Read یوحنا Chapter 15 Online
Read یوحنا Chapter 15 online from the Holy Bible. This chapter is part of the Book of یوحنا in the New Testament. Browse every verse with easy chapter navigation, continue to the next chapter, or explore the complete Book of یوحنا and the Holy Bible online.
Choose a Chapter
یوحنا 15
باب 15
1. انگُور کا حقِیقی دَرخت مَیں ہُوں اور میرا باپ باغبان ہے۔
2. جو ڈالی مُجھ میں ہے اور پھَل نہِیں لاتی اُسے وہ کاٹ ڈالتا ہے اور پھَل لاتی ہے اُسے چھانٹتا ہے تاکہ زیادہ پھَل لائے۔
3. اب تُم اُس کلام کے سبب سے جو مَیں نے تُم سے کِیا پاک ہو۔
4. تُم مُجھ میں قائِم رہو اور مَیں تُم میں۔ جِس طرح ڈالی اگر انگُور کے دَرخت میں قائِم نہ رہے تو اپنے آپ سے پھَل نہِیں لاسکتی اُسی طرح تُم بھی اگر مُجھ میں قائِم نہ رہو تو پھَل نہِیں لاسکتے۔
5. مَیں انگُور کا دَرخت ہُوں تُم ڈالِیاں ہو۔ جو مُجھ قائِم رہتا ہے اور مَیں اُس میں وُہی بہُت پھَل لاتا ہے کِیُونکہ مُجھ سے جُدا ہوکر تُم کُچھ نہِیں کرسکتے۔
6. اگر کوئی مُجھ میں قائِم نہ رہے تو وہ ڈالی کی طرح پھینک دِیا جاتا اور سُوکھ جاتا ہے اور لوگ اُنہِیں جمع کر کے آگ میں جھونک دیتے ہیں اور وہ جل جاتی ہیں۔
7. اگر تُم مُجھ میں قائِم رہو اور میری باتیں تُم میں قائِم رہیں تو جو چاہو مانگو۔ وہ تُمہارے لئِے ہوجائے گا۔
8. میرے باپ کا جلال اِسی سے ہوتا ہے کہ تُم بہُت سا پھَل لاؤ۔ جب ہی تُم میرے شاگِرد ٹھہرو گے۔
9. جیَسے باپ نے مُجھ سے محبّت رکھّی وَیسے ہی مَیں نے تُم سے محبّت رکھّی تُم میری محبّت میں قائِم رہو۔
10. اگر تُم میرے حُکموں پر عمل کروگے تو میری محبّت میں قائِم رہوگے جَیسے مَیں نے اپنے باپ کے حُکموں پر عمل کِیا ہے اور اُس کی محبّت میں قائِم ہُوں۔
11. مَیں نے یہ باتیں اِس لِئے تُم سے کہی ہیں کہ میری خُوشی تُم میں ہو اور تُمہاری خُوشی پُوری ہوجائے۔
12. میرا حُکم یہ ہے جَیسے مَیں نے تُم سے محبّت رکھّی تُم بھی ایک دُوسرے سے محبّت رکھّو۔
13. اِس سے زیادہ محبّت کوئی شَخص نہِیں کرتا کہ اپنی جان اپنے دوستوں کے لِئے دیدے۔
14. جو کُچھ مَیں تُم کو حُکم دیتا ہُوں اگر تُم اُسے کرو تو میرے دوست ہو۔
15. اب سے مَیں تُمہیں نَوکر نہ کہُوں گا کِیُونکہ نَوکر نہِیں جانتا کہ اُس کا مالِک کیا کرتا ہے بلکہ تُمہیں مَیں نے دوست کہا ہے۔ اِس لِئے کہ جو باتیں مَیں نے اپنے باپ سے سُنیں وہ سب تُم کو بتادیں۔
16. تُم نے مُجھے نہِیں چُنا بلکہ مَیں نے تُمہیں چُن لِیا اور تُم کو مُقرر کِیا کہ جا کر پھَل لاؤ اور تُمہارا پھَل قائِم رہے تاکہ میرے نام سے جو کُچھ باپ سے مانگو وہ تُم کو دے۔
17. مَیں تُم کو اِن باتوں کا حُکم اِس لِئے دیتا ہُوں کہ تُم ایک دُوسرے سے محبّت رکھّو۔
18. اگر دُنیا تُم سے عَداوَت رکھتی ہے تو تُم جانتے ہوکہ اُس نے تُم سے پہلے مُجھ سے عَداوَت رکھّی ہے۔
19. اگر تُم دُنیا کے ہوتے تو دُنیا اپنوں کو عِزیز رکھتی لیکِن چُونکہ تُم دُنیا کے نہِیں بلکہ مَیں نے تُم کو دُنیا میں سے چُن لِیا ہے اِس واسطے دُنیا تُم سے عَداوَت رکھتی ہے۔
20. جو بات مَیں نے تُم سے کہی تھی اُسے یاد رکھّو کہ نَوکر اپنے مالِک سے بڑا نہِیں ہوتا۔ اگر اُنہوں نے مُجھے ستایا تو تُمہیں بھی ستائیں گے۔ اگر اُنہوں نے میری بات پر عمل کِیا تو تُمہاری بات پر بھی عمل کریں گے۔
21. لیکِن یہ سب کُچھ وہ میرے نام کے سبب سے تُمہارے ساتھ کریں گے کِیُونکہ وہ میرے بھیجنے والے کو نہِیں جانتے۔
22. اگر مَیں نہ آتا اور اُن سے کلام نہ کرتا تو وہ گنہگارنہ ٹھہرتے لیکِن اَب اُن کے پاس اُن کے گُناہ کا عُزر نہِیں۔
23. جو مُجھ سے عَداوَت رکھتا ہے وہ میرے باپ سے بھی عَداوَت رکھتا ہے۔
24. اگر مَیں اُن میں وہ کام نہ کرتا جو کِسی دُوسرے نے نہِیں کِئے تو وہ گُنہگار نہ نہ ٹھرتے مگر اَب تو اُنہوں نے مُجھے اور میرے باپ دونوں کو دیکھا اور دونوں سے عَداوَت رکھّی۔
25. لیکِن یہ اِس لِئے ہُؤا کہ وہ قَول پُورا ہو جو اُن کی شَرِیعَت میں لِکھا ہے کہ اُنہوں نے مُجھ سے مُفت عَداوَت رکھّی۔
26. لیکِن جب وہ مددگار آئے گا جِس کو مَیں تمُہارے پاس باپ کی طرف سے بھیجوں گا یعنی رُوح حق جو باپ سے صادر ہوتا ہے تو وہ میری گواہی دے گا۔
27. اور تُم بھی گواہ ہو کِیُونکہ شُرُوع سے میرے ساتھ ہو۔
About یوحنا Chapter 15
Read یوحنا Chapter 15 online from the Holy Bible. This chapter is part of the Book of یوحنا in the New Testament. Continue reading with the chapter navigation above or explore the complete book.
Book Information
Book: یوحنا
Chapter: 15
Testament: New Testament
How to Read this Chapter
Use the Previous and Next Chapter buttons to continue reading یوحنا. You can also adjust the font size for comfortable reading and browse other books of the Bible using the navigation links.
More Resources
Continue Reading the Bible
Continue reading یوحنا Chapter 15 and explore every book, chapter and verse of the Holy Bible. Use the navigation links above and below to move through the Scriptures with ease.
Frequently Asked Questions
What is یوحنا Chapter 15?
یوحنا Chapter 15 is part of the Book of یوحنا in the Holy Bible.
Can I read this chapter online?
Yes. You can read the complete یوحنا Chapter 15 online for free with easy chapter navigation.
More Chapters from نیا عہدنامہ
- لوقا Chapter 14
- لوقا Chapter 4
- لوقا Chapter 5
- لوقا Chapter 21
- لوقا Chapter 10
- لوقا Chapter 9
- لوقا Chapter 8
Explore More from یوحنا
- یوحنا Chapter 9
- یوحنا Chapter 2
- یوحنا Chapter 17
- یوحنا Chapter 14
- یوحنا Chapter 5
- یوحنا Chapter 1
- یوحنا Chapter 11