Read 1 تیمتھیس Chapter 1 Online
Read 1 تیمتھیس Chapter 1 online from the Holy Bible. This chapter is part of the Book of 1 تیمتھیس in the New Testament. Browse every verse with easy chapter navigation, continue to the next chapter, or explore the complete Book of 1 تیمتھیس and the Holy Bible online.
Choose a Chapter
1 تیمتھیس 1
باب 1
1. پَولُس کی طرف سے جو ہمارے مُنّجی خُدا اور ہمارے اُمِید گاہ مسِیح یِسُوع کے حُکم سے مسِیح یِسُوع کا رَسُول ہے۔
2. تِیمُتھیُس کے نام جو اِیمان کے لِحاظ سے میرا سَچّا فرزند ہے۔ فضل رحم اور اِطمینان خُدا باپ اور ہمارے خُداوند مسِیح یِسُوع کی طرف سے تُجھے حاصِل ہوتا رہے۔
3. جِس طرح مَیں نے مکِدُنیہ جاتے وقت تُجھے نصِیحت کی تھی کہ اِفسُس میں رہ کر بعض شَخصوں کو حُکم کر دے کہ اَور طرح کی تعلِیم نہ دیں۔
4. اور اُن کہانیوں اور بے اِنتہا نسب ناموں پر لِحاظ نہ کریں جو تکرار کا باعِث ہوتے ہیں اور اُس اِنتظامِ اِلٰہی کے مُوافِق نہِیں جو اِیمان پر مبنی ہے اُسی طرح اَب بھی کرتا ہُوں۔
5. حُکم کا مقصد یہ ہے کہ پاک دِل اور نیک نیّت اور بے رِیا اِیمان سے محبّت پَیدا ہو۔
6. اِن کو چھوڑ کر بعض شَخص بیہُودہ بکواس کی طرف مُتوّجہ ہوگئے۔
7. اور شَرِیعَت کے مُعلِّم بننا چاہتے ہیں حالانکہ جو باتیں کہتے ہیں اور جِن کا یقِینی طَور سے دعویٰ کرتے ہیں اُن کو سَمَجھتے بھی نہِیں۔
8. مگر ہم جانتے ہیں کہ شَرِیعَت اچھّی ہے بشرطیکہ کوئی اُسے شَرِیعَت کے طَور پر کام میں لائے۔
9. یعنی یہ سَمَجھ کر کہ شَرِیعَت راستبازوں کے لِئے مُقرّر نہِیں ہُوئی بلکہ بے شرع اور سرکش لوگوں اور بے دِینوں اور گُنہگاروں اور ناپاکوں اور رِندوں اور ماں باپ کے قاتِلوں اور خُونِیوں۔
10. اور حرامکاروں اور لَونڈے بازوں اور بردہ فروشوں اور جھُوٹوں اور جھُوٹی قَسم کھانے والوں اور اِن کے سِوا صحیح تعلِیم کے اَور برخِلاف کام کرنے والوں کے واسطے ہے۔
11. یہ خُدایِ مُبارک کے جلال کی اُس خُوشخَبری کے مُوافِق ہے جو میرے سُپُرد ہُوئی۔
12. مَیں اپنے طاقت بخشنے والے خُداوند مسِیح یِسُوع کا شُکر کرتا ہُوں کہ اُس نے مُجھے دِیانتدار سَمَجھ کر اپنی خِدمت کے لِئے مُقرّر کِیا۔
13. اگرچہ مَیں پہلے کُفر بکنے والا اور ستانے والا اور بے عِزّت کرنے والا تھا تَو بھی مُجھ پر رحم ہُؤا اِس واسطے کہ مَیں نے بے اِیمانی کی حالت میں نادانی سے یہ کام کِئے تھے
14. اور ہمارے خُداوند کا فضل اُس اِیمان اور محبّت کے ساتھ جو مسِیح یِسُوع میں ہے بہُت زِیادہ ہُؤا۔
15. یہ بات سَچ اور ہر طرح سے قُبُول کرنے کے لائِق ہے کہ مسِیح یِسُوع گُنہگاروں کو نِجات دینے کے لِئے دُنیا میں آیا جِن میں سب سے بڑا مَیں ہُوں۔
16. لیکِن مُجھ پر رحم اِس لِئے ہُؤا کہ یِسُوع مسِیح مُجھ بڑے گُنہگار میں اپنا کمال تحمُّل ظاہِر کرے تاکہ جو لوگ ہمیشہ کی زِندگی کے لِئے اُس پر اِیمان لائیں گے اُن کے لِئے مَیں نمُونہ بنُوں۔
17. اب ازلی بادشاہ یعنی غَیرفانی نادِیدہ واحِد خُدا کی عِزّت اور تمجِید ابداُلآباد ہوتی رہے۔ آمِین۔
18. اَے فرزند تِیمُتھِیُس! اُن پیشینگوئیوں کے مُوافِق جو پہلے تیری بابت کی گئی تھِیں مَیں یہ حُکم تیرے سُپُرد کرتا ہُوں تاکہ تُو اُن کے مُطابِق اچھّی لڑائی لڑتا رہے اور اِیمان اور اُس نیک نیّت پر قائِم رہے۔
19. جِس کو دُور کرنے کے سبب سے بعض لوگوں کے اِیمان کا جہاز غرق ہوگیا۔
20. اُن ہی میں سے ہُمِنیُس اور سکندر ہیں۔ جِنہِیں مَیں نے شَیطان کے حوالہ کِیا تاکہ کُفر سے باز رہنا سِیکھیں۔
About 1 تیمتھیس Chapter 1
Read 1 تیمتھیس Chapter 1 online from the Holy Bible. This chapter is part of the Book of 1 تیمتھیس in the New Testament. Continue reading with the chapter navigation above or explore the complete book.
Book Information
Book: 1 تیمتھیس
Chapter: 1
Testament: New Testament
How to Read this Chapter
Use the Previous and Next Chapter buttons to continue reading 1 تیمتھیس. You can also adjust the font size for comfortable reading and browse other books of the Bible using the navigation links.
More Resources
Continue Reading the Bible
Continue reading 1 تیمتھیس Chapter 1 and explore every book, chapter and verse of the Holy Bible. Use the navigation links above and below to move through the Scriptures with ease.
Frequently Asked Questions
What is 1 تیمتھیس Chapter 1?
1 تیمتھیس Chapter 1 is part of the Book of 1 تیمتھیس in the Holy Bible.
Can I read this chapter online?
Yes. You can read the complete 1 تیمتھیس Chapter 1 online for free with easy chapter navigation.
More Chapters from 1 تیمتھیس
Explore More from نیا عہدنامہ
- لوقا Chapter 16
- 1 کرنتھیوں Chapter 12
- لوقا Chapter 9
- اعمال Chapter 22
- مرقس Chapter 12
- اعمال Chapter 5
- یوحنا Chapter 2