1 سموئیل Chapter 4

انگریزی میں

Read 1 سموئیل Chapter 4 Online

Read 1 سموئیل Chapter 4 online from the Holy Bible. This chapter is part of the Book of 1 سموئیل in the Old Testament. Browse every verse with easy chapter navigation, continue to the next chapter, or explore the complete Book of 1 سموئیل and the Holy Bible online.

Choose a Chapter

1 سموئیل 4

باب 4

1. اور سمؔوئیل کی بات سب اِسرائیلیوں کے پاس پہنچیاور اِسرائیلی فِلستیوں سے لڑنے کو نِکلے اور ابنؔ عزررکے آس پاس ڈیرے لگائے اور فِلستیوں نے اِفیقؔ میں خَیمے کھڑے کِئے ۔

2. اور فِلستیوں نے اِسرؔائیل کے مُقابلہ کے لِئے صف آرائی کی اور جب وہ باہم لڑنے لگے تو اِسرائیلیوں نے فِلستیوں سے شکست کھائی اور اُنہوں نے اُنکے لشکر میں سے جو میَدان میں تھا قرِیباً چار ہزار آدمی قتل کِئے ۔

3. اور جب وہ لوگ لشکر گاہ میں پھر آئے تو اِؔسرائیل کے بُزرگوں نے کہا کہ آج خُداوند نے ہم کو فِلستیوں کے سامنے کیوں شکست دی؟ آؤ ہم خُداوند کے عہد کا صندوق سَؔیلا سے اپنے پاس لے آئیں تا کہ وہ ہمارے درمیان آکر ہم کو ہمارے دُشمنوں سے بچائے۔

4. سو اُنہوں نے سَؔیلامیں لوگ بھیجے اور دو کرُوبیوں کے اُوپر بیٹنے والے ربُّ الافوج کے عہد کے صنُدوق کو وہاں سے لے آئے اور عؔیلی کے دونوں بیٹے خؔفنی اور فینحاؔس خُدا کے عہد کے صندوق کے ساتھ وہاں حاضرِ تھے۔

5. اور جب خُداوند کے عہد کا صنُدوق لشکر گاہ میں آ پہنچا تو سب اِسرائیلی ایسے زور سے للکارنے لگے کہ زمین گوُنج اُٹھی۔

6. فِلستیوں نے جو للکار نے کی آواز سُنی تو وہ کہنے لگے کہ خُدا لشکر گاہ میں آیا ہے ۔

7. سو فِلستی ڈر گئے کیونکہ وہ کہنے لگے کہ خُدا لشکر گاہ میں آیا ہے اُنہوں نے کہا کہ ہم پر وا وِیلا ہے اسلئِے کہ اِس سے پہلے اَیسا نہیں ہُؤا۔

8. ہم پر وا وَیلا ہے ! ایسے زبردست دیوتاؤں کے ہاتھ سے ہم کو کَون بچائیگا ؟ یہ وہی دیوتا ہیں جنہوں نے مصرِیوں کو بیابان میں ہر قوم کی بلا سے مارا۔

9. اَے فلِستیوں! تُم مضبوُط ہو اور فردانگی کرو تاکہ تُم عبرانیوں کے غُلام نہ بنو جیسے وہ تمہارے بنے بلکہ مردانگی کرو اور لڑو۔

10. اور فلِستی لڑے اور بنی اِسرائیل نے شِکست کھائی اور ہر ایک اپنے ڈیرے کو بھاگا اور وہاں نِہایت بڑی خوُنریزی ہوئی کیونکہ تِیس ہزار اِسرائیلی پیادے وہاں کھیت آئے۔

11. اور خُدا کا صندوق چھِن گیا اور عؔیلی کے دونوں بیٹے حفنؔی اور فینحاؔس مارے گئے ۔

12. اور بینؔمین کا ایک آدمی لشکر میں سے دَوڑ کر اپنے کپڑے پھاڑے اور سر پر خاک ڈالے ہُوئے اُسی روز سَیؔلا میں پہنچا۔ اور وہ پُنچا تو عیؔلی رہ کے کنارے کُرسی پر بیٹھا انتیظار کر رہا تھا کیونکہ اُسکا دل خُدا کے صندوق کے لئِے کانپ رہاتھا ۔

13. اور جب اُس شخص نے شہر میں آکر ماجرہ سُنایا تو سارا شہر چلاّ اُٹھا ۔

14. اور عیلؔی نے چلاّنے کی آواز سُنکر کہا اِس ہُلڑ کی آواز کے کیا معنی ہیں ؟ اور اُس آدمی نے جلدی کی اور آکر عؔیلی کو حال سُنایا ۔

15. اور عیؔلی اٹھانوے برس کا تھا اور اُسکی آنکھیں رہ گئی اور اُسے کچھ نہیں سُوجھتا تھا۔

16. سو اُس شخص نے عیلؔی سے کہا کہ میَں فوج میں سے آتا ہوں اور میں آج ہی فوج کے بیچ سے بھگا ہُوں۔ اُس نے کہا اَے میرے بیٹے کیا حال رہا؟۔

17. اُس خبر لانے والے نے جواب دیا اِسرائیلی فلِستیوں کے آگے سے بھاگے اور لوگوں میں بھی بڑی خُونریزی ہُوئی اور تیرے دونوں بیٹے حُفنؔی اور فؔینحاس بھی مر گئے اور خُدا کا صندوق چھن گیا۔

18. جب اُس نےخُدا کے صندوق کا ذِکر کیا تو وہ کُرسی پر سے بچھاڑ کھا کر پھاٹک کے کندارے گِرا اور اُسکی گردن ٹُوٹ گئی اور وہ مر گیا کیونکہ وہ بُڈھّا اور بھاری آدمی تھا۔ وہ چالیس برس بنی اِسرائیل کا قاضی رہا۔

19. اور اُسکی بُہو فینحاؔس کی بیوی حمل سے تھی اور اُسکے جننے کا وقت نزدیک تھا اور جب اُس نے یہ خبریں سُنیں کہ خُدا کا صندوق چھن گیا اور اُسکا خُسر اور خاوند مر گئے تو وہ جُھک کر جنی کیونکہ دردِ زہِ اُسکے لگ گیا تھا۔

20. اور اُسکے مرتے وقت اُن عَورتوں نے جو اُسکے پاس کھڑی تھیں اُسے کہا مت ڈر کیونکہ تیرے بیٹا ہُوا ہے پر اُس نے نہ جواب دِیا اور نہ کچھ توجہ کی۔

21. اور اُس نے اُس لڑکے کا نام یکبود رکھا اور کہنے لگی حشمت اِسرائیل سے جاتی رہی اِسلئِے کہ خُدا کا صندوق چھِن گیا تھا اور اُسکا خُسر اور خاوند جاتے رہے تھے۔

22. سو اُس نے کہا کہ حشمت اِسرؔائیل سے جاتی رہی کیونکہ خُدا کا صندُوق چھن گیا ہے۔

About 1 سموئیل Chapter 4

Read 1 سموئیل Chapter 4 online from the Holy Bible. This chapter is part of the Book of 1 سموئیل in the Old Testament. Continue reading with the chapter navigation above or explore the complete book.

Book Information

Book: 1 سموئیل
Chapter: 4
Testament: Old Testament

How to Read this Chapter

Use the Previous and Next Chapter buttons to continue reading 1 سموئیل. You can also adjust the font size for comfortable reading and browse other books of the Bible using the navigation links.

https://www.youtube.com/watch?v=rzsT_Q3KLzE

More Resources

Continue Reading the Bible

Continue reading 1 سموئیل Chapter 4 and explore every book, chapter and verse of the Holy Bible. Use the navigation links above and below to move through the Scriptures with ease.

Frequently Asked Questions

What is 1 سموئیل Chapter 4?

1 سموئیل Chapter 4 is part of the Book of 1 سموئیل in the Holy Bible.

Can I read this chapter online?

Yes. You can read the complete 1 سموئیل Chapter 4 online for free with easy chapter navigation.

More Chapters from 1 سموئیل

  1. 1 سموئیل Chapter 15
  2. 1 سموئیل Chapter 3
  3. 1 سموئیل Chapter 26
  4. 1 سموئیل Chapter 20
  5. 1 سموئیل Chapter 30
  6. 1 سموئیل Chapter 25
  7. 1 سموئیل Chapter 21

Explore More from پرانا عہدنامہ

  1. 1 سلاطین Chapter 21
  2. نحمیاہ Chapter 1
  3. زبور Chapter 39
  4. ذکریاہ Chapter 5
  5. پیدایش Chapter 13
  6. دانی ایل Chapter 11
  7. یرمیاہ Chapter 34

Related Chapters & Readings

  1. زبور Chapter 22
  2. زبور Chapter 13
  3. دانی ایل Chapter 8
  4. زبور Chapter 86
  5. پیدایش Chapter 7
  6. یسعیاہ Chapter 57
  7. گنتی Chapter 12
Share Your Love

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *