گنتی Chapter 18

انگریزی میں

Read گنتی Chapter 18 Online

Read گنتی Chapter 18 online from the Holy Bible. This chapter is part of the Book of گنتی in the Old Testament. Browse every verse with easy chapter navigation, continue to the next chapter, or explore the complete Book of گنتی and the Holy Bible online.

Choose a Chapter

A+ A A-

گنتی 18

باب 18

1. باب نمبر 18اور خداوند نے موسیٰ سے کہا مقدس کا گناہ تجھ پر اور تیرے بیٹوں پر اور تیرے آبائی خاندان پر ہوگا

2. اور تو لاوی کے قبیلہ یعنی اپنے باپ دادا کے قبیلہ کے لوگوں کو جوتیرے بھائی ہیں اپنے ساتھ لے آیا کر تاکہ وہ تیر ے ساتھ رہ کر تیری خدمت کریں اور شہادت کے خیمہ کے آگے تو اور تیرے بیٹے ہی آیا کریں

3. وہ تیری خدمت اور مذبح کی محافظت کریں فقط وہ مقدس اور کے ظروف اور مذبح کے نزیک نہ جایا کریں تا نہ ہو کہ وہ بھی اور تم بھی ہلاک ہو جاؤ

4. سو وہ تیرے ساتھ ہو کر خیمہ اور خٰیمہ کی سب چیزوں کی محافظت کریں اور کوئی غیر شخص تمہارے نزدیک نہ آنے پائے

5. اور تم مقدس اور مذبح کی حفاظت کرو تاکہ آگے کو بنی اسرائیل پر قہر نازل نہ ہو

6. اور دیکھو میں نے بنی لاوی کو جو تمہارے بھا ئی ہیں بنی اسرائیل سے الگ کر کے تمہاری خاطر بخشش کے طور پر تم کو سپرد کیا تاکہ وہ خیمہ اجتماع کی خدمت کریں

7. پر مذبح کی اور اور پردہ کے اندر کی خدمت تیرے اور تیرے بیٹوں کے ذمہ ہے سو اس کے لیے تم اپنی کہانت کی حفاظت کرنا کہانت کی خدمت کا شرف میں تم کو بخشتا ہوں اور جو غیر شخص نزدیک آئے وہ جان سے مارا جائے۔

8. پھر خداوند نے ہارون سے کہا کہ دیکھ میں نے بنی اسرائیل کی سب پاک چیزوں میں سے اٹھانے کی قربانیاں تجھے دے دی ہیں میں نے انکو تیرے ممسوح ہونے کا حق ٹھہرا کر تجھےا ور تیرے بیٹوں کو ہمیشہ کے لیے دے دیا ہے

9. سب سے پاک چیزوں میں سے جو کچھ آگ سے بچایا جائے گا وہ تیرا ہوگاانکے سب چڑھاوے یعنی نذر کی قر بانی خطا کی قربانی اور جرم کی قربانی جنکو وہ میرے حضور گذرانیں وہ تیرے اور تیرے بیٹو ں کے لیے بہت مقدس ٹھہریں

10. اور تو ان کو نہایت مقدس جان کر کھانا مرد ہی مرد ان کو کھائیں وہ تیرے لیے پاک ہیں

11. اور اپنے ہدیہ کے طور پر جو کچھ بنی اسرائیل اٹھانے کی قربانی اور ہلان ےکی قربانی کے طور پر گذرانیں وہ بھی تیرا ہو ان کو میں تجھ کو اور تیرے بیٹوں کو ہمیشہ کے حق کے طور پر دیتا ہوں تیرے گھرانے میں جتنے پاک ہیں وہ انکو کھائیں

12. اچھے سے اچھا تیل اور اچھی سے اچھی مے اور اچھے سے اچھا گیہوں یعنی ان چیزوں میں سے وہ جو کچھ پہلے پھل کے طور پر خداوند کے حضور گذرانیں وہ سن میں نے تجھے دیا

13. انکے ملک کی پہلی پیداوار کے پہلے پکے پھل جنکو وہ خداوند کے حضور لائیں تیرے ہونگےتیرے گھرانے میں جتنے پاک ہیں وہ انکو کھائیں

14. بنی اسرائیل کی ہر مخصوص کی ہوئی چیز تیری ہے

15. ان جانداروں میں سے جنکو وہ خداوند کے حضور گذرانتے ہیں جتنے پہلو ٹھی کے بچے ہیں خواہ وہ انسان کے ہوں خواہ حیون کےوہ سب تیرے ہوں گے پر انسان پہلوٹھوں کا فدیہ لے کر انکو ضرور چھوڑ دینا اور ناپاک جانوروں کے پہلوٹھے بھی فدیہ سے چھوڑ دیے جائیں

16. اور جنکا فدیہ دیا جائے وہ ایک مہینے کے ہوں تو ان کو اپنی ٹھہرائی ہوئی قیمت کے مطابق مقدِس کی مثقال کے مطابق جو بیس جبرے کی ہوتی ہے چاندی کی پانچ مثقال لے کر چھوڑ دینا

17. لیکن گائے اور بھیر بکری کے پہلوٹھوں کا فدیہ نہ لیا جائے وہ مقدس ہیں تو ان کا خون لے کر مذبح پر چھڑکنا اور انکی چربی آتشین قربانی کے طور پر جلا دینا تاکہ وہ خداوند کے حضور راحت انگیز خوشبو ٹھہرے

18. اور ان کا گوشت تیرا ہو گا جس طرح ہلائی ہو ئی قربانی کا سینہ اور دہنی ران تیرے ہیں

19. اور جتنی بھی چیزیں بنی اسرائیل اٹھانے کی قربانی کے طور پر خداوند کے حضور گذرانیں ان سبھو ں کو میں نے تجھے اور تیرے بیٹوں کو ہمیشہ کے حق کے طور پر دے دیا ہے یہ خداوند کے حضور تیرےا ور تیری نسل کے لیے نمک کا دائمی عہد ہے

20. اور خداوند نے ہارون سے کہا کہ ان کے ملک میں تجھے کوئی میراث نہیں ملے گی اور نہ ان کے درمیان تیرا کوئی حصہ ہو گا کیونکہ بنی اسرائی میں تیرا حصہ اور تیری میراث میں ہوں ۔

21. اور بنی لاوی کو اس خدمت کے معاوضہ میں جو خیمہ اجتماع میں کرتے ہیں میں نے بنی اسرائیل کی ساری دہ یکی موروثی حصہ کے طورپر دے دی ہے

22. اور آگے کو بنی اسرائیل خیمہ اجتماع کے نزدیک ہرگز نہ آئیں تا نہ ہو کہ گناہ ان کے سر لگے اور وہ مر جائیں

23. بلکہ بنی لاوی خیمہ اجتماع کی خدمت کریں اور وہی ان کا بارِ گناہ اٹھائیں تمہاری پشت در پشت یہ ایک دائمی آئین ہو اور بنی اسرائیل کے درمیان ان کو کوئی میراث نہ ملے

24. بنی اسرائیل کی ٹھانے کی قربانی کے طور پر خداوند کے حضور گذرانیں گے ان کا موروثی حصہ کردیا ہے اسی سبب سے میں نے ان کے حق میں کہا ہے کہ بنی اسرائیل کے درمیان انکو کوئی میراث نہ ملے ۔

25. اور خداوند نے موسیٰ سے کہا کہ

26. تو لاویو ں کو اتنا کہہ دینا کہ جب تم بنی اسرائیل سے اس دہ یکی کو لو جسے میں ان کی طرف سے تمہارا موروثی حق کر دیا ہے تو تم اس دہ یکی کی دہ یکی خداوند کے حضور اٹھانے کی قربانی کے طور پر گذراننا ۔

27. اور تمہاری اٹھائی ہو ئی قربانی تمہاری طرف سے ایسی ہی سمھجی جائے گی جیسے کھلیہان سے اٹھا یا ہوا غلہ اور کولھو کی مے سمھجی جاتی ہے ۔

28. اس طریقہ سے تم بھی اپنی سب دہ یکیوں میں سے جو تم کو بنی اسرائیل کی طرف سے ملینگی خداوند کے حضور اٹھانے کی قربانی گذراننا اور خداوند کی یہ اٹھائی ہو ئی قربانی ہارون کاہن کو دینا

29. جتنے نذرانے تمکو ملیں ان میں سے اچھے سے اچھا حصہ جو مقدس کیا گیا ہے اور خداوند کا ہے تم اٹھانے کی قربانی کے طور پر گذراننا

30. سو تو ان سے کہہ دینا کہ جب تم ان میں سے ان کا اچھےسے اچھا حصہ اٹھانے کی قربانی کے طور پر گذرانو تو لاویوں کے حق میں کھلیہا ن کے بھر غلہ اور کولھو کی بھری مے کے برابر محسوب ہوگا

31. اور ان کو تم اپنے گھرانوں سمیت ہر جگہ کھا سکتے ہو کیونکہ یہ اس خدمت کے بدلے تمہارا اجر ہے جو تم خیمہ اجتماع میں کرو گے

32. اور جب تم اس میں سے اچھے سے اچھا حصہ اٹھانے کی قربانی کے طورپر گذرانو تو تم اس کے سبب سے گناہ گا ر نہ ٹھہرو اور خبر دار بنی اسرائیل کی مقدس چیزوں کو ناپاک نہ کرناتاکہ تم ہلاک نہ ہو ۔

About گنتی Chapter 18

Read گنتی Chapter 18 online from the Holy Bible. This chapter is part of the Book of گنتی in the Old Testament. Continue reading with the chapter navigation above or explore the complete book.

Book Information

Book: گنتی
Chapter: 18
Testament: Old Testament

How to Read this Chapter

Use the Previous and Next Chapter buttons to continue reading گنتی. You can also adjust the font size for comfortable reading and browse other books of the Bible using the navigation links.

https://www.youtube.com/watch?v=rzsT_Q3KLzE

More Resources

Continue Reading the Bible

Continue reading گنتی Chapter 18 and explore every book, chapter and verse of the Holy Bible. Use the navigation links above and below to move through the Scriptures with ease.

Frequently Asked Questions

What is گنتی Chapter 18?

گنتی Chapter 18 is part of the Book of گنتی in the Holy Bible.

Can I read this chapter online?

Yes. You can read the complete گنتی Chapter 18 online for free with easy chapter navigation.

More Chapters from پرانا عہدنامہ

  1. عاموس Chapter 8
  2. عاموس Chapter 4
  3. عاموس Chapter 5
  4. عاموس Chapter 1
  5. عاموس Chapter 7
  6. عاموس Chapter 2
  7. عاموس Chapter 3

Explore More from گنتی

  1. گنتی Chapter 13
  2. گنتی Chapter 26
  3. گنتی Chapter 32
  4. گنتی Chapter 21
  5. گنتی Chapter 15
  6. گنتی Chapter 19
  7. گنتی Chapter 33

Related Chapters & Readings

  1. یسعیاہ Chapter 21
  2. یوحنا Chapter 17
  3. 2 تواریخ Chapter 18
  4. 2 سلاطین Chapter 2
  5. کلسیوں Chapter 1
  6. اعمال Chapter 28
  7. صفنیاہ Chapter 1
Share Your Love

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *