Read 1 تھسلنیکیوں Chapter 3 Online
Read 1 تھسلنیکیوں Chapter 3 online from the Holy Bible. This chapter is part of the Book of 1 تھسلنیکیوں in the New Testament. Browse every verse with easy chapter navigation, continue to the next chapter, or explore the complete Book of 1 تھسلنیکیوں and the Holy Bible online.
Choose a Chapter
1 تھسلنیکیوں 3
باب 3
1. اِس واسطے جب ہم زِیادہ برداشت نہ کر سکے تو اتھینے میں اکیلے رہ جانا منظُور کِیا۔
2. اور ہم نے تِیمُتھیُس کو جو ہمارا بھائِی اور مسِیح کی خُوشخَبری میں خُدا کا خادِم ہے اِس لِئے بھیجا کہ وہ تُمہیں مضبُوط کرے اور تُمہارے اِیمان کے بارے میں تُمہیں نصِیحت کرے۔
3. کہ اِن مُصِبتوں کے سبب سے کوئی نہ گھبرائے کِیُونکہ تُم جانتے ہو کہ ہم اِن ہی کے لِئے مُقرّر ہُوئے ہیں۔
4. بلکہ پہلے بھی جب ہم تُمہارے پاس تھے تو تُم سے کہا کرتے تھے کہ ہمیں مُصِیبت اُٹھانا ہوگا چُنانچہ اَیسا ہی ہُؤا اور تُمہیں معلُوم بھی ہے۔
5. اِس واسطے جب مَیں اَور زِیادہ برداشت نہ کرسکا تو تُمہارے اِیمان کا حال دریافت کرنے کو بھیجا۔ کہِیں اَیسا نہ ہُؤا ہوکہ آزمانے والے نے تُمہیں آزمایا ہو اور ہماری محنت بے فائِدہ گئی ہو۔
6. مگر اَب جو تِیمُتھیُس نے تُمہارے پاس سے ہمارے پاس آ کر تُمہارے اِیمان اور محبّت کی اور اِس بات کی خُوشخَبری دی کہ تُم ہمارا ذِکرِ خَیر ہمیشہ کرتے ہو اور ہمارے دیکھنے کے اَیسے مُشتاق ہو جَیسے کہ ہم تُمہارے۔
7. اِس لِئے اَے بھائِیو! ہم نے اپنی ساری اِحتیاج اور مُصِیبت میں تُمہارے اِیمان کے سبب سے تُمہارے بارے میں تسلّی پائی۔
8. کِیُونکہ اَب اگر تُم خُداوند میں قائِم ہو تو ہم زِندہ ہیں۔
9. تُمہارے باعِث اپنے خُدا کے سامنے ہمیں جِس قدر خُوشی حاصِل ہے اُس کے بدلہ میں کِس طرح تُمہاری بابت خُدا کا شُکر ادا کریں؟
10. ہم رات دِن بہُت ہی دُعا کرتے رہتے ہیں کہ تُمہاری صُورت دیکھیں اور تُمہارے اِیمان کی کمی پُوری کریں۔
11. اب ہمارا خُدا اور باپ خُود اور ہمارا خُداوند یِسُوع تُمہاری طرف ہماری رہبری کرے۔
12. اور خُداوند اَیسا کرے کہ جِس طرح ہم کو تُم سے محبّت ہے اُسی طرح تُمہاری محبّت بھی آپس میں اور سب آدمِیوں کے ساتھ زِیادہ ہو اور بڑھے۔
13. تاکہ وہ تُمہارے دِلوں کو اَیسا مضبُوط کر دے کہ جب ہمارا خُداوند یِسُوع اپنے سب مُقدّسوں کے ساتھ آئے تو وہ ہمارے خُدا اور باپ کے سامنے پاکیزگی میں بے عَیب ٹھہریں۔
About 1 تھسلنیکیوں Chapter 3
Read 1 تھسلنیکیوں Chapter 3 online from the Holy Bible. This chapter is part of the Book of 1 تھسلنیکیوں in the New Testament. Continue reading with the chapter navigation above or explore the complete book.
Book Information
Book: 1 تھسلنیکیوں
Chapter: 3
Testament: New Testament
How to Read this Chapter
Use the Previous and Next Chapter buttons to continue reading 1 تھسلنیکیوں. You can also adjust the font size for comfortable reading and browse other books of the Bible using the navigation links.
More Resources
Continue Reading the Bible
Continue reading 1 تھسلنیکیوں Chapter 3 and explore every book, chapter and verse of the Holy Bible. Use the navigation links above and below to move through the Scriptures with ease.
Frequently Asked Questions
What is 1 تھسلنیکیوں Chapter 3?
1 تھسلنیکیوں Chapter 3 is part of the Book of 1 تھسلنیکیوں in the Holy Bible.
Can I read this chapter online?
Yes. You can read the complete 1 تھسلنیکیوں Chapter 3 online for free with easy chapter navigation.
More Chapters from 1 تھسلنیکیوں
Explore More from نیا عہدنامہ
- 2 تیمتھیس Chapter 1
- لوقا Chapter 19
- 1 کرنتھیوں Chapter 7
- متی Chapter 10
- عبرانیوں Chapter 13
- لوقا Chapter 23
- 1 تیمتھیس Chapter 4