Read میکاہ Chapter 6 Online
Read میکاہ Chapter 6 online from the Holy Bible. This chapter is part of the Book of میکاہ in the Old Testament. Browse every verse with easy chapter navigation, continue to the next chapter, or explore the complete Book of میکاہ and the Holy Bible online.
Choose a Chapter
میکاہ 6
باب 6
1. اب خُداوند کا فرمان سُن!اُٹھ پہاڑوں کے سامنے مُباحثہ کر اور سب ٹیلے تیری آواز سُنیں۔
2. اے پہاڑو اور اے زمین کی مُحکم بُنیاد و خُداوند کا دعوٰی سُنو کیونکہ خُداوند اپنے لوگوں پر دعوٰی کرتا ہے اور وہ اسرائیل پر حُجت پابت کرے گا۔
3. اے میرے لوگو میں نے تم سے کیا کیا ہے؟ اور تم کو کس بات میں آزُردہ کیا ہے؟ مُجھ پر ثابت کرو۔
4. کیونکہ میں تم کو مُلک مصر سے نکال لایا اور غُلامی کے گھر سے فدیہ دے کر چُھڑا لایا اور تمہارے آگے موسیٰ اور ہارون اور مریم کو بھیجا۔
5. اے میرے لوگو یاد کرو کہ شاہ موآب بلق نے کیا مشورت کی اور بلعام بن بعور نے اُسے کیا جواب دیا اور شیتم سے جلجال تک کیا کیا ہُوا تاکہ خُداوند کی صداقت سے واقف ہو جاؤ۔
6. میں کیا لے کر خُداوند کے حُضور آوں اور خُداتعالٰی کو کیونکر سجدہ کُروں ؟ کیا سو ختنی قُربانیوں اور یکسالہ بچھڑوں کو لے کر اُس کے حُضور آوں ؟۔
7. کیا خُداوند ہزاروں مینڈھوں سے یا تیل کی دس ہزار نہروں سے خُوش ہو گا؟ کیا میں اپنے پہلوٹھے کو اپنے گُناہ کے عوض میں اور اپنی اولاد کو اپنی جان کی خطا کے بدلہ میں دے دُوں؟۔
8. اے انسان اُس نے تجھ پر نیکی ظاہر کر دی ہے۔ خُداوند تجھ سے اس کے سوا کیا چاہتا ہے کہ تو انصاف کرے اور رحم دلی کو عزیز رکھے اور اپنے خُدا کے حضور فروتنی سے چلے؟۔
9. خُداوند کی آواز شہر کو پُکارتی ہے اور دانش مند اس کے نام کا لحاط رلھتا ہے۔ عصا اور اس کے مُقرر کرنے والے کی سُنو۔
10. کیا شریر کے گھر میں اب تک ناجائز نفع کے خزانے اور ناقص و نفرتی پیمانے نہیں ہیں؟۔
11. کیا وہ دغا کی ترازو اور جُھوٹے باٹوں کا تھیلا رکھتا ہُوا بے گُناہ ٹھہرے گا؟۔
12. کیونکہ وہاں کے دولتمند ظُلم سے پُر ہیں اور اُس کے باشندے جُھوٹ بولتے ہیں بلکہ اُن کے مُنہ دغا باز زُبان ہے۔
13. اس لئے میں تُجھے مُہلک زخم لگاوُں گا اور تیرے گُناہوں کے سبب سے تجھ کو ویران کر ڈالوں گا۔
14. تو کھائےگا پر آسودہ نہ ہوگا کیونکہ تیرا پیٹ خالی رہے گا۔ تو چُھپائے گا پر بچا نہ سکے گا اور جُو کچھ تو بچائے گا میں اُسے تلوار کے حوالہ کُروں گا۔
15. تو بُوئے گا پر فصل نہ کاٹے گا ۔ زیتون کو روندے گا پر تیل ملنے نہ پائے گا۔ تو اُنگور کو کُچلے گا پر مے نہ پئے گا۔
16. کیونکہ عُمری کے قوانین اور اخی اب کے خاندان کے اعمال کی پیروی ہوتی ہے اور تم ان کی مشورت پر چلتے ہو تاکہ میں تم کو ویران کُروں اور اس کے رہنے والوں کو سُسکار کا باعث بناوں ۔ پس تُم میرے لوگوں کی رسوائی اُٹھاؤگے۔
About میکاہ Chapter 6
Read میکاہ Chapter 6 online from the Holy Bible. This chapter is part of the Book of میکاہ in the Old Testament. Continue reading with the chapter navigation above or explore the complete book.
Book Information
Book: میکاہ
Chapter: 6
Testament: Old Testament
How to Read this Chapter
Use the Previous and Next Chapter buttons to continue reading میکاہ. You can also adjust the font size for comfortable reading and browse other books of the Bible using the navigation links.
More Resources
Continue Reading the Bible
Continue reading میکاہ Chapter 6 and explore every book, chapter and verse of the Holy Bible. Use the navigation links above and below to move through the Scriptures with ease.
Frequently Asked Questions
What is میکاہ Chapter 6?
میکاہ Chapter 6 is part of the Book of میکاہ in the Holy Bible.
Can I read this chapter online?
Yes. You can read the complete میکاہ Chapter 6 online for free with easy chapter navigation.
More Chapters from پرانا عہدنامہ
- عاموس Chapter 5
- عاموس Chapter 4
- عاموس Chapter 8
- عاموس Chapter 1
- عاموس Chapter 2
- عاموس Chapter 7
- عاموس Chapter 3