Read استثنا Chapter 10 Online
Read استثنا Chapter 10 online from the Holy Bible. This chapter is part of the Book of استثنا in the Old Testament. Browse every verse with easy chapter navigation, continue to the next chapter, or explore the complete Book of استثنا and the Holy Bible online.
Choose a Chapter
استثنا 10
باب 10
1. باب نمبر 10اُس وقت خداوند نے مجھ سے کہا کہ پہلی لوحوں کی مانند پتھر کی دو اور لوحیں تراش لے اور میرے پاس پہاڑ پر آ جا اور ایک چوبی صندوق بھی بنا لے ۔
2. اور جو باتیں پہلی لوحوں پر جنکو تُو نے توڑ دالا لکھی تھیں وہی میں اِن لوحوں پر بھی لکھ دونگا ۔ پھر تُو اِنکو اُس صندوق میں دھر دینا ۔
3. سو میں نے کیکر کی لکڑی کا ایک صندوق بنایا اور پہلی لوحوں کی مانند پتھر کی دو لوحیں تراش لیں اور اُن دونوں لوحوں کو اپنے ہاتھ میں لیے ہوئے پہاڑ پر چڑھ گیا ۔
4. او ر جو دس حکم خداوند نے مجمع کے دن پہاڑ پر آگ کے بیچ میں دے تمکو دئے تھے اُن ہی کو پہلی تحریر کے مطابق اُس نے اِن لوحوں پر لکھ دیا ۔ پھر اِن کو خداوند نے میرے سپرد کیا ۔
5. تب میں پہاڑ سے لوٹ کر نیچے آیا اور اِن لوحوں کو اُس صندوق میں جو میں نے بنایا تھا دھر دیا اور خداوند کے حکم کے مطابق جو اُس نے مجھے دیا تھا وہ وہیں رکھی ہوئی ہیں ۔
6. ( پھر بنی اسرائیل بیروت بنی یعقان سے روانہ ہو کر موسیرہ میں آئے ۔ وہیں ہارون نے رحلت کی اور دفن بھی ہوا اور اُسکا بیٹا الیعزر کہانت ک منصب پر مقرر ہو کر اُس کی جگہ خدمت کرنے لگا ۔
7. وہاں سے وہ جد جودہ کو اور جد جودہ سے یوطبات کو چلے ۔ اِس ملک میں پانی کی ندیاں ہیں ۔
8. اُسی موقع پر خداوند نے لاوی کے قبیلہ کو اِس غرض سے الگ کیا کہ وہ خداوند کے عہد کے صندوق کو اُٹھایا کرے اور خداوند کے حضور کھڑا ہو کر اُس کی خدمت کو انجام دے اور اُس کے نام سے برکت دیا کرے جیسا آج تک ہوتا ہے ۔
9. اِسی لیے لاوی کو کوئی حصہ یا میراث اُسکے بھائیوں کے ساتھ نہیں ملی کیونکہ خداوند اُس کی میراث جیسا خود خداوند تیرے خدا نے اُس سے کہا ہے )
10. اور میں پہلے کی طرح چالیس دن اور چالیس رات پہاڑ پر ٹھہرا رہا اور اِس دفعہ بھی خداوند نے میری سُنی اور نہ چاہا کہ تجھ کو ہلاک کرے ۔
11. پھر خداوند نے مجھ سے کہا اُٹھ اور اِن لوگوں کے آگے روانہ ہو تاکہ یہ اُس مُلک پر جا کر قبضہ کر لیں جسے اُنکو دینے کی قسم میں نے اُنکے باپ دادا سے کھائی تھی ۔
12. پس اے اسرائیل ! خداوند تیرا خدا تجھ سے اِس کے سِوا اور کیا چاہتا ہے کہ تُو خداوند اپنے خدا کا خوف مانے اور اُسکی سب راہوں پر چلے اور اُسے محبت رکھے اور اپنے سارے دل اور اپنی ساری جان سے خداوند اپنے خدا کی بندگی کرے ۔
13. اور خداوند کے جو احکام اور آئین میں تجھ کو آج بتاتا ہوں اُن پر عمل کرے تاکہ تیری خیر ہو ؟
14. دیکھ آسمان اور آسمانوں کا آسمان اور زمین اور جو کچھ زمین میں ہے یہ سب خداوند تیرے خدا ہی کا ہے ۔
15. تو بھی خداوند نے تیرے باپ دادا سے خوش ہو کر اُن سے محبت کی اور اُنکے بعد اُنکی اولادکو یعنی تمکو سب قوموں میں سے برگزیدہ کیا جیسا آج کے دن ظاہر ہے ۔
16. اِس لیے اپنے دلوں کا ختنہ کرو اور آگے کو گردن کش نہ رہو ۔
17. کیونکہ خداوند تمہارا خدا الہوں کا الہٰ خداوندوں کا خدا ہے ۔ وہ بزرگوار اور قادر اور مہیب خدا ہے جو رورعایت نہیں کرتا اور نہ رشوت لیتا ہے ۔
18. وہ یتیموں اور بیوواں کا انصاف کرتا ہے اور پردیسی سے ایسی محبت رکھتاہے کہ اُسے کھانا اور کپڑا دیتا ہے ۔
19. سو تُم پردیسیوں سے محبت رکھنا کیونکہ تُم بھی ملک ِ مصر میں پردیسی تھے ۔
20. تُو خداوند اپنے خدا کا خوف ماننا ۔ اُسکی بندگی کرنا اور اُس سے لپٹے رہنا اور اُس کے نام کی قسم کھانا ۔
21. وہی تیر ی حمد کا سزاوار ہے اور وہی تیرا خدا ہے جس نے تیرے لیے وہ بڑے اور ہولناک کام کئے جنکو تُو نے اپنی آنکھوں سے دیکھا ۔
22. تیرے باپ دادا جب مصر میں گئے تو ستر آدمی تھے پر اب خداوند تیرے خدا نے تجھ کو بڑھا کر آسمان کے ستاروں کی مانند کر دیا ہے ۔
About استثنا Chapter 10
Read استثنا Chapter 10 online from the Holy Bible. This chapter is part of the Book of استثنا in the Old Testament. Continue reading with the chapter navigation above or explore the complete book.
Book Information
Book: استثنا
Chapter: 10
Testament: Old Testament
How to Read this Chapter
Use the Previous and Next Chapter buttons to continue reading استثنا. You can also adjust the font size for comfortable reading and browse other books of the Bible using the navigation links.
More Resources
Continue Reading the Bible
Continue reading استثنا Chapter 10 and explore every book, chapter and verse of the Holy Bible. Use the navigation links above and below to move through the Scriptures with ease.
Frequently Asked Questions
What is استثنا Chapter 10?
استثنا Chapter 10 is part of the Book of استثنا in the Holy Bible.
Can I read this chapter online?
Yes. You can read the complete استثنا Chapter 10 online for free with easy chapter navigation.
More Chapters from استثنا
- استثنا Chapter 31
- استثنا Chapter 19
- استثنا Chapter 16
- استثنا Chapter 29
- استثنا Chapter 25
- استثنا Chapter 24
- استثنا Chapter 23
Explore More from پرانا عہدنامہ
- زبور Chapter 71
- گنتی Chapter 23
- 1 تواریخ Chapter 11
- امثال Chapter 18
- یسعیاہ Chapter 1
- قضاۃ Chapter 19
- 2 سموئیل Chapter 17