Read زبور Chapter 33 Online
Read زبور Chapter 33 online from the Holy Bible. This chapter is part of the Book of زبور in the Old Testament. Browse every verse with easy chapter navigation, continue to the next chapter, or explore the complete Book of زبور and the Holy Bible online.
Choose a Chapter
زبور 33
باب 33
1. اَے صادقو! خُداوند میں شادمان رہو۔ حمد کرنا راست بازوں کو زیبا ہے۔
2. سِتارکے ساتھ خُداوند کا شُکر کرو۔ دس تار کی بربط کے ساتھ اُس کی ستایش کرو۔
3. اُس کے لئے نیا گیت گاؤ۔ بلند آواز کے ساتھ اچھی طرح بجاؤ ۔
4. کیونکہ خُداوند کا کلام راست ہے اور اُس کے سب کام باوفا ہیں۔
5. وہ صداقت اور اِنصاف کو پسند کرتا ہے۔ زمین خُداوند کی شفقت سے معمور ہے۔
6. آسمان خُداوند کے کلام سے اور اُس کا سارا لشکر اُس کے مُنہ کے دم سے بنا۔
7. وہ سُمندر کا پانی تُو دے کی مانند جمع کرتا ہے۔ وہ گہرے سُمندروں کو مخزنوں میں رکھتا ہے۔
8. ساری زمین خُداوند سے ڈرے۔ جہان کے سب باشندے اُس کا خَوف رکھیں۔
9. کیونکہ اُس نے حُکم دِیا اور واقع ہوا۔
10. خُداوند قوموں کی مشورت کوباطل کر دیتا ہے۔ وہ اُمتوں کے منصُوبوںہ کو ناچیز بنا دیتا ہے۔
11. خُداوند کی مصلحت ابد تک قائم رہیگی۔ اور اُس کے دِل کے خیال نسل در نسل۔
12. مُبارک ہے وہ قوم جس کا خُداخُداوند ہے اور وہ اُمت جس کو اُس نے اپنی ہی میراث کے لئے برگزیدہ کیا۔
13. خُداوند آسمان پر سے دیکھتا ہے۔ سب بنی آدم پر اُس کی نگاہ ہے۔
14. اپنی سکونت گاہ سے وہ زمین کے سب باشندوں کو دیکھتا ہے۔
15. وہی ہے جو اُن سب کے دلوں کو بناتا اور اُن کے سب کاموں کا خیال رکھتا ہے۔
16. کسی بادشاہ کو فوج کی کثرت نہ بچائیگی اور کسی زبردست آدمی کو اُس کی بڑی طاقت رہائی نہ دیگی۔
17. بچ نکلنے کے لئے گھوڑا بیکار ہے۔ وہ اپنی شہزوری سے کسی کو نہ بچائیگا۔
18. ویکھو! خُداوند کی نگاہ اُن پر ہے جو اُس سے ڈرتے ہیں۔ جو اُس کی شفقت کے اُمیدوار ہیں۔
19. تاکہ اُن کی جان مَوت سے بچائے اور قحط میں اُن کو جیتا رکھے۔
20. ہماری جان کو خُداوند کی آس ہے۔ وہی ہماری کمک اور ہماری سِپر ہے۔
21. ہمارا دِل اُس میں شادمان رہیگاکیونکہ ہم نے اُس کے پاک نام پر تُوکل کیا ہے۔
22. اَے خُداوند! جیسی تجھ پر ہماری آس ہے۔ ویسی ہی تیری رحمت ہم پر ہو!
About زبور Chapter 33
Read زبور Chapter 33 online from the Holy Bible. This chapter is part of the Book of زبور in the Old Testament. Continue reading with the chapter navigation above or explore the complete book.
Book Information
Book: زبور
Chapter: 33
Testament: Old Testament
How to Read this Chapter
Use the Previous and Next Chapter buttons to continue reading زبور. You can also adjust the font size for comfortable reading and browse other books of the Bible using the navigation links.
More Resources
Continue Reading the Bible
Continue reading زبور Chapter 33 and explore every book, chapter and verse of the Holy Bible. Use the navigation links above and below to move through the Scriptures with ease.
Frequently Asked Questions
What is زبور Chapter 33?
زبور Chapter 33 is part of the Book of زبور in the Holy Bible.
Can I read this chapter online?
Yes. You can read the complete زبور Chapter 33 online for free with easy chapter navigation.
More Chapters from پرانا عہدنامہ
- عاموس Chapter 8
- عاموس Chapter 4
- عاموس Chapter 5
- عاموس Chapter 1
- عاموس Chapter 7
- عاموس Chapter 2
- عاموس Chapter 3
Explore More from زبور
- زبور Chapter 83
- زبور Chapter 134
- زبور Chapter 48
- زبور Chapter 25
- زبور Chapter 75
- زبور Chapter 34
- زبور Chapter 55