2 تھسلنیکیوں Chapter 3

انگریزی میں

Read 2 تھسلنیکیوں Chapter 3 Online

Read 2 تھسلنیکیوں Chapter 3 online from the Holy Bible. This chapter is part of the Book of 2 تھسلنیکیوں in the New Testament. Browse every verse with easy chapter navigation, continue to the next chapter, or explore the complete Book of 2 تھسلنیکیوں and the Holy Bible online.

Choose a Chapter

2 تھسلنیکیوں 3

باب 3

1. غرض اَے بھائِیو! ہمارے حق میں دُعا کرو کہ خُداوند کا کلام اَیسا جلد پھیل جائے اور جلال پائے جَیسا تُم میں۔

2. اور کجَرو اور بُرے آدمِیوں سے ہم بچے رہیں کِیُونکہ سب میں اِیمان نہِیں۔

3. مگر خُداوند سَچّا ہے۔ وہ تُم کو مضبُوط کرے گا اور اُس شرِیر سے محفُوظ رکھّے گا۔

4. اور خُداوند میں ہمیں تُم پر بھروسہ ہے کہ جو حُکم ہم تُمہیں دیتے ہیں اُس پر عمل کرتے ہو اور کرتے بھی رہو گے۔

5. خُداوند تُمہارے دِلوں کو خُدا کی محبّت اور مسِیح کے صبر کی ہدایت کرے۔

6. اَے بھائِیو! ہم اپنے خُداوند یِسُوع مسِیح کے نام سے تُمہیں حُکم دیتے ہیں کہ ہر ایک اَیسے بھائِی سے کِنارہ کرو جو بے قاعدہ چلتا ہے اور اُس رِوایَت پر عمل نہِیں کرتا جو اُس کو ہماری طرف سے پہُنچی۔

7. کِیُونکہ تُم آپ جانتے ہو کہ ہماری مانِند کِس طرح بننا چاہئے اِس لِئے کہ ہم تُم میں بے قاعدہ نہ چلتے تھے۔

8. اور کِسی کی روٹی مُفت نہ کھاتے تھے بلکہ محنت مُشقّت سے رات دِن کام کرتے تھے تاکہ تُم میں سے کِسی پر بوجھ نہ ڈالیں۔

9. اِس لِئے نہِیں کہ ہم کو اِختیّار نہ تھا بلکہ اِس لِئے کہ اپنے آپ کو تُمہارے واسطے نمُونہ ٹھہرائیں تاکہ تُم ہماری مانِند بنو۔

10. اور جب ہم تُمہارے پاس تھے اُس وقت بھی تُم کو یہ حُکم دیتے تھے کہ جِسے محنت کرنا نہ منظُور نہ ہو وہ کھانے بھی نہ پائے۔

11. ہم سُنتے ہیں کہ تُم میں بعض بے قاعدہ چلتے ہیں اور کُچھ کام نہِیں کرتے بلکہ اَوروں کے کام میں دخل دیتے ہیں۔

12. اَیسے شَخصوں کو ہم خُداوند یِسُوع مسِیح میں حُکم دیتے اور نصِیحت کرتے ہیں کہ چُپ چاپ کام کر کے اپنی ہی روٹی کھائیں۔

13. اور تُم اَے بھائِیو! نیک کام کرنے میں ہِمّت نہ ہارو۔

14. اور اگر کوئی ہمارے اِس خط کی بات کو نہ مانے تو اُسے نِگاہ میں رکھّو اور اُس سے صحُبت نہ رکھّو تاکہ وہ شرمِندہ ہو۔

15. لیکِن اُسے دُشمن نہ جانو بلکہ بھائِی سَمَجھ کر نصِیحت کرو۔

16. اب خُداوند جو اِطمینان کا چشمہ ہے آپ ہی تُم کو ہمیشہ اور ہر طرح سے اِطمینان بخشے۔ خُداوند تُم سب کے ساتھ رہے۔

17. مَیں پَولُس اپنے ہاتھ سے سَلام لِکھتا ہُوں۔ ہر خط میں میرا یہی نِشان ہے۔ مَیں اِسی طرح لِکھتا ہُوں۔

18. ہمارے خُداوند یِسُوع مسِیح کا فضل تُم سب پر ہوتا رہے۔

About 2 تھسلنیکیوں Chapter 3

Read 2 تھسلنیکیوں Chapter 3 online from the Holy Bible. This chapter is part of the Book of 2 تھسلنیکیوں in the New Testament. Continue reading with the chapter navigation above or explore the complete book.

Book Information

Book: 2 تھسلنیکیوں
Chapter: 3
Testament: New Testament

How to Read this Chapter

Use the Previous and Next Chapter buttons to continue reading 2 تھسلنیکیوں. You can also adjust the font size for comfortable reading and browse other books of the Bible using the navigation links.

https://www.youtube.com/watch?v=rzsT_Q3KLzE

More Resources

Continue Reading the Bible

Continue reading 2 تھسلنیکیوں Chapter 3 and explore every book, chapter and verse of the Holy Bible. Use the navigation links above and below to move through the Scriptures with ease.

Frequently Asked Questions

What is 2 تھسلنیکیوں Chapter 3?

2 تھسلنیکیوں Chapter 3 is part of the Book of 2 تھسلنیکیوں in the Holy Bible.

Can I read this chapter online?

Yes. You can read the complete 2 تھسلنیکیوں Chapter 3 online for free with easy chapter navigation.

More Chapters from 2 تھسلنیکیوں

  1. 2 تھسلنیکیوں Chapter 2
  2. 2 تھسلنیکیوں Chapter 1

Explore More from نیا عہدنامہ

  1. لوقا Chapter 6
  2. متی Chapter 27
  3. مکاشفہ Chapter 19
  4. عبرانیوں Chapter 1
  5. افسیوں Chapter 3
  6. متی Chapter 7
  7. 2 کرنتھیوں Chapter 1

Related Chapters & Readings

  1. احبار Chapter 20
  2. گنتی Chapter 2
  3. خروج Chapter 32
  4. زبور Chapter 73
  5. یسعیاہ Chapter 10
  6. گنتی Chapter 8
  7. یوحنا Chapter 15
Share Your Love

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *