Read 1 سموئیل Chapter 16 Online
Read 1 سموئیل Chapter 16 online from the Holy Bible. This chapter is part of the Book of 1 سموئیل in the Old Testament. Browse every verse with easy chapter navigation, continue to the next chapter, or explore the complete Book of 1 سموئیل and the Holy Bible online.
Choose a Chapter
1 سموئیل 16
باب 16
1. اور خُداوند نے سؔموئیل سے کہا تُو کب تک سؔاؤل کے لئے غم کھاتا رہیگا جِس حال کہ مَیں نے اُسے بنی اِسرائیل کا بادشاہ ہونے سے ردّ کر دیا ہے؟ تو اپنے سِینگ میں تیل بھر اور جا۔ مَیںتجھے بَیت لحمی یسّؔی کے پاس بیجھتا ہوں کیونکہ مَیں نے اُسکے بیٹوں میں سے ایک اپنی طرف سے بادشاہ چُنا ہے۔
2. سؔموئیل نے کہا مَیں کیونکگر جاؤں؟ اگر سؔاؤل سُن لیگا تو مجھے مار ہی ڈالیگا۔ خُداوند نے ککہا ایک بچھیا اپنے ساتھ لے جا اور کہنا کہ مَیں خُداوند کے لئے قُربانی کرنے کو آیا ہوُں ۔
3. اور یؔسّی کو قُربان کی دعوت دینا۔ پھر مَیں تجھے بتا دُونگا کہ تجھے کیا کرنا ہے اور اُسی کو جسکا نام میں تجھے بتاؤں میرے لئے مسح کرنا۔
4. اور سؔموئیل نے وُہی جو خُداوند نے کہا تھا کیا اور بَیت لحم میں آیا۔ تب شہر کے بُزرگ کانپنتے ہُوئے اُس سے مِلنے کو گئے اور کہنے لگے تُو صُلح کے خیال سے آیا ہے؟
5. اُس نے کہا صُلح کے خیال سے ۔ مَیں خُدواوند کے لئے قُربانی چڑھانے آیا ہُوں ۔ تم اپنے آپ کو پاک صاف کرو اور میرے ساتھ قُربانی کے لِئے آؤ اور اُس نے یؔسّی کو اور اُسکے بیٹوں کو پاک کیا اور اُنکو قُربانی کی دعوت دی ۔
6. جب وہ آئے تو وہ اؔلیاب کو دکھ کر کہنے لگا یقیناً خُداوند کا ممسُوح اُسکے آگے ہے۔
7. پر خُداوند نے سؔموئیل سے کہا کہ تُو اُسکے چہرہ اور اُسکے قد کی بلندی کو نہ دیکھ اِسلئِے کہ مَیں نے اُسے ناپسد کیا ہے کیونکہ خُداوند اِنسان کی مانِند نظر نہیں کرتا اِسلئے کہ اِنسان ظاہری صُورت کو دیکھتا ہے پر خُداوند دِل پر نظر کرتا ہے۔
8. تب یؔسّی نے اؔبِینداب کو بُلایا اور اُسے سؔموئیل کے سامنے سے نِکالا۔ اُُس نے کہا خُداوند نے اِسکو بھی نہیں چُنا۔
9. پھر یؔسّی نے سؔمّہ کو ّگے کیا۔ اُس نے کہا خُداوند نے اُکو بھی نہیں چُنا۔
10. اور یؔسّی نے اپنے سات بیٹوں کو سؔموئیل کے سامنے سے نِکالا اور سؔمّوئیل نے یؔسّی سے کہا کہ خداوند نےانکو نہیں چُنا ہے ۔
11. پھر سؔموئیل نے یسؔیّ سے پوچھا کیا تیرے لڑکے یہیں ہیں ؟ اُ نے کہا سب سے چھوٹا ابھی رہ گیا۔ وہ بھیڑ بکریاں چراتا ہے۔ سؔموئیل نے یؔسّی سے کہا اُسے بُلا بھیج کیونکہ جب تک وہ یہاں نہ آجائے ہم نہیں بَیٹھینگے۔
12. سو وہ اُسے بُلوا کر اندر لایا۔ وہ سُرخ رنگ اور خُوبصُورت اور حسین تھا اور خُداوند نے فرمایا اُٹھ اور اُسے مسح کر کیونکہ وہ یہی ہے۔
13. تب سؔموئیل نے تیل کا سِینگ لِیا اور اُسے اُسکے بھائیوں کے درمیان مسح کِیا اور خُداوند کی رُوح اُس دِن سے آگے کو دؔاؤد پر زور سے نازِل ہوتی رہی ۔ پھر سؔموئیل اُٹھکر رؔامہ کو چلا گیا۔
14. اور خُداوند کی رُوح ساؔؤل سے جُدا ہو گئی اور خُداوند کی طرف سے ایک بُری رُوح اُسے ستانے لگی ۔
15. اور سؔاؤل کے ملازِموں نے اُس سے کہا دیکھ اب ایک بُری رُوح خُدا کی طرف سے تجھے ستاتی ہے۔
16. سو ہمارا مالِک اب اپنے خادِموں کو جو اُسکے سامنے ہیں حُکم دے کہ وہ ایک اَیسے شخص کو تلاش کر لائیں جو بربط بجانے میں اُستاد ہو اور جب جب خُدا کی طرف سے یہ بُری رُوح تجھ پر چڑھے وہ اپنے ہاتھ بجائے اور تُو بحال ہوجائے۔
17. ساؔؤل نے اپنے خادوموں سے کہا خَیر ایک اچھّا بجانے والا میرے لئے ڈُھونڈو اور اُسے میرے پاس لاؤ۔
18. تب جوانوں میں سے ایک یُوں بول اُٹھا کہ دیکھ مَیں نے بَیتؔ لحم کے یؔسّی کے ایک بیٹے کو دیکھا جو بجانے مین اُستاد اور زبردست سُورما اور جنگی مرد اور گفُتگو میں صاحِب تمیز اور خُوبصُورت آدمی ہے اور خُداوند اُسکے ساتھ ہے۔
19. پس سؔاؤل نے یؔسّی کے پاس قاصِد روانہ کئے اور کہلا بھیجا کہ اپنے بیٹے دؔاؤد کو جو بھیڑ بکریوں کے ساتھ رہتا ہے میرے پاس بھیج دے ۔
20. تب یؔسّی نے ایک گدھا جِس پر روٹیاں لدی تھیں اور مَے کا ایک مشکیزہ اور بکری کا ایک بچہّ لیکر اُنکو اپنے بیٹے دؔاؤد کے ہاتھ سؔاؤل کے پاس بھیجا ۔
21. اور سؔاؤل اُس سے مُحبت کرنے لگا اور وہ اُسکا سِلاح بردار ہو گیا۔
22. اور سؔاؤل نے یسؔیّ کو کہلا بھیجا کہ دؔاؤد کو میرے حُضُور رہنے دے کیونکہ وہ میرا منظُورِ نظر ہُؤا ہے۔ سو جب وہ بُری رُوح خُدا کی طرف سے سؔاؤل پر چڑھتی تھی تو دؔاؤد بربط لیکر ہاتھ سے بجاتا تھا اور سؔاؤل کو راحت ہوتی اور وہ بحال ہو جاتا تھا اور وہ بُری رُوح اُس پر سے اُتر جاتی تھی۔
About 1 سموئیل Chapter 16
Read 1 سموئیل Chapter 16 online from the Holy Bible. This chapter is part of the Book of 1 سموئیل in the Old Testament. Continue reading with the chapter navigation above or explore the complete book.
Book Information
Book: 1 سموئیل
Chapter: 16
Testament: Old Testament
How to Read this Chapter
Use the Previous and Next Chapter buttons to continue reading 1 سموئیل. You can also adjust the font size for comfortable reading and browse other books of the Bible using the navigation links.
More Resources
Continue Reading the Bible
Continue reading 1 سموئیل Chapter 16 and explore every book, chapter and verse of the Holy Bible. Use the navigation links above and below to move through the Scriptures with ease.
Frequently Asked Questions
What is 1 سموئیل Chapter 16?
1 سموئیل Chapter 16 is part of the Book of 1 سموئیل in the Holy Bible.
Can I read this chapter online?
Yes. You can read the complete 1 سموئیل Chapter 16 online for free with easy chapter navigation.
More Chapters from 1 سموئیل
- 1 سموئیل Chapter 15
- 1 سموئیل Chapter 26
- 1 سموئیل Chapter 25
- 1 سموئیل Chapter 21
- 1 سموئیل Chapter 3
- 1 سموئیل Chapter 20
- 1 سموئیل Chapter 30
Explore More from پرانا عہدنامہ
- زبور Chapter 89
- ایوب Chapter 31
- احبار Chapter 24
- یشوع Chapter 11
- 1 سلاطین Chapter 11
- گنتی Chapter 29
- قضاۃ Chapter 12