یرمیاہ Chapter 15

انگریزی میں

Read یرمیاہ Chapter 15 Online

Read یرمیاہ Chapter 15 online from the Holy Bible. This chapter is part of the Book of یرمیاہ in the Old Testament. Browse every verse with easy chapter navigation, continue to the next chapter, or explore the complete Book of یرمیاہ and the Holy Bible online.

Choose a Chapter

A+ A A-

یرمیاہ 15

باب 15

1. تب خداوند نے مجھے فرمایا کہ اگرچہ مُوسیٰ اور سموئیل میرے حضور کھڑے ہوتے تو بھی میرا دِل اِن لوگوں کی طرف متوجہ نہ ہوتا ۔ اِنکو میرے سامنے سے نکال دے کہ چلے جائیں۔

2. اور جب وہ تجھ سے کہیں کہ ہم کدھر جائیں ؟ تو اُن سے کہنا کہ خداوند یوں فرماتا ہے کہ جو موت کے لئے ہیں وہ موت کی طرف جائیں اور جو تلوار کے لئے ہیں وہ تلوار کی طرف اور جو کال کے لئے ہیں وہ کال کو اور جو اِسیری کے لئے ہیں وہ اِسیری میں ۔

3. اور میں چار چیزوں کو ان پر مسلط کرونگا خداوند فرماتا ہے ۔ تلوار کو کہ قتل کرے اور کتوں کو کہ پھاڑ ڈالیں اور آسمانی پرندوں کو اور زمین کے درندوں کو کہ نگل جائیں اور ہلاک کریں ۔

4. اور میں انکو شاہِ یہوداہ منسی بن حزقیاہ کے سبب سے اس کام کے باعث جو اس نے یروشیلم میں کیا ترک کردونگا کہ زمین کی سب مملکتو ں میں دھکے کھاتے پھریں ۔

5. اب اے یروشیلم کون تجھ پر رحم کریگا؟ کون تیرا ہمدرد ہوگا؟ یا کون تیری طرف آئیگا کہ تیری خیروعافیت پوچھے؟ ۔

6. خداوند فرماتا ہے تو نے مجھے ترک کیا اور برگشتہ ہوگئی اسلئے میں تجھ پر اپنا ہاتھ بڑھاؤنگا اور تجھے برباد کرونگا میں تو ترس کھاتے کھاتے تنگ آگیا۔

7. اور میں نے انکو ملک کے پھاٹکوں پر چھاج سے پھٹکا۔ میں نے انکے بچے چھین لئے ۔ میں نے اپنے لوگوں کو ہلاک کیا کیونکہ وہ اپنی راہوں سے نہ پھرے ۔

8. انکی بیوائیں میرے آگے سمندر کی ریت سے زیادہ ہوگئیں ۔ میں نے دوپہر کے وقت جوانوں کی ماں پر غارتگر کو مسلط کیا۔ میں نے اس پر ناگہان عذاب و دہشت کو ڈالدیا۔

9. سات بچوں کی والدہ نڈھال ہوگئی ۔ اس نے جان دیدی ۔ دن ہی کو اسکا سورج ڈوب گیا۔ وہ پشیمان اور سراسیمہ ہوگئی ہے ۔ خداوند فرماتا ہے میں انکے باقی لوگوں کو انکے دشمنوں کے آگے تلوار کے حوالہ کرونگا۔

10. اے میری ماں تجھ پر افسوس کہ میں تجھ سے تمام دنیا کے لئے لڑاکا آدمی اور جھگڑا لو شخص پیدا ہوا ! میں نے تو نہ سود پر قرض دیا اور نہ قرض لیا تو بھی ان میں سے ہر ایک مجھ پر لعنت کرتا ہے ۔

11. خداوند نے فرمایا یقیناًمیں تجھے تقویت بخشونگا کہ تیری خیر ہو۔ یقیناًمیں مصیبت اور تنگی کے وقت دشمنوں سے تیرے سامنے التجا کرونگا ۔

12. کیا کوئی لوہے کو یعنی شمالی فولاد اور پیتل کو توڑ سکتا ہے ؟۔

13. تیرے مال اور تیرے خزانوں کو مفت لٹوا دونگا ور یہ تیرے سب گناہوں کے سبب سے تیری تمام سرحدوں میں ہوگا۔

14. اور میں تجھکو تیرے دشمنوں کے ساتھ ایسے ملک میں لے جاؤنگا جسے تو نہیں جانتا کیونکہ میرے غضب کی آگ بھڑکیگی اور تم کو جلائیگی۔

15. اے خداوند تو جانتا ہے تجھے یاد فرما اور مجھ پر شفقت کر اور میرے ستانے والوں سے میرا انتقام لے۔ تو برداشت کرتے کرتے مجھے نہ اٹھالے ۔ جان رکھ کہ میں نے تیری خاطر ملامت اٹھائی ہے۔

16. تیرا کلام ملا اور میں نے اسے نوش کیا اور تیری باتیں میرے دل کی خوشی اور خرمی تھیں کیونکہ اے خداوند رب الا فواج ! میں تیرے نام سے کہلاتا ہوں ۔

17. نہ میں خوشی منانے والوں کی محفل میں بیٹھا اور نہ شادمان ہوا ۔ تیرے ہاتھ کے سبب سے میں تنہا بیٹھا کیونکہ تو نے مجھے قہر سے لبریز کر دیا ہے۔

18. میرا درد کیوں دائمی اور میرا زخم کیوں لاعلاج ہے کہ صحت پذیر نہیں ہوتا؟ کیا تو میرے لئے سراسر دھوکے کی ندی سا ہوگیا ہے۔ اُس پانی کی مانند جسکو قیام نہیں ۔

19. اِسلئےِ خداوند یوں فرماتا ہے کہ اگر تو باز آئے تو میں تجھے پھیر لاؤنگا اور تو میرے حضور کھڑا ہو گا اور اگر تو لطیف کو کثیف سے جدا کرے توتو میرے منہ کی مانند ہوگا۔ وہ تیری طرف پھریں لیکن تو اُنکی طرف نہ پھرنا۔

20. اور میں تجھے اِن لوگوں کے مقابل پیتل کی مضبوطی دیوار ٹھہر اؤنگا اور یہ تجھ سے لڑینگے لیکن تجھ پر غالب نہ آئینگے کیونکہ خداوند فرماتا ہے میں تیرے ساتھ ہوں کہ تیری حفاظت کروں اور تجھے رہائی دُوں۔

21. ہاں میں تجھے شریروں کے ہاتھ سے رہائی دُونگا اور ظالموں کے پنجے سے تجھے چھڑاؤنگا ۔

About یرمیاہ Chapter 15

Read یرمیاہ Chapter 15 online from the Holy Bible. This chapter is part of the Book of یرمیاہ in the Old Testament. Continue reading with the chapter navigation above or explore the complete book.

Book Information

Book: یرمیاہ
Chapter: 15
Testament: Old Testament

How to Read this Chapter

Use the Previous and Next Chapter buttons to continue reading یرمیاہ. You can also adjust the font size for comfortable reading and browse other books of the Bible using the navigation links.

https://www.youtube.com/watch?v=rzsT_Q3KLzE

More Resources

Continue Reading the Bible

Continue reading یرمیاہ Chapter 15 and explore every book, chapter and verse of the Holy Bible. Use the navigation links above and below to move through the Scriptures with ease.

Frequently Asked Questions

What is یرمیاہ Chapter 15?

یرمیاہ Chapter 15 is part of the Book of یرمیاہ in the Holy Bible.

Can I read this chapter online?

Yes. You can read the complete یرمیاہ Chapter 15 online for free with easy chapter navigation.

More Chapters from پرانا عہدنامہ

  1. عاموس Chapter 8
  2. عاموس Chapter 4
  3. عاموس Chapter 5
  4. عاموس Chapter 1
  5. عاموس Chapter 7
  6. عاموس Chapter 2
  7. عاموس Chapter 3

Explore More from یرمیاہ

  1. یرمیاہ Chapter 17
  2. یرمیاہ Chapter 12
  3. یرمیاہ Chapter 13
  4. یرمیاہ Chapter 43
  5. یرمیاہ Chapter 4
  6. یرمیاہ Chapter 31
  7. یرمیاہ Chapter 30

Related Chapters & Readings

  1. دانی ایل Chapter 12
  2. احبار Chapter 27
  3. ایوب Chapter 29
  4. خروج Chapter 18
  5. زبور Chapter 88
  6. یوحنا Chapter 15
  7. متی Chapter 18
Share Your Love

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *