Read عاموس Chapter 2 Online
Read عاموس Chapter 2 online from the Holy Bible. This chapter is part of the Book of عاموس in the Old Testament. Browse every verse with easy chapter navigation, continue to the next chapter, or explore the complete Book of عاموس and the Holy Bible online.
Choose a Chapter
عاموس 2
باب 2
1. خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ مُوآب کے تین بلکہ چار گُناہوں کے سبب سے میں اُس کو بے سزا نہ چھوڑوں گا کیونکہ اُس نے شاہ اُودم کی ہڈیوں کو جلا کر چُونا بنا دیا ہے۔
2. پس میں مُوآب پر آگ بھُیجوں گا اور وہ قریوت کے قصروں کو کھا جائے گی ار مُوآب للکار اور نرسنگے کی آواز اور شور و غوغا کے درمیان مرے گا۔
3. اور میں قاضی کو اُس کے درمیان سے کاٹ ڈالوں گا اور اُس کے تمام اُمرا کو اُس کے ساتھ قتل کُروں گا خُداوند یُوں فرماتا ہے۔
4. خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ یہُوداہ کے تین بلکہ چار گُناہوں کے سبب سے میں اُس کو بے سزا نہ چھوڑوں گا کیونکہ اُنہوں نے خُداوند کی شریعت کو رد کیا اور اُس کے احکام کی پیروی نہ کی اور اُن کے جُھوٹے معبُودوں نے جن کی پیروی اُن کے باپ دادا نے کی اُن کو گُمراہ کیا ہے۔
5. پس میں یہُوداہ پر آگ بھیُجوں گا جویروشلیم کے قصروں کو کھا جائے گی ۔
6. خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ اسرائیل کے تین بلکہ چار گُناہوں کے سبب سے میں اُس کو بے سزا نہ چھوڑوں گا کیونکہ اُنہوں نے صادق کو رُوپیہ کی خاطر اور مسکین کو جُوتیوں کے جوڑے کی خاطر بیچ ڈالا۔
7. وہ مسکینوں کے سر پر کی گرد کا بھی لالچ رکھتے ہیں اور حلیموں کو اُن کی راہ سے گمراہ کرتے ہیں اور باپ بیٹا ایک ہی عورت کے پاس جانے سے میرے مُقدس نام کی تکفیر کرتے ہیں۔
8. اور وہ ہر مذبح کے پاس گرو لئے ہُوئے کپڑوں پر لیٹتے ہیں اور اپنے خُدا کے گھر میں جُرمانہ سے خریدی ہُوئی مے پیتے ہیں۔
9. حالانکہ میں ہی نے اُن کے سامنے سے اموریوں کو نیست کیا جو دیوداروں کی مانند بُلند اور بُلوطوں کی مانند مضُبوط تھے۔ ہاں میں ہی نے اُوپر سے اُن کا پھل برباد کیا اور نیچے سے اُن کی جڑیں کاٹیں۔
10. اور میں ہی تُم کو مُلک مصر سے نکال لایا اور چالیس برس تک بیابان میں تمہارے رہبری کی تاکہ تم اموریوں کے مُلک پر قابض ہو جاؤ ۔
11. اور میں نے تمہارے بیٹوں میں سے نبی اور تمہارے جوانوں میں سے نذیر برپا کئے۔ خُداوند فرماتا ہے اے نبی اسرائیل کیا یہ سچ نہیں ؟۔
12. لیکن تم نے نذیروں کو مے پلائی اور نبیوں کو حُکم دیا کہ نُبوت نہ کریں۔
13. دیکھو میں تم کو ایسا دباوں گا جیسے پولُوں سے لدی ہوئی گاڑی دباتی ہے ۔
14. تب تیز رفتار سے بھاگنے کی طاقت جاتی رہے گی اور زور ور آور کا زور بیکار ہوگا اور بہُادر اپنی جان نہ بچا سکے گےگا۔
15. اور کمان کھینچنے والا کھڑا نہ رہے گا اور تیز قدم اور سوار اپنی جان نہ بچا سکیں گے۔
16. اور پہلوانوں میں سے جو کوئی دلاور رہے ننگا نکل بھاگے گا خُداوند فرماتا ہے۔
About عاموس Chapter 2
Read عاموس Chapter 2 online from the Holy Bible. This chapter is part of the Book of عاموس in the Old Testament. Continue reading with the chapter navigation above or explore the complete book.
Book Information
Book: عاموس
Chapter: 2
Testament: Old Testament
How to Read this Chapter
Use the Previous and Next Chapter buttons to continue reading عاموس. You can also adjust the font size for comfortable reading and browse other books of the Bible using the navigation links.
More Resources
Continue Reading the Bible
Continue reading عاموس Chapter 2 and explore every book, chapter and verse of the Holy Bible. Use the navigation links above and below to move through the Scriptures with ease.
Frequently Asked Questions
What is عاموس Chapter 2?
عاموس Chapter 2 is part of the Book of عاموس in the Holy Bible.
Can I read this chapter online?
Yes. You can read the complete عاموس Chapter 2 online for free with easy chapter navigation.
More Chapters from پرانا عہدنامہ
- عاموس Chapter 5
- عاموس Chapter 1
- عاموس Chapter 8
- عاموس Chapter 4
- عاموس Chapter 7
- عاموس Chapter 3
- عاموس Chapter 6
Explore More from عاموس
- عاموس Chapter 4
- عاموس Chapter 7
- عاموس Chapter 5
- عاموس Chapter 3
- عاموس Chapter 3
- عاموس Chapter 5
- عاموس Chapter 2