Read رومیوں Chapter 10 Online
Read رومیوں Chapter 10 online from the Holy Bible. This chapter is part of the Book of رومیوں in the New Testament. Browse every verse with easy chapter navigation, continue to the next chapter, or explore the complete Book of رومیوں and the Holy Bible online.
Choose a Chapter
رومیوں 10
باب 10
1. اَے بھائِیو! میرے دِل کی آرزُو اور اُن کے لِئے خُدا سے میری دُعا یہ ہے کہ وہ نِجات پائیں۔
2. کِیُونکہ مَیں اُن کا گواہ ہُوں کہ وہ خُدا کے بارے میں غَیرت تو رکھتے ہیں مگر سَمَجھ کے ساتھ نہِیں۔
3. اِس لِئے کے وہ خُدا کی راستبازی سے ناواقِف ہوکر اور اپنی راستبازی قائِم کرنے کی کوشِش کر کے خُدا کی راستبازی کے تابِع نہ ہُوئے۔
4. کِیُونکہ ہر ایک اِیما لانے والے کی راستبازی کے لِئے مسِیح شَرِیعَت کا انجام ہے۔
5. چُنانچہ مُوسٰی نے یہ لِکھا ہے کہ جو شَخص اُس راستبازی پر عمل کرتا ہے جو شَرِیعَت سے ہے وہ اُسی کی وجہ سے زِندہ رہے گا۔
6. مگر جو راستبازی اِیمان سے ہے وہ یُوں کہتی ہے کہ تُو اپنے دِل میں یہ نہ کہہ کہ آسمان پر کَون چڑھیگا؟ ( یعنی مسِیح کے اُتار لانے کو )۔
7. یا گہراؤ میں کَون اُتریگا؟ ( یعنی مسِیح کو مُردوں میں سے جِلا کر اُوپر لانے کو )۔
8. بلکہ کیا کہتی ہے؟ یہ کہ کلام تیرے نزدِیک ہے بلکہ تیرے مُنہ اور تیرے دِل میں ہے۔ یہ وُہی اِیمان کا کلام ہے جِس کی ہم منادی کرتے ہیں۔
9. کہ اگر تُو اپنی زبان سے یِسُوع کے خُداوند ہونے کا اِقرار کرے اور اپنے دِل سے اِیمان لائے کہ خُدا نے اُسے مُردوں میں سے جِلایا تو نِجات پائے گا۔
10. کِیُونکہ راست بازی کے لِئے اِیمان لانا دِل سے ہوتا ہے اور نِجات کے لِئے اِقرار مُنہ سے کِیا جاتا ہے۔
11. چُنانچہ کِتابِ مُقدّس یہ کہتی ہے کہ جو کوئی اُس پر اِیمان لائے گا وہ شرمِندہ نہ ہوگا۔
12. کِیُونکہ یہُودِیوں اور یُونانِیوں میں کُچھ فرق نہِیں اِس لِئے کہ وُہی سب کا خُداوند ہے اور اپنے سب دُعا کرنے والوں کے لِئے فیّاض ہے۔
13. کِیُونکہ جو کوئی خُداوند کا نام لے گا نِجات پائے گا۔
14. مگر جِس پر وہ اِیمان نہِیں لائے اُس سے کیونکر دُعا کریں؟ اور جِس کا ذِکر اُنہوں نے سُنا نہِیں اُس پر اِیمان کیونکر لائیں؟ اور بغَیر منادی کرنے والے کے کیونکر سُنیں؟۔
15. اور جب تک وہ بھیجے نہ جائیں منادی کیونکر کریں؟ چُنانچہ لِکھا ہے کہ کیا ہی خُوشنما ہیں اُن کے قدم جو اچھّی چِیزوں کی خُوشخَبری دیتے ہیں۔
16. لیکِن سب نے اِس خُوشخَبری پر کان نہ دھرا۔ چُنانچہ یسعیاہ کہتا ہے کہ اَے خُداوند ہمارے پیَغام کا کِس نے یقِین کِیا ہے؟۔
17. پَس اِیمان سُننے سے پیَدا ہوتا ہے اور سُننا مسِیح کے کلام سے۔
18. لیکِن میں کہتا ہُوں کیا اُنہوں نے نہِیں سُنا؟ بیشک سُنا چُنانچہ لِکھا ہے کہ اُن کی آواز تمام رُویِ زمِین پر اور اُن کی باتیں دُنیا کی اِنتہا تک پہُنچِیں۔
19. پِھر مَیں کہتا ہُوں کیا اِسرائیل واقِف نہ تھا؟ اوّل تو مُوسٰی کہتا ہے کہ مَیں اُن سے تُم غَیرت دِلاؤں گا جو قَوم ہی نہِیں۔ ایک نادان قَوم سے تُم کو غُصّہ دِلاؤں گا۔
20. پِھر یسعیاہ بڑا دلیر ہوکر یہ کہتا ہے کہ جِنہوں نے مُجھے نہِیں ڈھُونڈا اُنہوں نے مُجھے پالِیا۔ جِنہوں نے مُجھ سے نہِیں پُوچھا اُن پر مَیں ظاہِر ہوگیا۔
21. لیکِن اِسرائیل کے حق میں یُوں کہتا ہے کہ مَیں دِن بھر ایک نافرمان اور حُجّتی اُمّت کی طرف اپنے ہاتھ بڑھائے رہا۔
About رومیوں Chapter 10
Read رومیوں Chapter 10 online from the Holy Bible. This chapter is part of the Book of رومیوں in the New Testament. Continue reading with the chapter navigation above or explore the complete book.
Book Information
Book: رومیوں
Chapter: 10
Testament: New Testament
How to Read this Chapter
Use the Previous and Next Chapter buttons to continue reading رومیوں. You can also adjust the font size for comfortable reading and browse other books of the Bible using the navigation links.
More Resources
Continue Reading the Bible
Continue reading رومیوں Chapter 10 and explore every book, chapter and verse of the Holy Bible. Use the navigation links above and below to move through the Scriptures with ease.
Frequently Asked Questions
What is رومیوں Chapter 10?
رومیوں Chapter 10 is part of the Book of رومیوں in the Holy Bible.
Can I read this chapter online?
Yes. You can read the complete رومیوں Chapter 10 online for free with easy chapter navigation.
More Chapters from رومیوں
- رومیوں Chapter 7
- رومیوں Chapter 12
- رومیوں Chapter 2
- رومیوں Chapter 16
- رومیوں Chapter 3
- رومیوں Chapter 13
- رومیوں Chapter 9
Explore More from نیا عہدنامہ
- مرقس Chapter 2
- 2 کرنتھیوں Chapter 10
- متی Chapter 25
- اعمال Chapter 12
- متی Chapter 28
- اعمال Chapter 24
- مکاشفہ Chapter 5