Read گنتی Chapter 25 Online
Read گنتی Chapter 25 online from the Holy Bible. This chapter is part of the Book of گنتی in the Old Testament. Browse every verse with easy chapter navigation, continue to the next chapter, or explore the complete Book of گنتی and the Holy Bible online.
Choose a Chapter
گنتی 25
باب 25
1. اور اسرائیلی شطیم میں رہتے تھے اور لوگوں نے موآبی عورتو ں کے ساتھ حرام کاری شروع کر دی
2. کیونکہ وہ عورتیں ان لوگوں کو اپنے دیوتاؤں کی قربانیوں میں آنےکی دعوت دیتی تھیں اور یہ لوگ کھاتے اور ان کے دیوتاؤں کو سجدہ کرتے تھے
3. یوں اسرائیلی بعل فغور کو پوجنے لگے تب خداوند کا قہر بنی اسرائیل پر بھڑکا
4. اور خداوند نے موسیٰ سے کہا کہ قوم کے سب سرداروں کو پکڑ کر خداوند کے حضور دھوپ میں ٹانگ دے تاکہ خداوند کا شدید قہر اسرائیل پر سے ٹل جائے
5. سو موسیٰ نے بنی اسرائیل کے حاکموں سے کہا کہ تمہارے جو جو آدمی بعل فغور کی پوجا کرنےلگے ان کو قتل کر ڈالو
6. اور جب بنی اسرائیل کی جماعت خیمہ اجتماع کے دروازے پر رو رہی تھی تو ایک اسرائیل موسیٰ اور تمام لوگوں کی آنکھوں کے سامنے ایک مدیانی عورت کو اپنے ساتھ اپنے بھائیوں کے پاس لے آیا
7. جب فنینحاس بن الیعزر بن ہارون کاہن نے یہ دیکھا تو ان نے جماعت میں سے اٹھ کر ہاتھ میں ایک برچھی لی
8. اور اس مرد کے پیچھے جا کر خیمہ کے اندر گھسا اور اس اسرائیلی مرد اور عورت کا پیٹ چھید دیا تب بنی اسرائیل میں سے وبا جاتی رہی
9. اور جتنے اس وبا سے مرے ان کا شمار چوبیس ہزار تھا۔
10. اور خداوند نے موسیٰ سے کہا کہ
11. فینحاس بنی الیعزر بن ہارون کاہن نے میرے قہر کو بنی اسرائیل پر سے ہٹایاکیونکہ ان کے بیچ اسےمیرے لیے غیرت آئی اس لیے میں نے بنی اسرائیل کو اپنی غیرت کے جوش میں نابود نہیں کیا
12. سو تو کہہ دے کہ میں نے اس سے اپنا صلح کا عہد باندھا ۔
13. اور وہ اس کے لیے اور اس کے بعد اس کی نسل کے لیے کہانت کا دائمی عہد ہوگا کیونکہ وہ اپنے خدا کے لیے غیرت مند ہو ا اور اس نے بنی اسرائیل کے لیے کفارہ دیا
14. اس اسرائیلی مرد کا نام جو اس مدیانی عورت کے ساتھ مارا گیا تھا زمری تھا جو سلو کا بیٹا اور شمعون کے قبیلہ کے ایک آبائی خاندان کا سردار تھا
15. اور جو مدیانی عورت ماری گئی اس کا نام کزبی تھا وہ صور کی بیٹی تھی جو مدیان میں ایک آبائی خاندان کے لوگوں کا سردار تھا
16. اور خداوند نے موسیٰ سے کہا کہ
17. مدیانیوں کو ستا نا اور انکو مارنا کیونکہ وہ تم کو اپنے مکر کے دام میں پھنسا کر ستاتےہیں جیسا فغور کے معاملہ میں ہوا اور کزبی کے معاملہ میں بھی ہوا جو مدیان کے سردار کی بیٹی اور مدیانیوں کی بہن تھی اور فغور ہی کے معاملہ میں وبا کے دن ماری گئی۔
About گنتی Chapter 25
Read گنتی Chapter 25 online from the Holy Bible. This chapter is part of the Book of گنتی in the Old Testament. Continue reading with the chapter navigation above or explore the complete book.
Book Information
Book: گنتی
Chapter: 25
Testament: Old Testament
How to Read this Chapter
Use the Previous and Next Chapter buttons to continue reading گنتی. You can also adjust the font size for comfortable reading and browse other books of the Bible using the navigation links.
More Resources
Continue Reading the Bible
Continue reading گنتی Chapter 25 and explore every book, chapter and verse of the Holy Bible. Use the navigation links above and below to move through the Scriptures with ease.
Frequently Asked Questions
What is گنتی Chapter 25?
گنتی Chapter 25 is part of the Book of گنتی in the Holy Bible.
Can I read this chapter online?
Yes. You can read the complete گنتی Chapter 25 online for free with easy chapter navigation.
More Chapters from پرانا عہدنامہ
- عاموس Chapter 8
- عاموس Chapter 5
- عاموس Chapter 4
- عاموس Chapter 7
- عاموس Chapter 1
- عاموس Chapter 3
- عاموس Chapter 2
Explore More from گنتی
- گنتی Chapter 19
- گنتی Chapter 18
- گنتی Chapter 12
- گنتی Chapter 35
- گنتی Chapter 1
- گنتی Chapter 22
- گنتی Chapter 20