یرمیاہ Chapter 10

انگریزی میں

Read یرمیاہ Chapter 10 Online

Read یرمیاہ Chapter 10 online from the Holy Bible. This chapter is part of the Book of یرمیاہ in the Old Testament. Browse every verse with easy chapter navigation, continue to the next chapter, or explore the complete Book of یرمیاہ and the Holy Bible online.

Choose a Chapter

یرمیاہ 10

باب 10

1. اَے اِسرائیل کے گھرانے ! وہ کلام جو خداوند تم سے کرتا ہے سُنو۔

2. خداوند ےُوں فرماتا ہے کہ تم دیگر اقوام کی روش نہ سیکھو اور آسمانی علامات سے ہر اسان نہ ہو اگرچہ دِیگر اقوام اُن سے ہراسان ہوتی ہیں ۔

3. کیونکہ اُنکے آئین بطالت ہیں چنانچہ کوئی جنگل میں کلہاڑی سے درخت کاٹتا ہے جو بڑھئی کے ہاتھ کا کام ہے۔

4. وہ اُسے چاندی اور سونے سے آراستہ کرتے ہیں اور اُس میں ہتھوڑوں سے منیحے لگا کر اُسے مضبوط کرتے ہیں تاکہ قائم رہے۔

5. وہ کھجور کی مانند مخروطی سُتون ہیں پر بولتے نہیں۔اُنکو اُٹھا کر لے جانا پڑتا ہے کیونکہ وہ چل نہیں سکتے ۔ اُن اُٹھا کر لے جانا پڑتا ہے کیونکہ وہ چل نہیں سکتے ۔ اُن سے فائدہ بھی نہیں پہنچ سکتا۔

6. اَے خداوند ! تیرا کو ئی نظیر نہیں ۔ تو عظیم ہے اور قدرت کے سبب سے تیرا نام بُزرگ ہے۔

7. اَے قوموں کے بادشاہ ! کون ہے جو تجھ سے نہ ڈر ے ؟ یقیناًیہ تجھ ہی کو زیبا ہے کیونکہ قوموں کے سب حکیموں میں اُنکی تمام مملکتوں میں تیرا ہمتا کوئی نہیں۔

8. مگر وہ سب حیوان خصلت اور احمق ہیں۔بُتوں کی تعلیم کیا ۔ وہ تو لکڑی ہیں! ۔

9. تر سیس ؔ سے چاند ی کا پیٹا ہوا پّتر اور اُوفاز ؔ سے سونا آتا ہے جو کاریگر کی کاریگر ی اور سُنار کی دستکاری ہے۔ اُنکا لباس نیلا اور ارغوانی ہے اور یہ سب کچھ ماہر اُستادوں کی دستکاری ہے۔

10. لیکن خداوند سّچا خدا ہے۔ وہ زِندہ خدا اور ابدی بادشاہ ہے۔ اُسکے قہر سے زمین تھرتھراتی ہے اور قوموں میں اُسکے قہر کی تاب نہیں ۔

11. تم اُن سے ےُوں کہنا کہ یہ معبود جنہوں نے آسمان کے نیچے سے نیست ہو جائینگے۔

12. اُسی نے اپنی قدرت سے زمین کو بنایا ۔ اُسی نے اپنی حکمت سے جان کو قائم کیا اور اپنی عقل سے آسمان کو تان دِیا ہے۔

13. اُسکی آواز سے آسمان میں پانی کی فراوانی ہوتی ہے اور وہ زمین کی انتہا سے بُخارات اُٹھاتا ہے۔ اور وہ بارش کے لئے بجلی چمکاتا ہے اور اپنے خزانوں سے ہوا چلاتا ہے۔

14. ہر آدمی حیوان خصلت اور بے علم ہو گیا ہے۔ ہر ایک سُنار اپنی کھودی ہُوئی مُورت سے رُسوا ہے کیونکہ اُسکی ڈھالی ہُوئی مُورت باطل ہے۔ اُن میں دم نہیں۔

15. وہ باطل فعل فریب ہیں ۔ سزا کے وقت برباد ہو جائینگی ۔

16. یعقوب کا بخرہ اُنکی مانند نہیں کیونکہ وہ سب چیزوں کا خالق ہے اور اِسرائیل اُسکی میراث کا عصاہے ۔ ربُّ الافواج اُسکا نام ہے۔

17. اَے مُحاصرہ میں رہنے والی ! زمین پر سے اپنی گٹھری اُٹھالے ۔

18. کیونکہ خداوند ےُوں فرماتا ہے کہ دیکھ میں اِس ملک کے باشندوں کو اب کی بار گویا فلا خن میں رکھکر پھینک دُونگا اور اُنکو اَیسا تنگ کُرونگا کہ جان لیں ۔

19. ہائے میری خستگی ! میرا زخم درد ناک ہے اور میں نے سمجھ لیا کہ یقیناًمجھے یہ دُکھ برادشت کرنا ہے ۔

20. میرا خیمہ غارت کیا گیا اور میری سب طنا ہیں توڑ دی گئیں ۔ میرے بچے میرے پاس سے چلے گئے اور وہ ہیں نہیں ۔اب کوئی نہ رہا جو میرا خیمہ کھڑا کرے اور میرے پردے لگائے ۔

21. کیونکہ چرواہے حیوان بن گئے اور خداوند کے طالب نہ ہُوئے اِسلئےِ وہ کامیاب نہ ہُوئے اور اُنکے سب گلّے تِتّر بتر ہوگئے ۔

22. دیکھ شمال کے ملک سے بڑے غوغا اور ہنگامہ کی آواز آتی ہے تاکہ یہوادہؔ کے شہروں کو اُجاڑ کر گیدڑوں کا مسکن بنائے۔

23. اَے خداوند ! میں جانتا ہوں کہ اِنسا ن اپنی روش میں اپنے قدموں کی راہنمائی نہیں کر سکتا ۔

24. اَے خداوند ! مجھے تنبیہ کر پر اندازہ سے ۔ اپنے قہر سے نہیں ۔ نہ ہو کہ تو مجھے نا بودہ کر دے ۔

25. اَے خداوند! اُن قوموں پر جو تجھے نہیں جا نتیں اور اُن گھرانوں پر جو تیرا نام نہیں لیتے اپنا قہر اُنڈیل دے کیونکہ وہ یعقوب کو کھا گئے ۔ وہ اُسے نگل گئے اور چٹ کر گئے اور اُسکے مسکن کو اُجاڑ دِیا۔

About یرمیاہ Chapter 10

Read یرمیاہ Chapter 10 online from the Holy Bible. This chapter is part of the Book of یرمیاہ in the Old Testament. Continue reading with the chapter navigation above or explore the complete book.

Book Information

Book: یرمیاہ
Chapter: 10
Testament: Old Testament

How to Read this Chapter

Use the Previous and Next Chapter buttons to continue reading یرمیاہ. You can also adjust the font size for comfortable reading and browse other books of the Bible using the navigation links.

https://www.youtube.com/watch?v=rzsT_Q3KLzE

More Resources

Continue Reading the Bible

Continue reading یرمیاہ Chapter 10 and explore every book, chapter and verse of the Holy Bible. Use the navigation links above and below to move through the Scriptures with ease.

Frequently Asked Questions

What is یرمیاہ Chapter 10?

یرمیاہ Chapter 10 is part of the Book of یرمیاہ in the Holy Bible.

Can I read this chapter online?

Yes. You can read the complete یرمیاہ Chapter 10 online for free with easy chapter navigation.

More Chapters from پرانا عہدنامہ

  1. عاموس Chapter 4
  2. عاموس Chapter 5
  3. عاموس Chapter 1
  4. عاموس Chapter 8
  5. عاموس Chapter 7
  6. عاموس Chapter 2
  7. عاموس Chapter 3

Explore More from یرمیاہ

  1. یرمیاہ Chapter 49
  2. یرمیاہ Chapter 23
  3. یرمیاہ Chapter 30
  4. یرمیاہ Chapter 31
  5. یرمیاہ Chapter 43
  6. یرمیاہ Chapter 52
  7. یرمیاہ Chapter 41

Related Chapters & Readings

  1. عاموس Chapter 4
  2. یسعیاہ Chapter 41
  3. خروج Chapter 35
  4. مرقس Chapter 1
  5. 2 سموئیل Chapter 7
  6. یرمیاہ Chapter 49
  7. زبور Chapter 132
Share Your Love

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *