Read 1 تھسلنیکیوں Chapter 4 Online
Read 1 تھسلنیکیوں Chapter 4 online from the Holy Bible. This chapter is part of the Book of 1 تھسلنیکیوں in the New Testament. Browse every verse with easy chapter navigation, continue to the next chapter, or explore the complete Book of 1 تھسلنیکیوں and the Holy Bible online.
Choose a Chapter
1 تھسلنیکیوں 4
باب 4
1. غرض اَے بھائِیو! ہم تُم سے دَرخواست کرتے ہیں اور خُداوند یِسُوع میں تُمہیں نصِیحت کرتے ہیں کہ جِس طرح تُم نے ہم سے مُناسِب چال چلنے اور خُدا کو خُوش کرنے کی تعلِیم پائی اور جِس طرح تُم چلتے بھی ہو اُسی طرح اَور ترقّی کرتے جاؤ۔
2. کِیُونکہ تُم جانتے ہو کہ ہم نے تُم کو خُداوند یِسُوع کی طرف سے کیا کیا حُکم پہُنچائے۔
3. چُنانچہ خُدا کی مرضی یہ ہے کہ تُم پاک بنو یعنی حرامکاری سے بچے رہو۔
4. اور ہر ایک تُم میں سے پاکیزگی اور عِزّت کے ساتھ اپنے ظرف کو حاصِل کرنا جانے۔
5. نہ شہوت کے جوش سے اُن قَوموں کی مانِند جو خُدا کو نہِیں جانتیں۔
6. اور کوئی شَخص اپنے بھائِی کے ساتھ اِس امر میں زِیادتی اور دغا نہ کرے کِیُونکہ خُداوند اِن سب کاموں کا بدلہ لینے والا ہے چُنانچہ ہم نے پہلے بھی تُم کو تنبِیہ کر کے جتا دِیا تھا۔
7. اِس لِئے کہ خُدا نے ہم کو ناپاکی کے لِئے نہِیں بلکہ پاکیزگی کے لِئے بُلایا۔
8. پَس جو نہِیں مانتا وہ آدمِی کو نہِیں بلکہ خُدا کو نہِیں مانتا جو تُم کو اپنا پاک رُوح دیتا ہے۔
9. مگر برادرانہ محبّت کی بابت تُمہیں کُچھ لِکھنے کی حاجت نہِیں کِیُونکہ تُم آپس میں محبّت کرنے کی خُدا سے تعلِیم پا چُکے ہو۔
10. اور تمام مکِدُنیہ کے سب بھائِیوں کے ساتھ اَیسا ہی کرتے ہو لیکِن اَے بھائِیو! ہم تُمہیں نصِیحت کرتے ہیں کہ ترقّی کرتے جاؤ۔
11. اور جِس طرح ہم نے تُم کو حُکم دِیا چُپ چاپ رہنے اور اپنا کاروبار کرنے اور اپنے ہاتھوں سے محنت کرنے کی ہِمّت کرو۔
12. تاکہ باہِر والوں کے ساتھ شایستگی سے برتاؤ کرو اور کِسی چِیز کے محُتاج نہ ہو۔
13. اَے بھائِیو! ہم نہِیں چاہتے کہ جو سوتے ہیں اُن کی بابت تُم ناواقِف رہو تاکہ اَوروں کی مانِند جو نااُمِید ہیں غم نہ کرو۔
14. کِیُونکہ جب ہمیں یہ یقِین ہے کہ یِسُوع مر گیا اور جی اُٹھا تو اُسی طرح خُدا اُن کو بھی جو سو گئے ہیں یِسُوع کے وسِیلہ سے اُسی کے ساتھ لے آئے گا۔
15. چُنانچہ ہم تُم سے خُداوند کے کلام کے مُطابِق کہتے ہیں کہ ہم جو زِندہ ہیں اور خُداوند کے آنے تک باقی رہیں گے سوئے ہُوؤں سے ہرگِز آگے نہ بڑھیں گے۔
16. کِیُونکہ خُداوند خُود آسمان سے للکار اور مُقّرب فرِشتہ کی آواز اور خُدا کے نرسِنگے کے ساتھ اُتر آئے گا اور پہلے تو وہ جو مسِیح میں مُوئے جی اُٹھیں گے۔
17. پھِر ہم جو زِندہ باقی ہوں گے اُن کے ساتھ بادلوں پر اُٹھائے جائیں گے تاکہ ہوا میں خُداوند کا اِستقبال کریں اور اِس طرح ہمیشہ خُداوند کے ساتھ رہیں گے۔
18. پَس تُم اِن باتوں سے ایک دُوسرے کو تسلّی دِیا کرو۔
About 1 تھسلنیکیوں Chapter 4
Read 1 تھسلنیکیوں Chapter 4 online from the Holy Bible. This chapter is part of the Book of 1 تھسلنیکیوں in the New Testament. Continue reading with the chapter navigation above or explore the complete book.
Book Information
Book: 1 تھسلنیکیوں
Chapter: 4
Testament: New Testament
How to Read this Chapter
Use the Previous and Next Chapter buttons to continue reading 1 تھسلنیکیوں. You can also adjust the font size for comfortable reading and browse other books of the Bible using the navigation links.
More Resources
Continue Reading the Bible
Continue reading 1 تھسلنیکیوں Chapter 4 and explore every book, chapter and verse of the Holy Bible. Use the navigation links above and below to move through the Scriptures with ease.
Frequently Asked Questions
What is 1 تھسلنیکیوں Chapter 4?
1 تھسلنیکیوں Chapter 4 is part of the Book of 1 تھسلنیکیوں in the Holy Bible.
Can I read this chapter online?
Yes. You can read the complete 1 تھسلنیکیوں Chapter 4 online for free with easy chapter navigation.
More Chapters from 1 تھسلنیکیوں
Explore More from نیا عہدنامہ
- اعمال Chapter 16
- 1 کرنتھیوں Chapter 1
- عبرانیوں Chapter 9
- 1 پطرس Chapter 2
- 2 کرنتھیوں Chapter 7
- اعمال Chapter 19
- مکاشفہ Chapter 21