امثال Chapter 15

انگریزی میں

Read امثال Chapter 15 Online

Read امثال Chapter 15 online from the Holy Bible. This chapter is part of the Book of امثال in the Old Testament. Browse every verse with easy chapter navigation, continue to the next chapter, or explore the complete Book of امثال and the Holy Bible online.

Choose a Chapter

امثال 15

باب 15

1. نرم جواب قہر کو دور کر دیتا ہے پر کرخت باتیں غضب انگیز ہیں ۔

2. داناوں کی زبان علم کا درست بیان کرتی ہے۔پر احمقوں کا منہ حمایت اگلتا ہے۔

3. خداوند کی آنکھیں ہر جگہ ہیں اور نیکوں اور بدوں کی نگران ہیں۔

4. صحت بخش زبان حیات کا درخت ہے پر اسکی کجگوئی روح کی شکستگی کا باعث ہے۔

5. احمق اپنے باپ کی تربیت کو حقیر جٓانتا ہے پر تنبیہ کا لحاظ رکھنے والا ہوشیار ہوجٓاتا ہے۔

6. صادق کے گھر میں بڑا خزانہ ہے پر شریر کی آمدنی میں پریشانی ہے۔

7. داناوں کے لب علم پھیلاتے ہیں پر احمقوں کے دل ایسے نہیں۔

8. شریروں کے ذبیحہ سے خداوند کو نفرت ہے پر راستکار کی دعا اسکی خوشنودی ہے۔

9. شریروں کی روش سے خداوند کو نفرت ہےپر وہ صداقت کے پیرو سے محبت رکھتاہے۔

10. راہ سے بھٹکنے والے کے لئے سخت تادیب ہے اور تنبیہ سے نفرت کرنے والا مریگا۔

11. جب پاتال اور جہنم خداوند کے حضور کھلے ہیں تو بنی آدم کے دل کا کیا ذکر ؟

12. ٹھٹھاباز تنبیہ کو دوست نہیں رکھتا اور داناوں کی مجلس میں ہر گز نہیں جٓاتا ۔

13. خوش دلی خندہ روئی پیدا کرتی ہےپر دل کی غمگینی سے انسان شکستہ خاطرہوتا ہے۔

14. صاحب فہم کا دل علم کا طالب ہے پر احمقوں کی خوراک حمایت ہے۔

15. مصیبت زدہ کے تمام ایام بُرے ہیں پر خوش دل ہمیشہ جشن کرتا ہے۔

16. تھورا جو خداوند کے خوف کے ساتھ ہو اس بڑے گنج سے جو پریشانی کے ساتھ ہو بہتر ہے۔

17. محبت والے گھر میں ذرا سا ساگ پات عداوت والے گھر میں پلے ہوئے بیل سے بہتر ہے۔

18. غضبناک آدمی فتنہ برپاکرتا ہےپر جو قہر میں دھیما ہے جھگڑامٹاتا ہے۔

19. کاہل کی راہ کانٹوں کی آڑسی ہے پر راستکاروں کی روش شاہراہ کی مانند ہے۔

20. دانا بیٹا باپ کو خوش رکھتا ہےپر احمق اپنی ماں کی تحقیر کرتا ہے۔

21. بے عقل کے لئے حمایت شادمانی کا باعث ہے پر صاحب فہم اپنی روش کو درست کرتا ہے۔

22. صلاح کے بغیر ارادے پورے نہیں ہوتے پر صلاحکاروں کی کثرت سے قیام پاتے ہیں ۔

23. آدمی اپنے منہ کے جواب سے مسُرور ہوتا ہے اور با موقع بات کیا خوب ہے!

24. دانا کے لئے زندگی کی راہ اُوپر کو جٓاتی ہے تاکہ وہ پاتال میں اترنے سے بچ جٓائے۔

25. خداوند مغروروں کا گھر ڈھا دیتا ہے پر وہ بیوہ کے سوانے کو قائم کرتا ہے ۔

26. برےمنصوبوں سے خداوند کو نفرت ہے پر پاک لوگوں کا کلام پسندیدہ ہے۔

27. نفع کا لالچی اپنے گھرانے کو پریشان کرتا ہے پر جس کو رشوت سے نفرت ہے زندہ رہئیگا ۔

28. صادق کا دل سوچ کر جواب دیتا ہے پر شریروں کا منہ بُری باتیں اُگلتا ہے۔

29. خداوند شریروں سے دُور ہے پر وہ صادقوں کی دُعا سُنتا ہے۔

30. آنکھوں کا نُور دِل کو خوش کرتا ہےاور خوشخبری ہڈیوں میں فربہی پیدا کرتی ہے۔

31. جو زندگی بخش تنبیہ پر کان لگاتا ہے داناوں کے درمیان سکونت کریگا ۔

32. تربیت کو رد کرنے والا اپنی ہی جٓان کا دشمن ہے پر تنبیہ پر کان لگانے والا فہم حاصل کرتا ہے۔

33. خداوند کا خوف حکمت کی تربیت ہےاور سرفرازی سے پہلے فروتنی ہے۔

About امثال Chapter 15

Read امثال Chapter 15 online from the Holy Bible. This chapter is part of the Book of امثال in the Old Testament. Continue reading with the chapter navigation above or explore the complete book.

Book Information

Book: امثال
Chapter: 15
Testament: Old Testament

How to Read this Chapter

Use the Previous and Next Chapter buttons to continue reading امثال. You can also adjust the font size for comfortable reading and browse other books of the Bible using the navigation links.

https://www.youtube.com/watch?v=rzsT_Q3KLzE

More Resources

Continue Reading the Bible

Continue reading امثال Chapter 15 and explore every book, chapter and verse of the Holy Bible. Use the navigation links above and below to move through the Scriptures with ease.

Frequently Asked Questions

What is امثال Chapter 15?

امثال Chapter 15 is part of the Book of امثال in the Holy Bible.

Can I read this chapter online?

Yes. You can read the complete امثال Chapter 15 online for free with easy chapter navigation.

More Chapters from امثال

  1. امثال Chapter 12
  2. امثال Chapter 4
  3. امثال Chapter 14
  4. امثال Chapter 30
  5. امثال Chapter 21
  6. امثال Chapter 9
  7. امثال Chapter 23

Explore More from پرانا عہدنامہ

  1. یرمیاہ Chapter 48
  2. 1 سموئیل Chapter 5
  3. 2 تواریخ Chapter 3
  4. زبور Chapter 114
  5. یسعیاہ Chapter 13
  6. زبور Chapter 52
  7. دانی ایل Chapter 12

Related Chapters & Readings

  1. یسعیاہ Chapter 4
  2. یسعیاہ Chapter 33
  3. یسعیاہ Chapter 8
  4. عبرانیوں Chapter 9
  5. مرقس Chapter 1
  6. گنتی Chapter 1
  7. احبار Chapter 16
Share Your Love

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *