رومیوں Chapter 6

انگریزی میں

Read رومیوں Chapter 6 Online

Read رومیوں Chapter 6 online from the Holy Bible. This chapter is part of the Book of رومیوں in the New Testament. Browse every verse with easy chapter navigation, continue to the next chapter, or explore the complete Book of رومیوں and the Holy Bible online.

Choose a Chapter

رومیوں 6

باب 6

1. پَس ہم کیا کہیں؟ کیا گُناہ کرتے رہیں تاکہ فضل زیادہ؟۔

2. ہرگِز نہِیں۔ ہم جو گُناہ کے اِعتبار سے مرگئے کیونکر اُس میں آیندہ کو زِندگی گزُاریں؟۔

3. کیا تُم نہِیں جانتے کہ ہم جِتنوں نے مسِیح یِسُوع میں شامِل ہونے کا بپتِسمہ لِیا تو اُس کی مَوت میں شامِل ہونے کا بپتِسمہ لِیا؟۔

4. پَس مَوت میں شامِل ہونے کے بپتِسمہ کے وسِیلہ سے ہم اُس کے ساتھ دفن ہُوئے تاکہ جِس طرح مسِیح باپ کے جلال کتے وسِیلہ سے مُردوں میں سے جِلایا گیا اُسی طرح ہم بھی نئی زِندگی میں چلیں۔

5. کِیُونکہ جب ہم اُس کی مَوت کی مُشابہُت سے اُس کے ساتھ پیَوستہ ہوگئے تو بیشک اُس کے جِی اُٹھنے کی مُشابہُت سے بھی اُس کے ساتھ پیَوستہ ہوں گے۔

6. چُنانچہ ہم جانتے ہیں کہ ہماری پُرانی اِنسانیِت اُس کے ساتھ اِس لِئے مصلُوب کی گئی کہ گُناہ کا بَدَن بیکار جائے تاکہ ہم آگے کو گُناہ کی غُلامی میں نہ رہیں۔

7. کِیُونکہ جو مُؤا وہ گُناہ سے بری ہؤا۔

8. پَس جب ہم مسِیح کے ساتھ مُوئے تو ہمیں یقِین ہے کہ اُس کے ساتھ جِئیں گے بھی۔

9. کِیُونکہ یہ جانتے ہیں کہ مسِیح جب مُردوں میں سے جی اُٹھا ہے تو پِھر نہِیں مرنے کا مَوت کا پِھر اُس پر اِختیّار نہِیں ہونے کا۔

10. کِیُونکہ مسِیح جو مُؤا گُناہ کے اِعتبار سے ایک بار مُؤا مگر اَب جو جِیتا ہے تو خُدا کے اِعتبار سے جِیتا ہے۔

11. اِسی طرح تُم بھی اپنے آپ کو گُناہ کے اِعتبار سے مُردہ مگر خُدا کے اِعتبار سے مسِیح یِسُوع میں زِندہ سَمَجھو۔

12. پَس گُناہ تُمہارے فانی بَدَن میں بادشاہی نہ کرے کہ تُم اُس کی خواہِشوں کے تابِع رہو۔

13. اور اپنے اعضا ناراستی کے ہتھیار ہونے کے لِئے گُناہ کے حوالہ نہ کِیا کرو بلکہ اپنے آپ کو مُردوں میں سے زِندہ جان کر خُدا کے حوالہ کرو اور اپنے اعضا راستبازی کے ہتھیار ہونے کے لِئے خُدا کے حوالہ کرو۔

14. اِس لِئے کہ گُناہ کا تُم پر اِختیّار ہوگا کِیُونکہ تُم شَرِیعَت کے ماتحت نہِیں بلکہ فضل کے ماتحت ہو۔

15. پَس کیا ہؤا کیا ہم اِس لِئے گُناہ کریں کہ شَرِیعَت کے ماتحت نہِیں بلکہ فضل کے ماتحت ہیں؟ ہرگِز نہِیں۔

16. کیا تُم نہِیں جانتے کہ جِس کی فرمانبرداری کے لِئے اپنے آپ کو غُلاموں کی طرح حوالہ کر دیتے ہو اُسی کے غُلام ہو جِس کے فرمانبردار ہو خواہ گُناہ کے جِس کا انجام مَوت ہے خواہ فرمانبرداری کے جِس کا انجام راستبازی ہے۔

17. لیکِن خُدا کا شُکر ہے کہ اگرچہ تُم گُناہ کے غُلام تھے تُو بھی دِل سے اُس تعلِیم کے فرمانبردار ہوگئے جِس کے سانچے میں تُم ڈھالے گئے تھے۔

18. اور گُناہ سے آزاد ہوکر راستبازی کے غُلام ہوگئے۔

19. مَیں تُمہاری اِنسانی کمزوری کے سبب سے اِنسانی طَور پر کہتا ہُوں۔ جِس طرح تُم نے اپنے اِعضا بدکاری کرنے کے لِئے ناپاکی اور بدکاری کی غُلامی کے حوالہ کِئے تھے اُسی طرح اَب اپنے اِعضا پاک ہونے کے لِئے راستبازی کی غُلامی کے حوالہ کردو۔

20. کِیُونکہ جب تُم گُناہ کے غُلام تھے تو راستبازی کے اِعتبار سے آزاد تھے۔

21. پَس جِن باتوں سے تُم اَب شرمِندہ ہو اُن سے تُم اُس وقت کیا پھَل پاتے تھے؟ کِیُونکہ اُن کا انجام تو مَوت ہے۔

22. مگر اَب گُناہ سے آزاد اور خُدا کے غُلام ہوکر تُم کو اپنا پھَل مِلا جِس سے پاکیِزگی حاصِل ہوتی ہے اور اِس کا انجام ہمیشہ کی زِندگی ہے۔

23. کِیُونکہ گُناہ کی مزدُوری مَوت ہے مگر خُدا کی بخشِش ہمارے خُداوند مسِیح یِسُوع میں ہمیشہ کی زِندگی ہے۔

About رومیوں Chapter 6

Read رومیوں Chapter 6 online from the Holy Bible. This chapter is part of the Book of رومیوں in the New Testament. Continue reading with the chapter navigation above or explore the complete book.

Book Information

Book: رومیوں
Chapter: 6
Testament: New Testament

How to Read this Chapter

Use the Previous and Next Chapter buttons to continue reading رومیوں. You can also adjust the font size for comfortable reading and browse other books of the Bible using the navigation links.

https://www.youtube.com/watch?v=rzsT_Q3KLzE

More Resources

Continue Reading the Bible

Continue reading رومیوں Chapter 6 and explore every book, chapter and verse of the Holy Bible. Use the navigation links above and below to move through the Scriptures with ease.

Frequently Asked Questions

What is رومیوں Chapter 6?

رومیوں Chapter 6 is part of the Book of رومیوں in the Holy Bible.

Can I read this chapter online?

Yes. You can read the complete رومیوں Chapter 6 online for free with easy chapter navigation.

More Chapters from رومیوں

  1. رومیوں Chapter 7
  2. رومیوں Chapter 10
  3. رومیوں Chapter 9
  4. رومیوں Chapter 12
  5. رومیوں Chapter 3
  6. رومیوں Chapter 2
  7. رومیوں Chapter 16

Explore More from نیا عہدنامہ

  1. عبرانیوں Chapter 10
  2. افسیوں Chapter 5
  3. متی Chapter 5
  4. متی Chapter 8
  5. لوقا Chapter 18
  6. عبرانیوں Chapter 1
  7. یوحنا Chapter 20

Related Chapters & Readings

  1. زبور Chapter 17
  2. یسعیاہ Chapter 12
  3. قضاۃ Chapter 16
  4. 2 تواریخ Chapter 15
  5. 2 کرنتھیوں Chapter 12
  6. نحمیاہ Chapter 2
  7. متی Chapter 16
Share Your Love

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *