1 تواریخ Chapter 5

انگریزی میں

Read 1 تواریخ Chapter 5 Online

Read 1 تواریخ Chapter 5 online from the Holy Bible. This chapter is part of the Book of 1 تواریخ in the Old Testament. Browse every verse with easy chapter navigation, continue to the next chapter, or explore the complete Book of 1 تواریخ and the Holy Bible online.

Choose a Chapter

1 تواریخ 5

باب 5

1. اور اِسرائیل کے پہلوٹھے رُوبن کے بیٹے (کیونکہ وہ اُسکا پہلوٹھا تھا لیکن اِسلئے کہ اُس نے اپنے باپ کے بچھونے کو ناپاک کیا تھا اُسکے پہلوٹھے ہونے کا حق اِسرؔائیل کے بیٹے یُوسُف کی اَولاد کو دیا گیا تا کہ نسب نامہ پہلوٹھے پَن کے مُطابق نہ ہو۔

2. کیونکہ یُہوداہ اپنے بھائیوں سے زور آور ہوگیا اور سردار اُسی میں سے نِکلا لیکن پہلوٹھے کا حق یُوسُف کا ہُوا)۔

3. سو اِسرؔائیل کے پہلوٹھے رُوؔبِن کے بیٹے یہ ہیں۔ حُنوکؔ اور فؔلو حصرون اور کرمؔی ۔

4. یُوایل کے بیٹے یہ ہیں ۔ اُسکا بیٹا سمعیؔاہ ۔ سمعؔیاہ کا بیٹا جُوجؔ ۔ جوُؔج کا بیٹا سمِؔعی ۔

5. سمِؔعی کا بیٹا مِیکاؔہ ۔ مِیکاہ کا بیٹا رِیایاہ ۔ ریایاہ کا بیٹا بعل ۔

6. بعؔل کا بیٹا بئیرہ جسکو اُسؔور کا بادشاہ تِلگات پلنا صَراسیر کرکے لے گیا۔ وہ رُبینیوں کا سردار تھا۔

7. اور اُسکے بھائی اپنے اپنے گھرانے کے مُطابق جب اُنکی اَولاد کا نسب نامہ لکھا گیا یہ تھے ۔ سردار یعؔی ایل اور زکریاہ ۔

8. اور بالؔع بن عزؔزین سمؔع بِن یُوؔایل ۔ وہ عرؔوعیر میں نبُو اور بعؔل معُون تک ۔

9. اور مشرِق کی طرف دریایِ فرؔات سے بیابان میں داخِل ہونے کی جگہ تک بسا ہُوا تھا کیونکہ مُلکِ جلعؔاد میں اُنکے چَوپائے بہت بڑھ گئے تھے۔

10. اور ساؔؤل کے اّیام میں اُنہوں نے ہاجِریوں سے لڑائی کی جو اُنکے ہاتھ سے قتل ہُوئے اور وہ جِلعؔاد کے مشرِق کے سارے علاقہ میں اپنکے ڈیروں میں بس گئے۔

11. اور بنی جد اُنکے مُقابل مُلکِ بسؔن میں سلکہؔ تک بسے ہُوئےتھے۔

12. اّول یُوایل تھا اور ساؔفم دُوسرا اور یعنی اور ساؔفط بسن میں تھے ۔

13. اور اپنکے آبائی خاندانوں کے بھائی یہ ہیں ۔ میِکائیل اور مُسلاّؔم اور سبعؔہ اور یُورؔی اور یعکاؔن اور زِؔیع اور عبِرّیہ ساتوں ۔

14. یہ بنی ابیخیل بن حُوری بن یارو آحؔ بِن جلعؔاد بِن میکاؔئیل بن یسِؔسی بن یحؔدُوبِن بُوز تھے۔

15. اخیؔ بن عبدیئیل بن جُونی اِنکے آبائی خاندانوں کا سردار تھا۔

16. اور وہ بسؔن میں جلؔعاد اور اُسکے قصبوں اور شارؔون کی ساری نواحی میں جہاں تک اُنکی حّد تھی بسے ہُوئے تھے ۔

17. یُہودؔاہ کے بادشاہ یُوتاؔام کے اّّیام میں اور اِسؔرائیل کے بادشاہ یُربعؔام کے اّیام میں اُن سبھوں کے نام اُنکے نسب ناموں کے مُطابِق ہکھے گئے ۔

18. اور بنی رُوبِن اور جّدیوں اور منسّیؔ کے آدھے قبِیلہ میں سُورما یعنی اَیسے لوگ جو سِپر اور تیغ اُٹھانے کے قابِل اور پتر انداز اور جنگ پر جانے کے لائِق تھے۔

19. یہ ہاجریوں اور یطؔوُر اور نفیس اور نودب سے لڑے ۔

20. اور اُن سے مُقابلہ کرنے کے لئے مدد پائی اور ہاجری اور سب جو اُنکے ساتھ تھے اُنکے حوالہ کئے گئے کیونکہ اُنہوں نے لڑائی میں خُدا سے دُعا کی اور اُنکی دُعا قبُول ہُوئی اِسلئے کہ اُنہوں نے اُس پر بھروسا رکھاّ ۔

21. اور وہ اُنکی مواشی لے گئے ۔ اُنکے اُونٹوں میں سے پچاس ہزار اور بھیڑ بکریوں میں سے ڈھائی لاکھ اور گدھوں میں سے دو ہزار اور آدمیوں میں سے ایل لاکھ۔

22. کیونکہ بہت سے لوگ قتل ہُوئے اِسلئے کہ جنگ خُدا کی تھی اور وہ اِسیری کے وقت تک اُنکی جگہ بسے رہے۔

23. اور منؔسّی کے آدھے قبِیلہ کے لوگ مُلک میں بسے۔ وہ بؔسن سے بعل حؔرمون اورسیز اور حرموُن کے پہاڑ تک پھیل گئے ۔

24. اور اُنکے آبائی خاندانوں کے سردار یہ تھے ۔ عیفر اور یسؔعی اور اِلیئیل ۔ عزرئییل یرمؔیاہ اور ہُوداؔویاہ اور یحدؔایل جو زبردست سُورما اور نامور اور اپنے آبائی خاندانوں کے سردار تھے۔

25. اور اُنہوں نے اپنے باپ دادا کے خُدا کی حُکم عُدولی کی اور جس مُلک کے باشندوں کو خُدا نے اُنکے سامنے سے ہلاک کیا تھا اُن ہی کے دیوتاؤں کی پَیروی میں اُنہوں نے زِناکاری کی۔

26. تب اِسؔرائیل کے خُدا نے اسُؔور کے بادشاہ پُول کے دِل کو اور اؔسُور کے بادشاہ تِلگات پؔلناصر کے دِل کو اُبھارا اور وہ اُنکو یعنی رُوبینیوں اور جدّیوں اور منؔسّی کے آدھے قبیلہ کو اسیِر کر کے لے گئے اور اُنکو خؔلح اور خابؔوُر اور ہاؔرا اور جَوؔزان کی ندی تک لے آئے ۔ یہ آج کے دِن تک وہیں ہیں۔

About 1 تواریخ Chapter 5

Read 1 تواریخ Chapter 5 online from the Holy Bible. This chapter is part of the Book of 1 تواریخ in the Old Testament. Continue reading with the chapter navigation above or explore the complete book.

Book Information

Book: 1 تواریخ
Chapter: 5
Testament: Old Testament

How to Read this Chapter

Use the Previous and Next Chapter buttons to continue reading 1 تواریخ. You can also adjust the font size for comfortable reading and browse other books of the Bible using the navigation links.

https://www.youtube.com/watch?v=rzsT_Q3KLzE

More Resources

Continue Reading the Bible

Continue reading 1 تواریخ Chapter 5 and explore every book, chapter and verse of the Holy Bible. Use the navigation links above and below to move through the Scriptures with ease.

Frequently Asked Questions

What is 1 تواریخ Chapter 5?

1 تواریخ Chapter 5 is part of the Book of 1 تواریخ in the Holy Bible.

Can I read this chapter online?

Yes. You can read the complete 1 تواریخ Chapter 5 online for free with easy chapter navigation.

More Chapters from 1 تواریخ

  1. 1 تواریخ Chapter 6
  2. 1 تواریخ Chapter 22
  3. 1 تواریخ Chapter 29
  4. 1 تواریخ Chapter 28
  5. 1 تواریخ Chapter 26
  6. 1 تواریخ Chapter 21
  7. 1 تواریخ Chapter 17

Explore More from پرانا عہدنامہ

  1. 1 سموئیل Chapter 21
  2. خروج Chapter 35
  3. احبار Chapter 3
  4. 2 تواریخ Chapter 14
  5. 1 تواریخ Chapter 29
  6. گنتی Chapter 28
  7. زبور Chapter 140

Related Chapters & Readings

  1. پیدایش Chapter 48
  2. گنتی Chapter 16
  3. استثنا Chapter 6
  4. زبور Chapter 15
  5. زبور Chapter 100
  6. 1 پطرس Chapter 4
  7. لوقا Chapter 13
Share Your Love

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *