گنتی Chapter 28

انگریزی میں

Read گنتی Chapter 28 Online

Read گنتی Chapter 28 online from the Holy Bible. This chapter is part of the Book of گنتی in the Old Testament. Browse every verse with easy chapter navigation, continue to the next chapter, or explore the complete Book of گنتی and the Holy Bible online.

Choose a Chapter

گنتی 28

باب 28

1. اور خداوند نے موسیٰ سے کہا کہ

2. بنی اسرائیل سے کہہ کہ میراچڑھاوا یعنی میری وہ غذا جو راحت انگیز خوشبو کی آتشین قربانی ہے تم یاد کرکے میرے حضور معین وقت پر گذرانا کرنا

3. تو ان سے کہہ دے کہ جو آتشین قربانی تم کو خداوند کے حضور گذراننا ہے وہ یہ ہے کہ دو بے عیب یکسالہ نر برے ہر روز دائمی سوختنی قربانی کے لیے چڑھایا کرو

4. ایک برہ صبح اور ایک شام کو چڑھانا

5. اور ساتھ ہی ایفہ کے دسویں حصہ کے برابر میدہ جس میں کوٹکر نکالا ہوا تیل چوتھائی ہین کے برابر ملا ہو نذر کی قربانی کے طور پر گذراننا

6. یہ وہی دائمی سوختنی قربانی ہے جو کوہ سینا پر مقرر کی گئی تھی تاکہ خداوند کے حضور راحت انگیز خوشبو کی آتشین قربانی ٹھہرے

7. اور ہین کی چوتھائی براب مے فی برہ تپاون کے لانا ۔ مقدِس ہی میں خداوند کا یہ تپاون چڑھانا

8. اور دوسرے برہ کو شام کے وقت چڑھانا اور اسکے ساتھ بھی صبح کی طرح ویسی ہی نذر کی قربانی اور تپاون ہو تاکہ یہ خداوند کے حضور راحت انگیز خوشبوکی آتشین قرنانی ٹھہرے

9. اور سبت کے روز دو یکسالہ بے عیب نر برے اور نذر کی قربانی کے طور پر ایفہ کے پانچویں حصہ کے برابر میدہ جس میں تیل ملا ہو تپاون کے ساتھ گذراننا

10. دائمی سوختنی قربانی اور اسکے تپاون کے علاوہ یہ ہر سبت کی سوختنی قربانی ہے

11. اور اپنے مہینوں کے شروع میں ہر ماہ دوبچھڑے اور ایک مینڈھا اور سات بے عیب یکسالہ نر برے سوختنی قربانی کے طور پر خداوند کے حضور چڑھایا کرنا

12. اور ایفہ کے تین دہائی کے برابر میدہ جس میں تیل ملا ہو ہر بچھڑے کے ساتھ اور ایفہ کے پانچویں حصہ کے برابر میدہ جس میں تیل ملا ہو ہر مینڈھے کے ساتھ اور ایفہ کے دسویں حصہ کے برابر میدہ جس میں تیل ملا ہو۔

13. ہر برہ کے ساتھ نذر کی قربانی کے طور پر لانا تاکہ یہ راحت انگیز خوشبو کی سوختنی قربانی یعنی خداوند کے حضور آتشین قربانی ٹھہرے

14. اور ان کے ساتھ تپاون لیے مے فی بچھڑا نصف ہین کے برابر اور فی مینڈھا تہائی ہین کے برابر اور فی برہ چوتھائی ہین کے برابر ہو یہ سال بھر کے ہر مہینے کی سوختنی قربانی ہے

15. اور اس دائمی سوختنی قربانی اور اس کے تپاون کے علاوہ ایک بکرا خطا کی قربانی کے طور پر خداوند کے حضور گذرانا جائے

16. اور پہلے مہینے کی چودھویں تاریخ کو خداوند کی فسح ہوا کرے ۔

17. اور اسی مہینے کی پندرھویں تاریخ کو عید ہو اور سات دن تک بے خمیری روٹی کھائی جائے

18. پہلے روز مقدس لوگوں کا مجمع ہو تم اس دن کو ئی خادمانہ کا م نہ کرنا

19. بلکہ تم آتشین قربانی یعنی خداوند کے حضور سوختنی قربانی کے طور پر دو بچھڑےاور ایک مینڈھا اور سات یکسالہ نر برے چڑھانا اور یہ سب بے عیب ہوں

20. اور ان کے ساتھ نذر کی قربانی کے طور پر تیل ملا ہوا میدہ فی بچھڑا ایفہ کے تین دہائی حصہ کے برابر اور فی مینڈھا پانچویں حصہ کے برابر

21. اور ساتوں بروں میں سے ہر برہ پیچھے ایفہ کے دسویں حصہ کے برابر گذرانا کرنا

22. اور خطا کی قربانی کے لیے ایک بکرا ہو تاکہ اس سے تمہارے لیے کفارہ دیا جائے

23. تم صبح کی سوختنی قربانی کے علاوہ جو دائمی سوختنی قربانی ہے انکو بھی گذراننا

24. اسی طرح تم سات دن تک آتشین قربانی کی یہ غذا چڑھانا تاکہ وہ خداوند کے حضور راحت انگیز خوشبو ٹھہرے روز مرہ کی دائمی سوختنی قربانی اور تپاون کے علاوہ یہ بھی گذرانا جائے

25. اور ساتویں دن پھر تمہارا مقدس مجمع ہو اس میں تم کوئی خادمانہ کا م نہ کرنا

26. اور پہلے پھلوں کے دن جب تم نئی نذر کی قربانی ہفتوں کی عید میں خداوند کے حضور گذرانو تب بھی تمہارا مقدس مجمع ہو اس روز کوئی خادمانہ کا م نہ کرنا

27. بلکہ تم سوختنی قربانی کے طور پر دو بچھڑےاور ایک مینڈھا اور سات یکسالہ نر برے گذراننا تاکہ یہ خداوند کے حضور راحت انگیز خوشبو ہو

28. اور انکے ساتھ نذر کی قربانی کے طورپر تیل ملا ہوا میدہ فی بچھڑا ایفہ کے تین دہائی حصہ کے برابر اور فی مینڈھا پانچویں حصہ کے برابر

29. ) اور ساتوں بروں میں سے ہر برہ پیچھے ایفہ کے دسویں حصہ کے برابر ہو

30. اور ایک بکرا ہو تاکہ اس سے تمہارے لیے کفارہ دیا جائے ۔

31. دائمی سوختنی قربانی اور اسکی نذر کی قربانی کے علاوہ تم انکو بھی گذراننا ۔ یہ سب بے عیب ہوں اور انکے تپاون ساتھ ہوں ۔

About گنتی Chapter 28

Read گنتی Chapter 28 online from the Holy Bible. This chapter is part of the Book of گنتی in the Old Testament. Continue reading with the chapter navigation above or explore the complete book.

Book Information

Book: گنتی
Chapter: 28
Testament: Old Testament

How to Read this Chapter

Use the Previous and Next Chapter buttons to continue reading گنتی. You can also adjust the font size for comfortable reading and browse other books of the Bible using the navigation links.

https://www.youtube.com/watch?v=rzsT_Q3KLzE

More Resources

Continue Reading the Bible

Continue reading گنتی Chapter 28 and explore every book, chapter and verse of the Holy Bible. Use the navigation links above and below to move through the Scriptures with ease.

Frequently Asked Questions

What is گنتی Chapter 28?

گنتی Chapter 28 is part of the Book of گنتی in the Holy Bible.

Can I read this chapter online?

Yes. You can read the complete گنتی Chapter 28 online for free with easy chapter navigation.

More Chapters from پرانا عہدنامہ

  1. عاموس Chapter 5
  2. عاموس Chapter 8
  3. عاموس Chapter 4
  4. عاموس Chapter 7
  5. عاموس Chapter 1
  6. عاموس Chapter 3
  7. عاموس Chapter 2

Explore More from گنتی

  1. گنتی Chapter 31
  2. گنتی Chapter 34
  3. گنتی Chapter 25
  4. گنتی Chapter 9
  5. گنتی Chapter 1
  6. گنتی Chapter 2
  7. گنتی Chapter 12

Related Chapters & Readings

  1. متی Chapter 1
  2. 2 تواریخ Chapter 21
  3. گنتی Chapter 35
  4. زبور Chapter 35
  5. مکاشفہ Chapter 17
  6. 1 کرنتھیوں Chapter 8
  7. حزقی ایل Chapter 7
Share Your Love

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *