Read یسعیاہ Chapter 9 Online
Read یسعیاہ Chapter 9 online from the Holy Bible. This chapter is part of the Book of یسعیاہ in the Old Testament. Browse every verse with easy chapter navigation, continue to the next chapter, or explore the complete Book of یسعیاہ and the Holy Bible online.
Choose a Chapter
یسعیاہ 9
باب 9
1. لیکن اندوہگین کی تیرگی جاتی رہیگی۔ اُس نے قدیم زمانے میں زبولون اورنفتالی کے علاقوں کو ذلیل کیا پر آخری زمانہ میں قوموں کے گلیل میں دریا کی سمت یردن کے پاربزرگی دیگا۔
2. جو لوگ تاریکی میں چلتے تھےانہوں نے بڑی روشنی دیکھی ۔ جو موت کے سایہ کے ملک میں رہتے تھے ان پر نور چمکا۔
3. تو نے قوم کو بڑھایا۔ تو نے انکی شادمانی کو زیادہ کیا۔ وہ تیرے حضور ایسے خوش ہیں جیسے فصل کاٹتے وقت اور غنیمت کی تقسیم کے وقت لوگ خوش ہوتے ہیں۔
4. کیونکہ تو نے انکے بوجھ کے جوئے اور انکے کندھے کے لٹھاور اُن پر ظلم کرنے والے کے عصا کو ایسا توڑاجیسا مدیان کے دن میں کیا تھا ۔
5. کیونکہ جنگ میں مسّلح مردوں کے تمام سلاح اور خون آلودہ کپڑے جلانے کے لئے ایندھن ہونگے۔
6. اس لیے ہمارے لیے ایک لڑکا تولد ہوا اور ہم کو ایک بیٹابخشا گیا اور سلطنت اُسکے کندھے پر ہو گی اور اُس کا نام عجیب مشیرخدائے قادر ابدیت کا باپ سلامتی کا شہزادہ ہو گا۔
7. اُسکی سلطنت کے اقبال اور سلامتی کی کچھ انتہا نہ ہو گی۔ وہ داؤد کے تخت اور اُسکی مملکت پر آج سے ابد تک حکمران رہیگا اور عدالتاورصداقت سے اُسے قیام بخشے گا رب الافواج کی غیوری یہ کرے گی۔
8. خداوند نے یعقوب کے پاس پیغام بھیجا اور وہ اسرائیل پر نازل ہوا۔
9. اور سب لوگ معلوم کرینگے یعنی بنی افرائیم اور اہل سامریہ جو تکبر اور سخت دلی سے کہتے ہیں۔
10. کہ اینٹیں گر گئیں اورہم تراشتے ہوئے پتھروں کی عمارت بنائینگے ۔ گولر کے درخت کاٹے گئے پر ہم دیودار لگائینگے۔
11. اسلیے خداوند رضین کے مخالف گروہوں کو اُن پر چڑھا لائیگا اور اُن کے دشمنوں کو خود مسلح کریگا۔
12. آگے ارامی ہونگے اور پیچھے فلستی اور وہ منہ پسار کر اسرائیل کو نگل جائینگے۔ باوجود اسکے اُسکا قہر ٹل نہیں گیا بلکہ اُسکا ہاتھ ہنوز بڑھا ہوا ہے۔
13. تو بھی لوگ اپنے مارنے والے کیطرف نہ پھرے اوررب الافواج کے طالب نہ ہوئے۔
14. اسلیے خداونداسرائیل کے سر اور دُم اورخاص و عام کو ایک ہی دن میں کاٹ ڈالیگا۔
15. بزرگ اورعزت دار آدمی سر ہے اور جو نبی جھوٹی باتیں سکھاتا ہے وہی دم ہے۔
16. کیونکہ جو ان لوگوں کے پیشوا ہیں ان سے خطاکاری کراتے ہیں اور انکے پیرو نگلے جائیں گے۔
17. پس خداوند ان کے جوانو سے خوشنود نہ ہو گا اور ان کے یتیموں اور ان کی بیواں پر کبھی رحم نہ کریگا کیونکہ ان میں سے ہر ایک بے دین اور بدکردار ہے اور ہر ایک منہ حماقت اگلتا ہے باوجود اُسکا قہر ٹل نہیں گیا بلکہ اُسکا ہاتھ ہنوز بڑھا ہوا ہے۔
18. کیونکہ شرارت آگ کی طرح جلاتی ہے ۔ وہ خس و خار و کھا جاتی ہے بلکہ وہ جنگل کی گنجان جھاڑیوں میں شعلہ زن ہوتی ہے اور وہ دھوئیں کےبادل میں اوپر کو اڑ جاتی ہے۔
19. رب الافواج کےقہر سے یہ مُلک جلایا گیاہے اور لوگ ایندھن کی مانند ہیں کوئی اپنےبھائی پر رحم نہیں کرتا۔
20. اورکوئی دہنی طرف سےچھینےگا پر بھوکا نہ رہیگا اور وہ بائیں طرف سے کھائے گا سیر نہ ہو گا۔ ان میں سے ہر ایک آدمی اپنےبازو کا گوشت کھائیگا ۔
21. منسی افرائیم کا اورافرائیم منسی کا اور وہ ملکر یہوداہ کے مخالف ہونگے ۔ باوجود اسکے اسکا قہر ٹل نہیں گیا بلکہ اسکا ہاتھ ہنوز بڑھا ہوا ہے۔
About یسعیاہ Chapter 9
Read یسعیاہ Chapter 9 online from the Holy Bible. This chapter is part of the Book of یسعیاہ in the Old Testament. Continue reading with the chapter navigation above or explore the complete book.
Book Information
Book: یسعیاہ
Chapter: 9
Testament: Old Testament
How to Read this Chapter
Use the Previous and Next Chapter buttons to continue reading یسعیاہ. You can also adjust the font size for comfortable reading and browse other books of the Bible using the navigation links.
More Resources
Continue Reading the Bible
Continue reading یسعیاہ Chapter 9 and explore every book, chapter and verse of the Holy Bible. Use the navigation links above and below to move through the Scriptures with ease.
Frequently Asked Questions
What is یسعیاہ Chapter 9?
یسعیاہ Chapter 9 is part of the Book of یسعیاہ in the Holy Bible.
Can I read this chapter online?
Yes. You can read the complete یسعیاہ Chapter 9 online for free with easy chapter navigation.
More Chapters from پرانا عہدنامہ
- عاموس Chapter 8
- عاموس Chapter 5
- عاموس Chapter 4
- عاموس Chapter 1
- عاموس Chapter 2
- عاموس Chapter 7
- عاموس Chapter 6
Explore More from یسعیاہ
- یسعیاہ Chapter 61
- یسعیاہ Chapter 56
- یسعیاہ Chapter 22
- یسعیاہ Chapter 10
- یسعیاہ Chapter 51
- یسعیاہ Chapter 38
- یسعیاہ Chapter 19