یعقوب Chapter 4

انگریزی میں

Read یعقوب Chapter 4 Online

Read یعقوب Chapter 4 online from the Holy Bible. This chapter is part of the Book of یعقوب in the New Testament. Browse every verse with easy chapter navigation, continue to the next chapter, or explore the complete Book of یعقوب and the Holy Bible online.

Choose a Chapter

یعقوب 4

باب 4

1. تُم میں لڑائیاں اور جھگڑے کہاں سے آگئے؟ کیا اُن خواہِشوں سے نہِیں جو تُمہارے اعضا میں فساد کرتی ہیں؟

2. تُم خواہِش کرتے ہو اور تُمہیں مِلتا نہِیں۔ خُون اور حسد کرتے ہو اور کُچھ حاصِل نہِیں کرسکتے۔ تُم جھگڑتے اور لڑتے ہو۔ تُمہیں اِس لِئے نہِیں مِلتا کہ مانگتے نہِیں۔

3. تُم مانگتے ہو اور پاتے نہِیں اِس لِئے کہ بُری نیّت سے مانگتے ہو تاکہ اپنی عَیش و عِشرت سے خرچ کرو۔

4. اَے زِنا کرنے والیو! کیا تُمہیں نہِیں معلُوم کہ دُنیا سے دوستی رکھنا خُدا سے دُشمنی کرنا ہے؟ پَس جو کوئی دُنیا کا دوست بننا چاہتا ہے وہ اپنے آپ کو خُدا کا دُشمن بناتا ہے۔

5. کیا تُم یہ سَمَجھتے ہو کہ کِتابِ مُقدّس بے فائِدہ کہتی ہے؟ جِس رُوح کو اُس نے ہمارے اَندر بسایا ہے کیا وہ اَیسی آرزُو کرتی ہے جِس کا انجام حسد ہو؟

6. وہ تو زِیادہ تَوفِیق بخشتا ہے۔ اِسی لِئے یہ آیا ہے کہ خُدا مغرُوروں کا مُقابلہ کرتا ہے مگر فروتنوں کو تَوفِیق بخشتا ہے۔

7. پَس خُدا کے تابِع ہو جاؤ اور اِبلِیس کا مُقابلہ کرو تو وہ تُم سے بھاگ جائے گا۔

8. خُدا کے نزدِیک جاؤ تو وہ تُمہارے نزدِیک آئے گا۔ اَے گُناہگارو! اپنے ہاتھوں کو صاف کرو اور اَے دو دِلو! اپنے دِلوں کو پاک کرو۔

9. افسوس اور ماتم کرو اور روؤ۔ تُمہاری ہنسی ماتم سے بدل جائے اور تُمہاری خُوشی اُداسی سے۔

10. خُداوند کے سامنے فروتنی کرو۔ وہ تُمہیں سربُلند کرے گا۔

11. اَے بھائِیو! ایک دُوسرے کی بدگوئی نہ کرے۔ جو اپنے بھائِی کی بدگوئی کرتا یا بھائِی پر اِلزام لگاتا ہے وہ شَرِیعَت کی بدگوئی کرتا اور شَرِیعَت پر اِلزام لگاتا ہے اور اگر تُو شَرِیعَت پر اِلزام لگاتا ہے تو شَرِیعَت پر عمل کرنے والا نہِیں بلکہ اُس پر حاکِم ٹھہرا۔

12. شَرِیعَت کا دینے والا اور حاکِم تو ایک ہی ہے جو بَچانے اور ہلاک کرنے پر قادِر ہے۔ تُو کَون ہے جو اپنے پڑوسِی پر اِلزام لگاتا ہے؟

13. تُم جو یہ کہتے ہو کہ ہم آج یا کل فلاں شہر میں جا کر وہاں ایک برس ٹھہریں گے اور سَوداگری کر کے نفع اُٹھائیں گے۔

14. اور یہ جانتے نہِیں کہ کل کیا ہوگا۔ ذرا سُنو تو! تُمہاری زِندگی چِیز ہی کیا ہے؟ بُخارات کا سا حال ہے۔ ابھی نظر آئے۔ ابھی غائِب ہو گئے۔

15. یُوں کہنے کی جگہ تُمہیں یہ کہنا چاہئے کہ اگر خُداوند چاہے تو ہم زِندہ بھی رہیں گے اور یہ یا وہ کام بھی کریں گے۔

16. مگر اَب تُم اپنی شَیخی پر فخر کرتے ہو۔ اَیسا سب فخر بُرا ہے۔

17. پَس جو کوئی بھلائی کرنا جانتا ہے اور نہِیں کرتا اُس کے لِئے یہ گُناہ ہے۔

About یعقوب Chapter 4

Read یعقوب Chapter 4 online from the Holy Bible. This chapter is part of the Book of یعقوب in the New Testament. Continue reading with the chapter navigation above or explore the complete book.

Book Information

Book: یعقوب
Chapter: 4
Testament: New Testament

How to Read this Chapter

Use the Previous and Next Chapter buttons to continue reading یعقوب. You can also adjust the font size for comfortable reading and browse other books of the Bible using the navigation links.

https://www.youtube.com/watch?v=rzsT_Q3KLzE

More Resources

Continue Reading the Bible

Continue reading یعقوب Chapter 4 and explore every book, chapter and verse of the Holy Bible. Use the navigation links above and below to move through the Scriptures with ease.

Frequently Asked Questions

What is یعقوب Chapter 4?

یعقوب Chapter 4 is part of the Book of یعقوب in the Holy Bible.

Can I read this chapter online?

Yes. You can read the complete یعقوب Chapter 4 online for free with easy chapter navigation.

More Chapters from نیا عہدنامہ

  1. لوقا Chapter 21
  2. لوقا Chapter 14
  3. لوقا Chapter 9
  4. لوقا Chapter 8
  5. لوقا Chapter 4
  6. لوقا Chapter 5
  7. لوقا Chapter 22

Explore More from یعقوب

  1. یعقوب Chapter 5
  2. یعقوب Chapter 2
  3. یعقوب Chapter 3
  4. یعقوب Chapter 1
  5. یعقوب Chapter 5
  6. یعقوب Chapter 2
  7. یعقوب Chapter 4

Related Chapters & Readings

  1. 1 تواریخ Chapter 28
  2. نحمیاہ Chapter 5
  3. 1 سلاطین Chapter 13
  4. یوحنا Chapter 20
  5. 2 کرنتھیوں Chapter 3
  6. 2 تیمتھیس Chapter 4
  7. حزقی ایل Chapter 4
Share Your Love

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *