1 تواریخ Chapter 22

انگریزی میں

Read 1 تواریخ Chapter 22 Online

Read 1 تواریخ Chapter 22 online from the Holy Bible. This chapter is part of the Book of 1 تواریخ in the Old Testament. Browse every verse with easy chapter navigation, continue to the next chapter, or explore the complete Book of 1 تواریخ and the Holy Bible online.

Choose a Chapter

1 تواریخ 22

باب 22

1. اور داؤد نے کہا یہی خُداوند خُدا کا گھر اور یہی اِسؔرائیل کی سوختنی قُربانی کا مذبح ہے۔

2. اور داؤد نے حُکم دیا کہ اُن پردیسیوں کو جو اِؔسرائیل کے مُلک میں تھے جمع کریں اور اُس نے سنگتراش مقُرر کئےِ کہ خُدا کے گھر کے بنانے کے لئے پتھر کاٹ کر گھڑیں ۔

3. اور داؤد نے دروازوں کے کواڑوں کی کِیلوں اور قبضوں کے لئے بہت سا لوہا اور اِتنا پیتل کہ تول سے باہر تھا۔

4. اور دیوار کے بے شمار لٹھے تیار کئے کیونکہ صیدانی اور صُوری دیوار کے لٹھے کثرت سے داؤد کے پاس لاتے تھے۔

5. اور داؤد نے کہا کہ میرا بیٹا سُلیمان لڑکا اور نا تجربہ کار ہے اور ضرور ہے کہ وہ گھر جو خُداوند کے ل۴ے بنایا جائے نہایت عظیم اُلشان ہو اور سب ملکوں میں اُسکا نام اور شہرت ہو۔ سو میں اُسکےلئےِ تیاری کرؤنگا۔ چُنانچہ داؤد نے اپنے مرنے سے پہلے بہت تیاری کی۔

6. تب اُس نے اپنے بیٹے سُلیمان کو بُلایا اور اُسے تاکید کی کہ خُداوند اِؔسرائیل کے خُدا کے لئے ایک گھر بنائے۔

7. اور داؤد نے اپنے بیٹے سُلیمان سے کہا یہ تو خُود میرے دِل میں تھا کہ خُداوند اپنے خُدا کے نام کے ل۴ے ایک گھر بناؤں ۔

8. لیکن خُداوند کا کلام مجھے پُہنچا کہ تُو نے بہت خُونریزی کی ہے اور بڑی بڑی لڑائیاں لڑا ہے ۔ سو تُو میرے نام کے لئے گھر نہ بنانا کیونکہ تُو نے زمین پر میرے سامنے بہت خُون بہایا ہے۔

9. دیکھ تجھ سے ایک بیٹا پیدا ہوگا۔ وہ مردِ صُلح ہوگا اور میں اپسے چاروں طرف کے سب دُشمنوں سے امن بخشونگا۔ کیونکہ سُلیمان اُسکا نام ہوگا اور میں اپسکے ایّام میں اِسرائیل کو امن و امان بخشونگا۔

10. وہ میرا بیٹا ہوگا اور میں اُسکا باپ ہُونگا اورمیں اِسرائیل پر اُسکی سلطنت کا تخت ابد تک قائیم رکھونگا۔

11. اب اَے میرے بیٹے خُداوند تیرے ساتھ رہے اور تُو اِقبالمند ہو اور خُداوند اپنے خُدا کا گھر بنا جیسا اُس نے تیرے حق میں فرمایا ہے۔

12. اب خُداوند تجھے عقل و دانائی بخشے اور اِؔسرائیل کی بابت تیری ہدایت کرے تاکہ تُو خُداوند اپنے خُدا کی شریعت کو مانتا رہے۔

13. تب تُو اِقبالمند ہوگا بشرطیکہ تُو اُن آئیں اور احکام پر جو خُداوند نے موُسیٰ کو اِؔسرائیل کے لئے دِئے اِحتیاط کرکے عمل کرے ۔ سو ہمّت باندھ اور حَوصلہ رکھ ۔ خوف نہ کر ۔ ہراسان نہ ہو۔

14. دیکھ میں نے مشقت سے خُداوند کے گھر کے ل۴ے ایک لاکھ قنطار سونا اور دس لاکھ قِنطار چاندی اور بے اندازہ پیتل اور لوہا تیا کیا ہے کیونکہ وہ کثرت سے ہے اور لکڑی اور پتھر بھی میں نے تیا کئے ہیں اور تُو اُنکو اَور بڑھا سکتا ہے۔

15. اور بُہت سے کاریگر پتھر اور لکڑی کے کاٹنے اور تراشنے والے اور سب طرح کے ہُنر مند جو قِسم قِسم کے کام میں ماہر ہیں تیرے پاس ہیں ۔

16. سونے اور چاندی اور پیتل اورلوہے کا کچھ حِساب نہیں ہے ۔ سو اُٹھ اور کام میں لگ جا اور خُداوند تیرے ساتھ رہے۔

17. اِسکے علاوہ داؤد نے اِسرائیل کے سب سرداروں کو اپنے بیٹے سُلیمان کی مدد کا حُکم دیا اور کہا۔

18. کیا خُداوند تُمہارا خُدا تمہارے ساتھ نہیں ہے؟ اور کیا اُس نے تُمکو چاروں طرف چَین نہیں دِیا ہے ؟ کیونکہ اُس نے اِس مُلک کے باشِندوں کو میرے ہاتھ میں کردیا ہے اور ُملک خُداوند اور اُسکے لوگوں کے آگے مغلوُب ہُؤا ہے۔

19. سو اب تُم اپنے دِل کو اور اپنی جان کو خُداوند اپنے خُدا کی تلاش میں لگاؤ اور اُٹھو اور خُداوند خُدا کا مقدِس بناؤ تاکہ تُم خُداوند کے عہد کے صنُدوق کو اور خُدا کے پاک برتنوں کو اُس گھر میں جو خُداوند کے نام کا بنیگا لے آؤ۔

About 1 تواریخ Chapter 22

Read 1 تواریخ Chapter 22 online from the Holy Bible. This chapter is part of the Book of 1 تواریخ in the Old Testament. Continue reading with the chapter navigation above or explore the complete book.

Book Information

Book: 1 تواریخ
Chapter: 22
Testament: Old Testament

How to Read this Chapter

Use the Previous and Next Chapter buttons to continue reading 1 تواریخ. You can also adjust the font size for comfortable reading and browse other books of the Bible using the navigation links.

https://www.youtube.com/watch?v=rzsT_Q3KLzE

More Resources

Continue Reading the Bible

Continue reading 1 تواریخ Chapter 22 and explore every book, chapter and verse of the Holy Bible. Use the navigation links above and below to move through the Scriptures with ease.

Frequently Asked Questions

What is 1 تواریخ Chapter 22?

1 تواریخ Chapter 22 is part of the Book of 1 تواریخ in the Holy Bible.

Can I read this chapter online?

Yes. You can read the complete 1 تواریخ Chapter 22 online for free with easy chapter navigation.

More Chapters from 1 تواریخ

  1. 1 تواریخ Chapter 29
  2. 1 تواریخ Chapter 17
  3. 1 تواریخ Chapter 10
  4. 1 تواریخ Chapter 26
  5. 1 تواریخ Chapter 19
  6. 1 تواریخ Chapter 4
  7. 1 تواریخ Chapter 28

Explore More from پرانا عہدنامہ

  1. امثال Chapter 15
  2. ذکریاہ Chapter 3
  3. احبار Chapter 16
  4. زبور Chapter 70
  5. خروج Chapter 2
  6. قضاۃ Chapter 11
  7. میکاہ Chapter 1

Related Chapters & Readings

  1. یسعیاہ Chapter 52
  2. زبور Chapter 94
  3. متی Chapter 4
  4. زبور Chapter 112
  5. ایوب Chapter 34
  6. 2 کرنتھیوں Chapter 4
  7. متی Chapter 9
Share Your Love

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *