ططس Chapter 3

انگریزی میں

Read ططس Chapter 3 Online

Read ططس Chapter 3 online from the Holy Bible. This chapter is part of the Book of ططس in the New Testament. Browse every verse with easy chapter navigation, continue to the next chapter, or explore the complete Book of ططس and the Holy Bible online.

Choose a Chapter

ططس 3

باب 3

1. اُن کو یاد دِلا کہ حاکِموں اور اِختیّار والوں کے تابِع رہیں اور اُن کا حُکم مانیں اور ہر نیک کام کے لِئے مُستعِد رہیں۔

2. کِسی کی بدگوئی نہ کریں۔ تکراری نہ ہوں بلکہ نرم مِزاج ہوں اور سب آدمِیوں کے ساتھ کمال حلیمی سے پیش آئیں۔

3. کِیُونکہ ہم بھی پہلے نادان۔ نافرمان۔ فریب کھانے والے اور رنگ برنگ کی خواہِشوں اور عیش و عِشرت کے بندے تھے اور بد خواہی اور حسد میں زِندگی گُزارتے تھے۔ نفرت کے قائِل تھے اور آپس میں کِینہ رکھتے تھے۔

4. مگر جب ہمارے مُنّجی خُدا کی مہربانی اور اِنسان کے ساتھ اُس کی اُلفت ظاہِر ہُوئی۔

5. تو اُس نے ہم کو نِجات دی مگر راستبازی کے کاموں کے سبب سے نہِیں جو ہم نے خُود کئے بلکہ اپنی رحمت کے مُطابِق نئی پَیدایش کے غُسل اور رُوحُ القدُس کے ہمیں نیا بنانے کے وسِیلہ سے۔

6. جِسے اُس نے ہمارے مُنّجی یِسُوع مسِیح کی معرفت ہم پر اِفراط سے نازِل کِیا۔

7. تاکہ ہم اُس کے فضل سے راستباز ٹھہر کر ہمیشہ کی زِندگی کی اُمِید کے مُطابِق وارِث بنیں۔

8. یہ بات سَچ ہے اور مَیں چاہتا ہُوں کہ تُو اِن باتوں کا یقِینی طور سے دعویٰ کرے تاکہ جِنہوں نے خُدا کا یقِین کِیا ہے وہ اچھّے کاموں میں لگے رہنے کا خیال رکھّیں۔ یہ باتیں بھلی اور آدمِیوں کے واسطے فائِدہ مند ہیں۔

9. مگر بیوُقُوفی کی حُجّتوں اور نسب ناموں اور جھگڑوں اور اُن لڑائِیوں سے جو شَرِیعَت کی بابت ہوں پرہیز کر۔ اِس لِئے کہ یہ لاحاصِل اور بے فائِدہ ہیں۔

10. ایک دو بار نصِیحت کر کے بِدعتی شَخص سے کِنارہ کر۔

11. یہ جان کر کہ اَیسا شَخص برگشتہ ہوگیا ہے اور اپنے آپ کو مُجرِم ٹھہرا کر گُناہ کرتا رہتا ہے۔

12. جب مَیں تیرے پاس اَرتماس یا تخِکُس کو بھیجُوں تو میرے پاس نِیکُپلس آنے کی کوشِش کرنا کِیُونکہ مَیں نے وہِیں جاڑا کاٹنے کا قصد کر لِیا ہے۔

13. زِیناس عالمِ شرع اور اُپلّوس کو کوشِش کر کے روانہ کر دے۔ اِس طَور پر کہ اُن کو کِسی چِیز کی حاجت نہ رہے۔

14. اور ہمارے لوگ بھی ضرُورتوں کو رفع کرنے کے لِئے اچھّے کاموں میں لگے رہنا سِکھیں تاکہ بے پھَل نہ رہیں۔

15. میرے سب ساتھی تُجھے سَلام کہتے ہیں جو اِیمان کے رُو سے ہمیں عزِیز رکھتے ہیں اُن سے سَلام کہہ۔ تُم سب پر فضل ہوتا رہے۔

About ططس Chapter 3

Read ططس Chapter 3 online from the Holy Bible. This chapter is part of the Book of ططس in the New Testament. Continue reading with the chapter navigation above or explore the complete book.

Book Information

Book: ططس
Chapter: 3
Testament: New Testament

How to Read this Chapter

Use the Previous and Next Chapter buttons to continue reading ططس. You can also adjust the font size for comfortable reading and browse other books of the Bible using the navigation links.

https://www.youtube.com/watch?v=rzsT_Q3KLzE

More Resources

Continue Reading the Bible

Continue reading ططس Chapter 3 and explore every book, chapter and verse of the Holy Bible. Use the navigation links above and below to move through the Scriptures with ease.

Frequently Asked Questions

What is ططس Chapter 3?

ططس Chapter 3 is part of the Book of ططس in the Holy Bible.

Can I read this chapter online?

Yes. You can read the complete ططس Chapter 3 online for free with easy chapter navigation.

More Chapters from ططس

  1. ططس Chapter 1
  2. ططس Chapter 2

Explore More from نیا عہدنامہ

  1. عبرانیوں Chapter 8
  2. 2 کرنتھیوں Chapter 2
  3. متی Chapter 16
  4. 2 تھسلنیکیوں Chapter 3
  5. اعمال Chapter 13
  6. متی Chapter 11
  7. یوحنا Chapter 6

Related Chapters & Readings

  1. پیدایش Chapter 13
  2. روت Chapter 2
  3. ذکریاہ Chapter 10
  4. عاموس Chapter 6
  5. رومیوں Chapter 7
  6. حزقی ایل Chapter 9
  7. 1 پطرس Chapter 1
Share Your Love

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *