احبار Chapter 17

انگریزی میں

Read احبار Chapter 17 Online

Read احبار Chapter 17 online from the Holy Bible. This chapter is part of the Book of احبار in the Old Testament. Browse every verse with easy chapter navigation, continue to the next chapter, or explore the complete Book of احبار and the Holy Bible online.

Choose a Chapter

احبار 17

باب 17

1. پھر خداوند نے موسی سے کہا۔

2. ہارون اور اسکے بیٹوں سے اور سب بنی اسرائیل سے کہہ کہ خداوند نے یہ حکم دیا ہے کہ۔

3. اسرائیل کے گھرانے کا جو کو۴ی شخص بیل یا برہ یا بکرے کو خواہ لشکر گاہ میں یا لشکرگاہ کے باہر ذبح کرکے۔

4. اسے خیمہ اجتماع کے دروازہ پر خداوند کے مسکن کے آگے خداوند کے حضور چڑھانے کو نہ لے جائے اس شخص پر خون کا الزام ہوگا کہ اس نے خون کیا ہے اور وہ شخص اپنے لوگوں میں سے کاٹ ڈالا جائے۔

5. اس سے مقصود یہ ہے کہ بنی اسرائیل اپنی قربانیاں جنکو وہ کھلے میدان میں ذبح کرتے ہیں انہیں خداوند کے حضور خیمہ اجتماع کے دروازہ پر کاہن کے پاس لائیں اور انکو خداوند کے حضور سلامتی کے ذبیحوں کے طور پر گذرانیں۔

6. اور کاہن اس خون کو خیمہ اجتماع کے دروازہ پر خداوند کے مذبح کے اوپر چھڑکے اور چربی کو جلائے تاکہ خداوند کے لئے راحت انگیز خوشبو ہو۔

7. اور آیندہ کبھی وہ ان بکروں کے لئے جنکے پیرو ہو کر وہ زنا کار ٹھہرے ہیں اپنی قربانیاں نہ گزرانیں۔انکے لئے نسل درنسل یہ دائمی قانون ہوگا۔

8. سو تو ان سے کہہ دے کہ اسرائیل کے گھرانے کا یا ان پردیسیوں میں جو ان میں بودوباش کرتے ہیں جو کوئی سوختنی قربانی یا کوئی ذبیحہ گذران کر۔

9. اسے خیمہ اجتماع کے دروازہ پر خداوند کے حضور چڑھانے کو نہ لائے وہ اپنے لوگوں میں سے کاٹ ڈالا جائے۔

10. اور اسرائیل کے گھرانے کا یا ان پردیسیوں میں سے جو ان میں بودوباش کرتے ہیں جو کوئی کسی طرح کا خون کھائے میں اس خون کھانے والے کے خلاف ہونگا اور اسے اسکے لوگوں میں سے کاٹ ڈالونگا۔

11. کیونکہ جسم کی جان خون میں ہے اور میں نے مذبح پر تمہاری جانوں کے کفارہ کے لئے اسے تم کو دیا ہے کہ اس سے تمہاری جانوں کے کفارہ ہو کیونکہ جان رکھنے ہی کے سبب سے خون کفارہ دیتا ہے۔

12. اسی لئے میں نے بنی اسرائیل سے کہا ہے کہ تم میں سے کوئی شخص خون کبھی نہ کھائے اور نہ کوئی پردیسی جو تم میں بودوباش کرتا ہو کبھی خون کو کھائے۔

13. اور بنی اسرائیل میں سے یا ان پردیسیوں میں سے جو ان میں بودباش کرتے ہیں جو کوئی شکار میں ایسے جانور یا پرندہ کو پکڑے جسکو کھانا ٹھیک ہے تو وہ اسکے خون کو نکال کر اسے ڈھانک دے۔

14. کیونکہ جسم کی جان جو ہے وہ اسکا خون ہے جو اسکی جان کے ساتھ ایک ہے۔ اسی لئے میں نے بنی اسرائیل کو حکم کیا ہے کہ تم کسی قسم کے جانور کا خون نہ کھانا کیونکہ ہر جانور کی جان اسکا خون ہی ہے۔ جو کوئی اسے کھائے وہ کاٹ ڈلا جایئگا۔

15. اور جو شخص مردار کو یا درندہ کے پھاڑے ہوئے جانور کو کھائے وہ خواہ دیسی ہو یا پردیسی اپنے کپڑے دھوئے اور پانی سے غسل کرے اور شام تک ناپاک رہے تب وہ پاک ہوگا۔

16. لیکن اگر وہ انکو نہ دھوئے اور نہ غسل کرے تو اسکا گناہ اسی کے سرلگیگا۔

About احبار Chapter 17

Read احبار Chapter 17 online from the Holy Bible. This chapter is part of the Book of احبار in the Old Testament. Continue reading with the chapter navigation above or explore the complete book.

Book Information

Book: احبار
Chapter: 17
Testament: Old Testament

How to Read this Chapter

Use the Previous and Next Chapter buttons to continue reading احبار. You can also adjust the font size for comfortable reading and browse other books of the Bible using the navigation links.

https://www.youtube.com/watch?v=rzsT_Q3KLzE

More Resources

Continue Reading the Bible

Continue reading احبار Chapter 17 and explore every book, chapter and verse of the Holy Bible. Use the navigation links above and below to move through the Scriptures with ease.

Frequently Asked Questions

What is احبار Chapter 17?

احبار Chapter 17 is part of the Book of احبار in the Holy Bible.

Can I read this chapter online?

Yes. You can read the complete احبار Chapter 17 online for free with easy chapter navigation.

More Chapters from احبار

  1. احبار Chapter 12
  2. احبار Chapter 9
  3. احبار Chapter 11
  4. احبار Chapter 22
  5. احبار Chapter 3
  6. احبار Chapter 23
  7. احبار Chapter 8

Explore More from پرانا عہدنامہ

  1. استثنا Chapter 3
  2. 2 تواریخ Chapter 33
  3. 1 سموئیل Chapter 19
  4. ذکریاہ Chapter 8
  5. احبار Chapter 23
  6. حزقی ایل Chapter 21
  7. 2 سموئیل Chapter 10

Related Chapters & Readings

  1. استثنا Chapter 34
  2. یسعیاہ Chapter 48
  3. خروج Chapter 33
  4. یرمیاہ Chapter 14
  5. استثنا Chapter 22
  6. لوقا Chapter 14
  7. 2 تیمتھیس Chapter 3
Share Your Love

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *