Read یوحنا Chapter 20 Online
Read یوحنا Chapter 20 online from the Holy Bible. This chapter is part of the Book of یوحنا in the New Testament. Browse every verse with easy chapter navigation, continue to the next chapter, or explore the complete Book of یوحنا and the Holy Bible online.
Choose a Chapter
یوحنا 20
باب 20
1. ہفتہ کے پہلے دِن مریم مگدلینی اَیسے تڑکے کہ ابھی اَندھیرا ہی تھا قَبر پر آئی اور پتھّر کو قَبر سے ہٹا ہُؤا دیکھا۔ پر آئی اور پتھّر کو قَبر سے
2. پَس وہ شمعُون پطرس اور اُس دُوسرے شاگِرد کے پاس جِسے یِسُوع عزیز رکھتا تھا دَوڑی ہُوئی گئی اور اُن سے کہا کہ خُداوند کو قَبر سے نِکال لے گئے اور ہمیں معلُوم نہِیں کہ اُسے کہاں رکھ دِیا۔
3. پَس پطرس اور وہ دُوسرا شاگِرد نِکل کر قَبر کی طرف چلے۔
4. اور دونوں ساتھ ساتھ دَوڑے مگر وہ دُوسرا شاگِرد پطرس سے آگے بڑھ کر قَبر پر پہلے پُہنچا۔
5. اُس نے جُھک کر نظر کی اور سُوتی کپڑے پڑے ہُوے دیکھے مگر اَندر نہ گیا۔
6. شمعُون پطرس اُس کے پِیچھے پِیچھے پُہنچا اور اُس نے قَبر کے اَندر جا کر دیکھا کہ سُوتی کپڑے پڑے ہیں۔
7. اور وہ رُومال جو اُس کے سر سے بندھا ہُؤا تھا سُوتی کپڑوں کے ساتھ نہِیں بلکہ لِپٹا ہُؤا ایک جگہ الگ پڑا ہے۔
8. اِس پر دُوسرا شاگِرد بھی جو پہلے قَبر پر آیا تھا اَندر گیا اور اُس نے دیکھ کر یقین کِیا۔
9. کِیُونکہ وہ اَب تک اُس نوشتہ کو نہ جانتے تھے جِس کے مُطابِق اُس کا مُردوں میں سے جی اُٹھنا ضرُور تھا۔
10. پَس یہ شاگِرد اپنے گھر کو واپَس گئے۔
11. لیکِن مریم باہِر قَبر کے پاس کھڑی روتی رہی اور جب روتے روتے قَبر کی طرف جُھک کر اَندر نظر کی۔
12. تو دو فرِشتوں کو سفید پوشاک پہنے ہُوئے ایک کو سرہانے اور دُوسرے کو پَینتا نے بَیٹھے دیکھا جہاں یِسُوع کی لاش پڑی تھی۔
13. اُنہوں نے اُس سے کہا اَے عَورت تُو کِیُوں روتی ہے؟اُس نے اُن سے کہا اِس لِئے کہ میرے خُداوند کو اُٹھالے گئے ہیں اور معلُوم نہِیں کہ اُسے کہاں رکھّا ہے۔
14. یہ کہہ کر وہ پِیچھے پِھری اور یِسُوع کو کھڑے دیکھا اور نہ پہچانا کہ یہ یِسُوع ہے۔
15. یِسُوع نے اُس سے کہا اَے عَورت تُو کِیُوں روتی ہے؟کِس ڈھُونڈتی ہے؟اُس نے باغبان سَمَجھ کر اُس سے کہا مِیاں اگر تُو نے اُس کو یہاں سے اُٹھایا ہو تو مُجھے بتادے کہ اُسے کہاں رکھّا ہے تاکہ مَیں اُسے لے جاوُں۔
16. یِسُوع نے اُس سے کہا مریم!اُس نے مُڑ کر اُس سے عِبرانی زبان میں کہا ربّونی!یعنی اَے اُستاد!۔
17. یِسُوع نے اُس سے کہا مُجھے نہ چُھو کِیُونکہ مَیں اَب تک باپ کے پاس اُوپر نہِیں گیا لیکِن میرے بھائِیوں کے پاس جا کر اُن سے کہہ کہ مَیں اپنے باپ اور تُمہارے باپ اور اپنے خُدا اور تُمہارے خُدا کے پاس اُوپر جاتا ہُوں۔
18. مریم مگدلینی نے آ کر شاگِردوں کو خَبردی مَیں نے خُداوند کو دیکھا اور اُس نے مُجھ سے یہ باتیں کِہیں۔
19. پِھر اُسی دِن جو ہفتہ کا پہلا دِن تھا شام کے وقت جب وہاں کے دروازے جہاں شاگِرد تھے یہُودِیوں کے ڈر سے بند تھے یِسُوع آ کر بِیچ میں کھڑا ہُؤا اور اُن سے کہا تُمہاری سَلامتی ہو!۔
20. اور یہ کہہ کر اُس نے اپنے ہاتھوں اور پسلی کو اُنہِیں دِکھایا۔ پَس شاگِرد خُداوند کو دیکھ کر خُوش ہُوئے۔
21. یِسُوع نے پِھر اُن سے کہا تُمہاری سَلامتی ہو! جِس طرح باپ نے مُجھے بھیجا ہے اُسی طرح مَیں بھی تمُہیں بھیجتا ہُوں۔
22. اور یہ کہہ کر اُن پر پھُونکا اور اُن سے کہا رُوحُ القُدس لو۔
23. جِن کے گُناہ تُم بخشو اُن کے بجشے گئے ہیں۔ جِن کے گُناہ تُم قائِم رکھّو اُن کے قائِم رکھّے گئے ہیں۔
24. مگر اُن بارہ میں سے ایک شَخص یعنی توما جِسے تواَم کہتے ہیں یِسُوع کے آنے کے وقت اُن کے ساتھ نہ تھا۔
25. پَس باقی شاگِرد اُس سے کہنے لگے ہم نے خُداوند کو دیکھا ہے مگر اُس نے اُن سے کہا جب مَیں اُس کے ہاتھوں میں میخوں کے سُوراخ نہ دیکھ لُوں اور میخوں کے سُوراخوں میں اپنی اُنگلی نہ ڈال لُوں اور اپنا پاتھ اُس کی پسلی میں نہ ڈال لُوں ہرگِز یقِین نہ کرُوں گا۔
26. آٹھ روز کے بعد جب اُس کے شاگِرد پِھر اَندر تھے اور توما اُن کے ساتھ تھا اور دروازے بند تھے یِسُوع نے آ کر اور بیچ میں کھڑا ہوکر کہا تُمہاری سَلامتی ہو۔
27. پِھر اُس نے توما سے کہا اپنی اُنگلی پاس لاکر میرے ہاتھوں کو دیکھ اور اپنا ہاتھ پاس لاکر میری پسلی میں ڈال اور بے اِعتِقاد نہ ہو بلکہ اِعتِقاد رکھ۔
28. توما نے جواب میں اُس سے کہا اَے میرے خُداوند!اَے میرے خُدا!۔
29. یِسُوع نے اُس سے کہا تُو تو مُجھے دیکھ کر اِیمان لایا ہے۔ مُبارک وہ ہیں جو بغَیر دیکھے اِیمان لائے۔
30. اور یِسُوع نے اَور بہُت سے مُعجِزے شاگِردوں کے سامنے دِکھائے جو اِس کِتاب میں لِکھے نہِیں گئے۔
31. لیکِن یہ اِس لِئے لِکھے گئے کہ تُم اِیمان لاؤ کہ یِسُوع ہی خُدا کا بَیٹا مسِیح ہے اور اِیمان لاکر اُس کے نام سے زِندگی پاو۔
About یوحنا Chapter 20
Read یوحنا Chapter 20 online from the Holy Bible. This chapter is part of the Book of یوحنا in the New Testament. Continue reading with the chapter navigation above or explore the complete book.
Book Information
Book: یوحنا
Chapter: 20
Testament: New Testament
How to Read this Chapter
Use the Previous and Next Chapter buttons to continue reading یوحنا. You can also adjust the font size for comfortable reading and browse other books of the Bible using the navigation links.
More Resources
Continue Reading the Bible
Continue reading یوحنا Chapter 20 and explore every book, chapter and verse of the Holy Bible. Use the navigation links above and below to move through the Scriptures with ease.
Frequently Asked Questions
What is یوحنا Chapter 20?
یوحنا Chapter 20 is part of the Book of یوحنا in the Holy Bible.
Can I read this chapter online?
Yes. You can read the complete یوحنا Chapter 20 online for free with easy chapter navigation.
More Chapters from نیا عہدنامہ
- لوقا Chapter 14
- لوقا Chapter 4
- لوقا Chapter 5
- لوقا Chapter 21
- لوقا Chapter 10
- لوقا Chapter 9
- لوقا Chapter 8
Explore More from یوحنا
- یوحنا Chapter 3
- یوحنا Chapter 4
- یوحنا Chapter 8
- یوحنا Chapter 5
- یوحنا Chapter 4
- یوحنا Chapter 6
- یوحنا Chapter 12