12
- مکاشفہ Chapter 1