1 تیمتھیس Chapter 3

انگریزی میں

Read 1 تیمتھیس Chapter 3 Online

Read 1 تیمتھیس Chapter 3 online from the Holy Bible. This chapter is part of the Book of 1 تیمتھیس in the New Testament. Browse every verse with easy chapter navigation, continue to the next chapter, or explore the complete Book of 1 تیمتھیس and the Holy Bible online.

Choose a Chapter

1 تیمتھیس 3

باب 3

1. یہ بات سَچ ہے کہ جو شَخص نِگہبان کا عُہدہ چاہتا ہے وہ اچھّے کام کی خواہِش کرتا ہے۔

2. پَس نِگہبان کو بے اِلزام۔ ایک بِیوی کا شَوہر۔ پرہیزگار۔ مُتّقی۔ شایستہ۔ مُسافرپرور اور تعلِیم دینے کے لائِق ہونا چاہئے۔

3. نشہ میں غُل مچانے والا یا مار پِیٹ کرنے والا نہ ہو بلکہ حلِیم ہو۔ نہ تکراری نہ زردوست۔

4. اپنے گھر کا بخُوبی بندوبست کرتا ہو اور اپنے بچّوں کو کمال سنجِیدگی سے تابِع رکھتا ہو۔

5. (جب کوئی اپنے گھر ہی کا بندوبست کرنا نہِیں جانتا تو خُدا کی کلِیسیا کی خَبرگِیری کیونکر کرے گا؟)

6. نَومُرید نہ ہو تاکہ تکبُّر کر کے کہِیں اِبلِیس کی سی سزا نہ پائے۔

7. اور باہِر والوں کے نزدِیک بھی نیک نام ہونا چاہئے تاکہ ملامت میں اور اِبلِیس کے پھندے میں نہ پھنسے۔

8. اِسی طرح خادِموں کو بھی سنجِیدہ ہونا چاہئے۔ دو زبان اور شرابی اور ناجائِز نفع کے لالچی نہ ہوں۔

9. اور اِیمان کے بھید کو پاک دِل میں حِفاظت سے رکھّیں۔

10. اور یہ بھی پہلے آزمائے جائیں۔ اِس کے بعد اگر بے اِلزام ٹھہریں تو خِدمت کا کام کریں۔

11. اِسی طرح عَورتوں کو بھی سنجِیدہ ہونا چاہئے۔ تہُمت لگانے والی نہ ہوں بلکہ پرہیزگار اور سب باتوں میں اِیماندار ہوں۔

12. خادِم ایک ایک بِیوی کے شوہر ہوں اور اپنے اپنے بچّوں اور گھروں کا بخُوبی بندوبست کرتے ہوں۔

13. کِیُونکہ جو خِدمت کا کام بخُوبی انجام دیتے ہیں وہ اپنے لِئے اچھّا مرتبہ اور اُس اِیمان میں جو مسِیح یِسُوع پر ہے بڑی دِلیری حاصِل کرتے ہیں۔

14. مَیں تیرے پاس جلد آنے کی اُمِید کرنے پر بھی یہ باتیں تُجھے اِس لِئے لِکھتا ہُوں۔

15. کہ اگر مُجھے آنے میں دیر ہو تو مُجھے معلُوم ہو جائے کہ خُدا کے گھر یعنی زِندہ خُدا کی کلِیسیا میں جو حق کا سُتُون اور بُنیاد ہے کیونکر برتاؤ کرنا چاہئے۔

16. اِس میں کلام نہِیں کہ دِینداری کا بھید بڑا ہے یعنی وہ جو جِسم میں ظاہِر ہُؤا اور رُوح میں راستباز ٹھہرا اور فرِشتوں کو دِکھائی دِیا اور غَیرقَوموں میں اُس کی منادی ہُوئی اور دُنیا میں اُس پر اِیمان لائے اور جلال میں اُوپر اُٹھایا گیا۔

About 1 تیمتھیس Chapter 3

Read 1 تیمتھیس Chapter 3 online from the Holy Bible. This chapter is part of the Book of 1 تیمتھیس in the New Testament. Continue reading with the chapter navigation above or explore the complete book.

Book Information

Book: 1 تیمتھیس
Chapter: 3
Testament: New Testament

How to Read this Chapter

Use the Previous and Next Chapter buttons to continue reading 1 تیمتھیس. You can also adjust the font size for comfortable reading and browse other books of the Bible using the navigation links.

https://www.youtube.com/watch?v=rzsT_Q3KLzE

More Resources

Continue Reading the Bible

Continue reading 1 تیمتھیس Chapter 3 and explore every book, chapter and verse of the Holy Bible. Use the navigation links above and below to move through the Scriptures with ease.

Frequently Asked Questions

What is 1 تیمتھیس Chapter 3?

1 تیمتھیس Chapter 3 is part of the Book of 1 تیمتھیس in the Holy Bible.

Can I read this chapter online?

Yes. You can read the complete 1 تیمتھیس Chapter 3 online for free with easy chapter navigation.

More Chapters from 1 تیمتھیس

  1. 1 تیمتھیس Chapter 4
  2. 1 تیمتھیس Chapter 6
  3. 1 تیمتھیس Chapter 5
  4. 1 تیمتھیس Chapter 2
  5. 1 تیمتھیس Chapter 1

Explore More from نیا عہدنامہ

  1. یوحنا Chapter 8
  2. مرقس Chapter 2
  3. اعمال Chapter 3
  4. مرقس Chapter 14
  5. مرقس Chapter 5
  6. 1 کرنتھیوں Chapter 1
  7. لوقا Chapter 21

Related Chapters & Readings

  1. یوناہ Chapter 3
  2. استثنا Chapter 34
  3. دانی ایل Chapter 1
  4. زبور Chapter 86
  5. اعمال Chapter 12
  6. زبور Chapter 2
  7. قضاۃ Chapter 10
Share Your Love

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *