Read حزقی ایل Chapter 11 Online
Read حزقی ایل Chapter 11 online from the Holy Bible. This chapter is part of the Book of حزقی ایل in the Old Testament. Browse every verse with easy chapter navigation, continue to the next chapter, or explore the complete Book of حزقی ایل and the Holy Bible online.
Choose a Chapter
حزقی ایل 11
باب 11
1. اور روح مجھ کو اٹھا کر خداوند کے گھر کے مشرقی پھاٹک پر جس کا رخ مشرق کی طرف ہے لے گئی اور کیا دیکھتا ہوں کہ اس پھاٹک کے آستانہ پر پچیس شخص ہیں اور میں نے ان کے درمیان یازنیا بن عزور اور فلطیاہ بن بنایاہلوگوں کے امرا کو دیکھا۔
2. اور اس نے مجھے فرمایا کہ اے آدمزاد یہ وہ لوگ ہیں جو اس شہر میں بدکرداری کی تدبیر اور بری مشورت کرتے ہیں۔
3. جو کہتے ہیں کہ گھر بنانا نزدیک نہیں ہے۔ یہ شہر تو دیگ ہے اور ہم گوشت ہیں۔
4. اس لئے تو ان کے خلاف نبوت کر ۔ اے آدمزاد نبوت کر۔
5. اور خداوند کی روح مجھ پر نازل ہوئی اور اس نے مجھے کہا کہ خداوند یوں فرماتا ہے کہ اے بنی اسرائیل تم نے یوں کہا ہے ۔ میں تمہارے دل کے خیالات جانتا ہوں۔
6. تم نے اس شہر میں بہتوں کو قتل کیا بلکہ اس کی سڑکوں کو مقتولوں سے بھر دیا ہے۔
7. اس لئے خداوند خدا یوں فرماتا ہے کہ تمہارے مقتول جن کی لاشیں تم نے شہر میں رکھ چھوڑی ہیں یہ وہی گوشت ہے اور یہ شہر وہی دیگ ہے لیکن تم اس سے باہر نکالے جاﺅ گے۔
8. تم تلوار سے ڈرے ہو اور خداوند خدا یوں فرماتا ہے کہ میں تلوار تم پر لاﺅں گا۔
9. اورمیں تم کو اس سے باہر نکالوں گا اور تم کو پردیسیوں کے حوالہ کردوں گا اور تم کو سزا دوں گا۔ تم تلوار سے قتل ہوگے۔
10. اسرائیل کی حدود کے اندر میں تمہاری عدالت کروں گا اور تم جانو گے کہ میں خداوند ہوں۔
11. یہ شہر تمہارے لئے دیگ نہ ہوگا نہ تم اس میں کا گوشت ہوگے بلکہ میں بنی اسرائیل کی حدود کے اندر تمہارا فیصلہ کروں گا۔
12. اورتم جانو گے کہ میں تمہارا خداوند ہوں جس کے آئین پر تم نہیں چلے اور جس کے احکام پر تم نے عمل نہیں کیا بلکہ تم ان قوموں کے احکام پر جو تمہارے آس پاس ہیں کار بند ہوئے۔
13. اور جب میں نبوت کر رہا تھا تو یوں ہوا کہ فلطیاہ بن بنایاہ مرگیا۔ تب میں منہ کے بل گرا اور بلند آواز سے چلا کر کہا آہ خداوند خدا! کیا تو بنی اسرائیل کے بقیہ کو بالکل مٹا ڈالے گا؟
14. تب خداوند کا کلام مجھ پر نازل ہوا ۔
15. کہ اے آدمزاد تیرے بھائیوں ہاں تیرے بھائیوں یعنہ قرابتیوں بلکہ سب بنی اسرائیل سے ہان ان سب سے بنی اسرائیل کے باشندوں نے کہا ہے خداوند سے دور رہو۔ یہ ملک ہم کو میراث میں دیا گیا ہے۔
16. اس لئے تو کہہ خداوند خدا یوں فرماتا ہے کہ ہر چند میں نے ان کو قوموں کے درمیان ہانک دیا ہے اور غیر ملکوں میں پراگندہ کیا لیکن میں ان کےلئے تھوڑی دیر تک ان ملکوں میں جہاں جہاں وہ گئے ہیں ایک مقدس ہوں گا۔
17. اس لئے تو کہہ خداوند خدا یوں فرماتا ہے کہ میں تم کو امتوں میں سے جمع کروں گا اور ان ملکوں میں سے جن میں تم پراگندہ ہوئے تم کو فراہم کروں گا اور اسرائیل کا ملک تم کو وں گا۔
18. اور وہ ہاں آئیں گے اور اس کی تمام نفرتی اور مکروہ چیزیں اس سے دور کر دیں گے۔
19. اور میں ان کو نیا دل دوں گا اور نئی روح تمہارے باطن میں ڈالوں گا اور سنگین دل ان کے جسم سے خارج کر دوں گا اور ان کو گوشتین دل عنایت کروں گا۔
20. تاکہ وہ میرے آئین پر چلیں اور میرے احکام پر عمل کریں اور ان پر کار بند ہوں اور وہ میرے لوگ ہوں گے اور میں ان کا خدا ہوں گا۔
21. لیکن جن کا دل اپنی نفرتی اور مکروہ چیزوں کا طالب ہوکر ان کی پیروی میں ہے ان کی بابت خداوند خدا فرماتا ہے کہ میں انکی روش کو انہی کے سر پرلاﺅں گا۔
22. تب کروبیوں نے اپنے اپنے بازو بلند کئے اور پہئے ان کے ساتھ ساتھ چلے اور اسرائیل کے خدا کا جلال ان کے اوپر جلوہ گر تھا۔
23. اور خداوند کا جلال شہر میں سے اٹھا اور شہر کے مشرقی طرف کے پہاڑ پر جا ٹھہرا۔
24. تب روح نے مجھے اٹھایا اور خدا کی رویا نے مجھے پھر کسدیوں کے ملک میں اسیروں کے پاس پہنچا دیا اور وہ رویا جو میں نے دیکھی مجھ سے غائب ہوگئی۔
25. اور میں نے اسیروں سے خداوند کی وہ سب باتیںبیان کیں جو اس نے مجھ پر ظاہر کی تھیں۔
About حزقی ایل Chapter 11
Read حزقی ایل Chapter 11 online from the Holy Bible. This chapter is part of the Book of حزقی ایل in the Old Testament. Continue reading with the chapter navigation above or explore the complete book.
Book Information
Book: حزقی ایل
Chapter: 11
Testament: Old Testament
How to Read this Chapter
Use the Previous and Next Chapter buttons to continue reading حزقی ایل. You can also adjust the font size for comfortable reading and browse other books of the Bible using the navigation links.
More Resources
Continue Reading the Bible
Continue reading حزقی ایل Chapter 11 and explore every book, chapter and verse of the Holy Bible. Use the navigation links above and below to move through the Scriptures with ease.
Frequently Asked Questions
What is حزقی ایل Chapter 11?
حزقی ایل Chapter 11 is part of the Book of حزقی ایل in the Holy Bible.
Can I read this chapter online?
Yes. You can read the complete حزقی ایل Chapter 11 online for free with easy chapter navigation.
More Chapters from پرانا عہدنامہ
- عاموس Chapter 8
- عاموس Chapter 4
- عاموس Chapter 5
- عاموس Chapter 1
- عاموس Chapter 7
- عاموس Chapter 2
- عاموس Chapter 3
Explore More from حزقی ایل
- حزقی ایل Chapter 42
- حزقی ایل Chapter 35
- حزقی ایل Chapter 28
- حزقی ایل Chapter 18
- حزقی ایل Chapter 5
- حزقی ایل Chapter 19
- حزقی ایل Chapter 17