Read 1 سموئیل Chapter 8 Online
Read 1 سموئیل Chapter 8 online from the Holy Bible. This chapter is part of the Book of 1 سموئیل in the Old Testament. Browse every verse with easy chapter navigation, continue to the next chapter, or explore the complete Book of 1 سموئیل and the Holy Bible online.
Choose a Chapter
1 سموئیل 8
باب 8
1. جب ؔسموئیل بُڈھّا ہوگیا تو اپس نے اپنے بیٹوں کو اِسرائیلیوں کے قاضی ٹھہرایا ۔
2. اُسکے پہلوٹھے کا نام یؔوئیل اور اُسکے دُوسرے بیٹے کا نام اؔبیاہ تھا۔ وہ دونوں بِیرؔسبع میں قاضی تھے۔
3. پر اُسکے بیٹے اپسکی رہ پر نہ چلے بلکہ وہ نفع کے لالچ سے رِشوت لیتے اور اِنصاف کا خُون کر دیتے تھے۔
4. تب سب اِسرائیلی بُزرُگ جمع ہو کر رؔامہ مین سؔموئیل کے پاس آئے ۔
5. اور اُس سے کہنے لگے دیکھ تُو ضیعیف ہے اور تیرے بیٹے تیری راہ پر نہیں چلتے ۔ اب تُو کِسی کو ہمارا بادشاہ مقُرر کر دے جو اَور قَوموں کی طرح عدالت کرے ۔
6. لیکن جب اُنہوں نے کہا کہ ہم کو کوئی بادشاہ دے جو ہماری عدالت کرے تو یہ بات سؔموئیل کو بُری لگی اور سؔموئیل نے خُداوند سے دُعا کی ۔
7. اور خُداوند نے سؔموئیل سے کہا کہ جو کُچھ یہ لوگ تجھ سے کہتے ہیں تو اُسکو مان کیونکہ اُنہوں نے تیری نہیں بلکہ میری ھقارت کی ہے کہ میں اُنکا بادشاہ نہ رہُوں ۔
8. جَیسے کام وہ اُس دِن سے جب سے میَں نے اُنکو مصر سے نکال لایا آج تک کرتے آئے ہیں کہ مجھےُ ترک کرکے اور معبوُودوں کی پرستیش کرتےرہے ہیں وَیسا ہی وہ تجھُ سے کرتے ہیں ۔
9. سو تُو اُنکی بات مان تَو بھی سنجیدگی سے اُنکو خُوب جتا دے اور اُنکو بتا بھی دے کہ جو بادشاہ اُن پر سلطنت کریگا اُسکا طریقہ کَیسا ہوگا۔
10. اور ؔسموئیل نے اُن لوگوں کو جو اپس سے بادشاہ کے طالِب تھے خُداوند کی سب باتیں کہہ سُنائیں۔
11. اور اُس نے کہا کہ جو بادشاہ تُم پر سلطنت کریگا اُسکا طریقہ یہ ہوگا کہ وہ تُمہارے بیٹوں کو لیکر اپنے رتھوں کے لئِے اور اپنے رِسالہ میں نوَکر رکھّیگا اور وہ اُسکے رتھوں کے آگے آگے دَوڑ ینگے۔
12. اور اُنکو ہزار ہزار کے سردار اور پچاس پچاس کے جمعدار بنائیگا اور بعض سے ہل جتوائیگا اور فصل کٹوائیگا اور اپنے لئِے جنگ کے ہتھیار اور اپنے رتھوں کے ساز بنوائیگا ۔
13. اور تُمہاری بیٹیوں کو لیکر گندھن اور باورچن اور نان پز بنائیگا۔
14. اور تُمہارے کھیتوں اور تاکِستانوں اور زَیتون کے باغوں کو جو اچھے سے اچھے ہونگے لیکر اپنے خِدمتگاروں کو عطا کریگا۔
15. اور تُمہارے کھیتوں اور تاکِستانوں کا دسوا ں حِصہّ لے کر اپنے خوجوں اور خادِموں کو دیگا ۔
16. اور تمہارے نوکر چاکروں اور لوَنڈیوں اور تُمہارے شِکیل جوانوں اور تُمہارے گدھوں کو لیکر اپنے کام پر لگائیگا ۔
17. اور وہ تمہاری بھیڑ بکریوں کا بھی دسواں حصِہ لیگا۔ سو تُم اُسکے غلام بن جاؤگے۔
18. اور تُم اُس دن اُس بادشاہ کے سبب سے جسے تُم نے اپنے لئِے چُنا ہوگا فریاد کروگے پر اپس دِن خُداوند تُم کو جواب نہ دیکگا۔
19. تو بھی لوگوں نے سؔموئیل کی بات نہ سُنی اور کہنے لگے نہیں ہم تو بادشاہ چاہتے ہیں جو ہمارے اُوپر ہو۔
20. تا کہ ہم بھی اَور سب قَوموں کی مانند ہوں اور ہمارا بادشا ہماری عدالت کرے اور ہمارے آگے آگے چلے اور ہماری طرف سے لڑائی کرے۔
21. اور سموئیل نے لوگوں کی سب باتیں سُنیں اور اُنکو خُداوند کے کانوں تک پُنچایا ۔
22. اور خُداوند نے سموئیل کو فرمایا تو اُنکی بات مان اور اُنکے لئِے ایک بادشاہ مقُرر کر۔ تب سمؔوئیل نے اِؔسرائیل کے لوگوں سے کہا کہ تُم سب اپنے اپنے شہر کو چلے جاؤ۔
About 1 سموئیل Chapter 8
Read 1 سموئیل Chapter 8 online from the Holy Bible. This chapter is part of the Book of 1 سموئیل in the Old Testament. Continue reading with the chapter navigation above or explore the complete book.
Book Information
Book: 1 سموئیل
Chapter: 8
Testament: Old Testament
How to Read this Chapter
Use the Previous and Next Chapter buttons to continue reading 1 سموئیل. You can also adjust the font size for comfortable reading and browse other books of the Bible using the navigation links.
More Resources
Continue Reading the Bible
Continue reading 1 سموئیل Chapter 8 and explore every book, chapter and verse of the Holy Bible. Use the navigation links above and below to move through the Scriptures with ease.
Frequently Asked Questions
What is 1 سموئیل Chapter 8?
1 سموئیل Chapter 8 is part of the Book of 1 سموئیل in the Holy Bible.
Can I read this chapter online?
Yes. You can read the complete 1 سموئیل Chapter 8 online for free with easy chapter navigation.
More Chapters from 1 سموئیل
- 1 سموئیل Chapter 15
- 1 سموئیل Chapter 26
- 1 سموئیل Chapter 25
- 1 سموئیل Chapter 3
- 1 سموئیل Chapter 21
- 1 سموئیل Chapter 20
- 1 سموئیل Chapter 30
Explore More from پرانا عہدنامہ
- 2 تواریخ Chapter 15
- حزقی ایل Chapter 3
- ہوسیع Chapter 10
- حبقوق Chapter 2
- یسعیاہ Chapter 55
- ایوب Chapter 37
- زبور Chapter 84