زبور Chapter 40

انگریزی میں

Read زبور Chapter 40 Online

Read زبور Chapter 40 online from the Holy Bible. This chapter is part of the Book of زبور in the Old Testament. Browse every verse with easy chapter navigation, continue to the next chapter, or explore the complete Book of زبور and the Holy Bible online.

Choose a Chapter

زبور 40

باب 40

1. میں نے صبر سے خُداوند پر آس رکھی۔ اُس نے میری طرف مائل ہو کر میری فریاد سُنی۔

2. اُس نے مجھے ہولناک گڑھے اور دلدل کی کیچڑ میں سے نکالا اور اُس نے میرے پاؤں چٹان پر رکھے اور میری روش قائم کی۔

3. اُس نے ہمارے خُدا کی ستایش کا نیا گیت میرے مُنہ میں ڈالا۔ بہتیرے دیکھینگے اور ڈرینگے اور خُداوند پر تُوکل کرینگے۔

4. مُبارک ہے وہ آدمی جو خُداوند پر تُوکل کرتا ہے اور مغروروں اور دروغ دوستوں کی طرف مائل نہیں ہوتا۔

5. اَے خُداوند میرے خُدا! جو عجیب کام تُو نے کِئے اور تیرے خیال جو ہماری طرف ہیں وہ بہت سے ہیں۔ میں اُن کو تیرےحضور ترتیب نہیں دے سکتا اگر میں اُن کا ذکر اور بیان کرنا چاہوں تو وہ شمارسے باہر ہیں۔

6. قُر بانی اور نذر کو تُو پسند نہیں کرتا۔ تُو نے میرے کان کھول دِئے ہیں۔ سوختنی قُربانی اور خطا کی قُربانی تُو نے طلب نہیں کی۔

7. تب میں نے کہا دیکھ! میں آیا ہوں۔ کتاب کے طُومار میں میری بابت لکھا ہے۔

8. اَے میرے خُدا! میری خُوشی تیری مرضی پُوری کرنے میں ہے بلکہ تیری شریعت میرے دِل میں ہے۔

9. میں نے بڑے مجمع می صداقت کی بشارت دی ہے دیکھ! میں اپنا مُنہ بند نہیں کُرونگا۔ اَے خُداوند! تُو جانتا ہے۔

10. میں نے تیری صداقت اپنے دِل میں چھپا نہیں رکھی۔ میں نے تیری شفقت اور سچائی بڑے مجمع سے نہیں چھپائی ۔

11. اَے خُداوند! تُو مجھ پر رحم کرنے میں دریغ نہ کر۔ تیری شفقت اور سچائی برابر میری حفاظت کریں۔

12. کیونکہ بے شمار بُرائیوں نے مجھے گھیر لیا ہے۔ میری بدی نے مجھے آپکڑا ہے۔ ایسا کہ میں آنکھ نہیں اُٹھا سکتا۔ وہ میری سر کے بالوں سے بھی زیادہ ہیں۔ سو میرا جی چھوٹ گیا۔

13. اَے خُداوند! مہربانی کر کے مجھے چھڑا۔ اَے خُداوند! میری مدد کے لئے جلدی کر۔

14. جو میری جان کو ہلاک کرنے کے درپے ہیں وہ سب شرمندہ اور خجل ہوں۔ جو میری نقصان سے خُوش ہیں۔ وہ پسپا اور رُسوا ہوں۔

15. جو مجھ پر اہاہاہا کرتے ہیں وہ اپنی رُسوائی کے سبب سے تباہ ہو جائیں۔

16. تیرے سب طالب تجھ میں خُوش وخُرم ہوں۔ تیری نجات کےعاشق ہمیشہ کہا کریں خُداوند کی تمجید ہو!

17. پر میں مسکین اور محتاج ہوں۔ خُداوند میری فکر کرتا ہے۔ میرا مدد گار اور چھڑانے والا تُو ہی ہے۔

About زبور Chapter 40

Read زبور Chapter 40 online from the Holy Bible. This chapter is part of the Book of زبور in the Old Testament. Continue reading with the chapter navigation above or explore the complete book.

Book Information

Book: زبور
Chapter: 40
Testament: Old Testament

How to Read this Chapter

Use the Previous and Next Chapter buttons to continue reading زبور. You can also adjust the font size for comfortable reading and browse other books of the Bible using the navigation links.

https://www.youtube.com/watch?v=rzsT_Q3KLzE

More Resources

Continue Reading the Bible

Continue reading زبور Chapter 40 and explore every book, chapter and verse of the Holy Bible. Use the navigation links above and below to move through the Scriptures with ease.

Frequently Asked Questions

What is زبور Chapter 40?

زبور Chapter 40 is part of the Book of زبور in the Holy Bible.

Can I read this chapter online?

Yes. You can read the complete زبور Chapter 40 online for free with easy chapter navigation.

More Chapters from پرانا عہدنامہ

  1. عاموس Chapter 5
  2. عاموس Chapter 4
  3. عاموس Chapter 1
  4. عاموس Chapter 8
  5. عاموس Chapter 7
  6. عاموس Chapter 3
  7. عاموس Chapter 6

Explore More from زبور

  1. زبور Chapter 118
  2. زبور Chapter 141
  3. زبور Chapter 27
  4. زبور Chapter 99
  5. زبور Chapter 49
  6. زبور Chapter 132
  7. زبور Chapter 105

Related Chapters & Readings

  1. 1 سموئیل Chapter 7
  2. یرمیاہ Chapter 44
  3. یسعیاہ Chapter 40
  4. پیدایش Chapter 45
  5. یسعیاہ Chapter 60
  6. عاموس Chapter 8
  7. یعقوب Chapter 4
Share Your Love

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *