1 سموئیل Chapter 12

انگریزی میں

Read 1 سموئیل Chapter 12 Online

Read 1 سموئیل Chapter 12 online from the Holy Bible. This chapter is part of the Book of 1 سموئیل in the Old Testament. Browse every verse with easy chapter navigation, continue to the next chapter, or explore the complete Book of 1 سموئیل and the Holy Bible online.

Choose a Chapter

1 سموئیل 12

باب 12

1. تب ؔسموئیل نے سب اِسرائیلیوں سے کہا دیکھو جو کچھ تُم نے مجھُ سے کہا میں نے تمہاری ایک ایک بات مانی اور ایک بادشاہ تُمہارے اُوپر ٹھہرایا ہے ۔

2. اور اب دیکھو یہ بادشاہ تُمہارے آگے آگے چلتا ہے ۔ میَں تو بُڈھاّ ہُوں اور میرا سر سفید ہوگیا اور دیکھو میرے بیٹے تمہارے ساتھ ہیں ۔ میَں نے لڑکپن سے آج تک تُمہارے سامنے ہی چلتا رہا ہوں ۔

3. میں حاضِر ہوں ۔ سو تُم خُداوند اور اُسکے ممسوُح کے آگے میرے مُنہ پر بتاؤ کہ میں نے کس کا بیل لے لیا یا کس کا گدھا لیا ؟ میں نے کس کا حق مارا یا کس پر ظُلم کیا یا کس کے ہاتھ سے میں نے رشوت لی تاکہ اندھا بن جاؤں؟ بتاؤ اور یہ میں تہم کو واپس کردُونگا۔

4. اُنہوں نے جواب دیا تو نے ہمارا حق نہیں مارا اور نہ ہم پر ظُلم کیا اور نہ تُو نے کسی کے ہاتھ سے کچھ لیا ۔

5. تب اُس نے اُن سے کہا کہ خُداوند تمہارا گواہ اور اُسکا ممُسوح آج کے دِن گواہ ہے کہ میرے پاس تُمہارا کچھ نہیں نِکلا ۔ اُنہوں نے کہا وہ گواہ ہے کہ میرے پس تُمہاراکچھ نہیں نِکلا ۔ اُنہوں نے کہا وہ گواہ ہے ۔

6. پھر ؔسموئیل لوگوں سے کہنے لگا وہ خُداوند ہی ہے جس نے موُسؔی اور ہارؔوُن کو مقُرر کیا اور تمہارے باپ دادا کو ملک مصرؔ سے نکال لایا۔

7. سو اب ٹھہرے رہو تاکی میَں خُداوند کے حُضُور اُن سب نیکیوں کے بارے میں جو خُداوند نے تم سے اور تمہارے باپ دادا سے کیں گفتگو کرُوں ۔

8. جب یعقوب مصؔر میں گیا اور تمہارے باپ دادا نے خُداوند سے فریاد کی تو خُداوند نے موُؔسی اور ہارُون کو بھیجا جنہوں نے تُمہارے باپ دادا کو مصر ؔ سے نکال کر اِس جگہ بسایا۔

9. پر وہ خُداوند اپنے خُدا کو بھُول گئے ۔ سو اُس نے اُنکو حُضور کی فَوج کے سِپہ سلار سِیسؔرا کے ہاتھ اور فلِسیتیون کے ہاتھ اور ساہِ موآؔب کے ہاتھ بیچ ڈالا اور وہ اُن سے لڑے۔

10. پھر اُنہوں نے خُداوند سے فریاد کی اور کہا کہ ہم نے گنُاہ کیِا ۔ اِسلئِے کہ ہم نے خُداوند کو چھوڑا اور بؔعلیم اور عستارات کی پرستش کی پر اب تو ہم تیری پرستش کرینگے ۔

11. سو خُداوند نے یُربّعل اور بدان اور اِفتاح اور ؔسموئیل کو بھیجا اور تُمکو تمہارے دُشمنوں کے ہاتھ سے جو تُمہاری چاروں طرف تھے رہائی دی اور تُم چین سے رہنے لگے ۔

12. اور جب تُم نے دیکھا کہ بنی عمّون کا بادشاہ ناؔحس تُم پر چڑھ آیا تو تُم نے مجھ سے کہا کہ ہم پر کوئی بادشاہ سلطنت کرے حالانکہ خُداوند تمہارا خُدا تمہارا بادشاہ تھا ۔

13. سو اب اُس بادشاہ کو دیکھو جِسے تُم نے چن لیا اور جسکے لئِے تم نے درخواست کی تھی دیکھو خُداوند نے تُم پر بادشاہ مقُرر کر دیا ہے ۔

14. اگر تُم خُداوند سے ڈرتے اور اُسکی پرستش کرتے اور اُسکی بات مانتے رہواور خُداوند کے حُکم سے سر کشی نہ کرو اور تُم اور وہ بادشاہ بھی تُم پر سلطنت کرتا ہے خُداوند اپنے خُدا کے پَیَرو بنے رہو تو خَیر ۔

15. پر اگر تُم خُداوند کی بات نہ مانو بلکہ خُداوند کےحُکم سے سر کشی کرو تو خُداوند کا ہاتھ تمہارے خِلاف ہوگا جَیسے وہ تُمہارے باپ دادا کے خِلاف ہوتا تھا ۔

16. سو اب تُم ٹھہرےرہو اور اِس بڑ کام کو دیکھو جِسے خُداوند تُمہاری آنکھوں کے سامنے کریگا ۔

17. کیا آج گیہُوں کاٹنے کا دِن نہیں ؟ میَں خُداوند سے عرض کروُنگا کہ بادِل گرجے اور پانی برسے اور تُم جان لو گے اور دیکھ بھی لوگے کہ تُم نے خُداوند کے حُضُور اپنے لئِے بادشاہ مانگنے سے کتنی بری شرارت کی ۔

18. چُنانچہ ؔسموئیل نے خُداونس سے عرض جکی اور خُداوند کی طرف سے اُسی دِن بادل گرجا اور پانی برسا۔ تب سب لوگ خُداوند اور ؔسموئیل سے نہایت ڈر گئے۔

19. اور سب لوگوں نےؔسموئیل سے کہا کہ اپنے خادِموں کے لئے خُداوند اپنے خُدا سے دُعا کر کہ ہم مر نہ جائیں کیونکہ ہم نے اپنے سب گنُاہوں پر یہ شرارت بھی بڑھا دی ہے کہ اپنے لئِے ایک بادشاہ مانگاہ۔

20. سؔموئیل نے لوگوں سے کہا خَوف نہ کرو ۔ یہ سب شرارت تو تُم نے کی ہے تو بھی خُداوند کی پَیروی سے کنارہ کشی نہ کر بلکہ اپنے سارے دِل سے خُداوند کی پرسِتش کرو۔

21. تُم کنارہ کشی نہ کرنا ورنہ باطِل چیزوں کی پَیروی کرنے لگو گے جو نہ فائدِہ پہنچا سکتی نہ رہائی دے سکتی ہیں اِسلئِے کہ وہ سب باطِل ہیں ۔

22. کیونکہ خُداوند اپنے بڑے نام کے باعث اپنے لوگوں کو ترک نہیں کریگا اِسلئے کہ خُداوند کو یہی پسند آیا کہ تُم کو اپنی قوم بنائے ۔

23. اب رہا میں ۔ سو خُدا نہ کرے کہ تمہارے لئے دُعا کرنے سےباز آکر خُداوند کا گُنہگار ٹھہروُں بلکہ میں وہی راہ جو اچھیّ اور سیدھی ہے تُم کو بتاؤنگا۔

24. فقط اِتنا ہو کہ تُم خُداوند سے ڈرو اور اپنے سارے دِل اور سّچائی سے اُسکی عبادت کرو کیونکہ سوچو کہ اُس نے تُمہارے لئِے کیسے بڑے کام کئِے ہیں ۔

25. پر اگر تُم اب بھی شرارت ہی کرتے جاؤ تُم اور تُمہارا بادشاہ دونوں کے دونوں نابُود کر دِئے جاؤگے۔

About 1 سموئیل Chapter 12

Read 1 سموئیل Chapter 12 online from the Holy Bible. This chapter is part of the Book of 1 سموئیل in the Old Testament. Continue reading with the chapter navigation above or explore the complete book.

Book Information

Book: 1 سموئیل
Chapter: 12
Testament: Old Testament

How to Read this Chapter

Use the Previous and Next Chapter buttons to continue reading 1 سموئیل. You can also adjust the font size for comfortable reading and browse other books of the Bible using the navigation links.

https://www.youtube.com/watch?v=rzsT_Q3KLzE

More Resources

Continue Reading the Bible

Continue reading 1 سموئیل Chapter 12 and explore every book, chapter and verse of the Holy Bible. Use the navigation links above and below to move through the Scriptures with ease.

Frequently Asked Questions

What is 1 سموئیل Chapter 12?

1 سموئیل Chapter 12 is part of the Book of 1 سموئیل in the Holy Bible.

Can I read this chapter online?

Yes. You can read the complete 1 سموئیل Chapter 12 online for free with easy chapter navigation.

More Chapters from 1 سموئیل

  1. 1 سموئیل Chapter 15
  2. 1 سموئیل Chapter 26
  3. 1 سموئیل Chapter 25
  4. 1 سموئیل Chapter 21
  5. 1 سموئیل Chapter 3
  6. 1 سموئیل Chapter 30
  7. 1 سموئیل Chapter 20

Explore More from پرانا عہدنامہ

  1. 1 سلاطین Chapter 20
  2. 1 سموئیل Chapter 19
  3. زبور Chapter 139
  4. حزقی ایل Chapter 10
  5. زبور Chapter 57
  6. امثال Chapter 26
  7. حزقی ایل Chapter 32

Related Chapters & Readings

  1. یسعیاہ Chapter 6
  2. 2 تواریخ Chapter 30
  3. 1 یوحنا Chapter 5
  4. حزقی ایل Chapter 1
  5. رومیوں Chapter 2
  6. زبور Chapter 7
  7. 2 سموئیل Chapter 4
Share Your Love

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *