احبار Chapter 21

انگریزی میں

Read احبار Chapter 21 Online

Read احبار Chapter 21 online from the Holy Bible. This chapter is part of the Book of احبار in the Old Testament. Browse every verse with easy chapter navigation, continue to the next chapter, or explore the complete Book of احبار and the Holy Bible online.

Choose a Chapter

A+ A A-

احبار 21

باب 21

1. اور خداوند نے موسی سے کہا کہ ہارون کے بیٹوں سے جو کاہن ہیں کہہ کہ اپنے قبیلہ کے مردہ کے سبب سے کوئی اپنے آپ کو نجس نہ کرے۔

2. اپنے قریبی رشتہ داروں کے سبب سے جیسے اپنی ماں کے سبب سے اور اپنے باپ کے سبب سے اور اپنے بیٹے بیٹی کے سبب سے اور اپنے بھائی کے سبب سے۔

3. اور اپنی سگی کنواری بہن کے سبب سے جس نے شوہرنہ کیا ہو۔انکی خاطر اپنے نجس کرکتا ہے۔

4. چونکہ وہ اپنے لوگوں میں سردار ہے اسلئے وہ اپنے آپ کو ایسا آلودہ نہ کرے کہ ناپاک ہو جائے۔

5. وہ نہ اپنے سر انکی خاطر بیچ سے گھٹوائیں اور نہ اپنی داڑھی کے کو نے منڈوائیں اور نہ اپنے کو زخمی کریں۔

6. وہ اپنے خدا کے لئے پاک رہیں۔اور اپنے خدا کے نام کو بے حرمت نہ کریں کیونکہ وہ خداوند کی آتشین قربانیاں جو انکے خدا کی غذا ہیںگذرانتے ہیں۔اسلئےوہ پاک ہیں۔

7. وہ کسی فاحشہ یا ناپاک عورت سے بیاہ نہ کریں اور نہ اس عورت سے بیاہ کریں جسے اسکے شوہر نے طلاق دی ہو کیونکہ کاہن اپنے خدا کے لئے مقدس ہے۔

8. پس تو کاہن کو مقدس جاننا کیونکہ وہ تیرے خدا کی غذا گذرانتا ہے۔سو وہ تیری نظر میں مقدس ٹھہرے کیونکہ میں خداوند جو تمکو مقدس کرتا ہوں قدوس ہوں۔

9. اور اگر کاہن ککی بیٹی فاحشہ بنکر اپنے آپ کو ناپاک کرے تو وہ اپنے باپ کو ناپاک ٹھہراتی ہے۔وہ عورت آگ میں جلائی جائے۔

10. اور وہ جو اپنے بھایئوں کے درمیان سردار کاہن ہو جسکے سر پر مسح کرنے کا تیل ڈالا گیا اور جو پاک لباس پہننے کے لئے مخصوص کیا گیا وہ اپنے سر کے بال بکھرنے نہ دے اور نہ اپنے کپڑے نہ پھاڑے۔

11. وہ کسی مردہ کے پاس نہ جائے اور نہ اپنے باپ یا ماں کی خاطر اپنے آپ کو نجس کرے۔

12. اور وہ مقدس کے باہر بھی نہ نکلے اور نہ اپنے خدا کے مقدس کو بے حرمت کرے کیونکہ اسکے خدا کے مسح کرنے کے کے تیل کا تاج اس پر ہے۔میں خداوند ہوں۔

13. اور وہ کنواری عورت سے بیاہ کرے۔

14. جو بیوہ یا مطلقہ یا ناپاک عورت یا فاحشہ ہو ان سے وہ بیاہ نہ کرے بلکہ وہاپنی ہی قوم کی کنواری کو بیاہ لے۔

15. اور وہ اپنے تخم کو اپنی قوم میں ناپاک نہ ٹھہرائے کیونکہ میں خداوندہوں جو اسے مقدس کرتا ہوں۔

16. پھر خداوند نے موسی سے کہا کہ۔

17. ہارون سے کہدے کہ تیری نسل میں پشت درپشت اگر کوئی کسی طرح کا عیب رکھتا ہو تو وہ اپنے خدا کی غذا گذراننے کو نزدیک نہ آئے۔

18. خواہ کوئی ہو جس میں عیب ہو وہ نزدیک نہ آئے۔خواہ وہ اندھا ہو یا لنگڑا یا نکچٹا ہو یا زائدالاعضا۔

19. یا اسکا پاؤں ٹوٹا ہو یا ہاتھ ٹوٹا ہو۔

20. یا وہ کبڑا یا بونا ہو یا اسکی آبکھ میں کچھ نقص ہو یا کھجلی بھرا ہو یا اسکے پپڑیاں ہوں یا اسکے خصے پچکے ہوں۔

21. ہارون کاہن نسل میں سے کوئی جو عیب دار ہو خداوند کی آتشین قربانیاں گذراننے کو نزدیک نہ آئے۔وہ عیب دار ہے۔وہ ہر گزاپنے خدا کی غذا گذراننے کو پاس نہ آئے۔

22. وہ اپنے خدا کی نہایت ہی مقدس اور پاک دونوں طرح کی روٹی کھائے۔

23. لیکن پردہ کے اندر داخل نہ ہو مذبح کے پاس آئے اسلئے کہ وہ عیب دار ہے تا ایسا نہ ہو کہ وہ میرے مقدس مقاموں کو بے حرمت کرے کیونکہ میں خداوند انکا مقدس کرنے والا ہوں۔

24. سو موسی نے ہارون اور اسکے بیٹوں اور سب بنی اسرائیل سے یہ باتیں کہیں۔

About احبار Chapter 21

Read احبار Chapter 21 online from the Holy Bible. This chapter is part of the Book of احبار in the Old Testament. Continue reading with the chapter navigation above or explore the complete book.

Book Information

Book: احبار
Chapter: 21
Testament: Old Testament

How to Read this Chapter

Use the Previous and Next Chapter buttons to continue reading احبار. You can also adjust the font size for comfortable reading and browse other books of the Bible using the navigation links.

https://www.youtube.com/watch?v=rzsT_Q3KLzE

More Resources

Continue Reading the Bible

Continue reading احبار Chapter 21 and explore every book, chapter and verse of the Holy Bible. Use the navigation links above and below to move through the Scriptures with ease.

Frequently Asked Questions

What is احبار Chapter 21?

احبار Chapter 21 is part of the Book of احبار in the Holy Bible.

Can I read this chapter online?

Yes. You can read the complete احبار Chapter 21 online for free with easy chapter navigation.

More Chapters from احبار

  1. احبار Chapter 12
  2. احبار Chapter 11
  3. احبار Chapter 9
  4. احبار Chapter 3
  5. احبار Chapter 23
  6. احبار Chapter 22
  7. احبار Chapter 17

Explore More from پرانا عہدنامہ

  1. احبار Chapter 18
  2. 2 تواریخ Chapter 11
  3. واعظ Chapter 12
  4. اَستر Chapter 9
  5. یسعیاہ Chapter 43
  6. عاموس Chapter 8
  7. 2 سموئیل Chapter 14

Related Chapters & Readings

  1. متی Chapter 26
  2. قضاۃ Chapter 12
  3. یوحنا Chapter 10
  4. اَستر Chapter 6
  5. یسعیاہ Chapter 54
  6. 1 سموئیل Chapter 25
  7. ہوسیع Chapter 5
Share Your Love

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *