2 سموئیل Chapter 10

انگریزی میں

Read 2 سموئیل Chapter 10 Online

Read 2 سموئیل Chapter 10 online from the Holy Bible. This chapter is part of the Book of 2 سموئیل in the Old Testament. Browse every verse with easy chapter navigation, continue to the next chapter, or explore the complete Book of 2 سموئیل and the Holy Bible online.

Choose a Chapter

A+ A A-

2 سموئیل 10

باب 10

1. اِسکے بعد اَیسا ہُؤا کہ بنی عؔموّن کا بادشاہ مر گیا اور اُسکا بیٹا حؔنون اُسکا جانشین ہُؤا ۔

2. تب داؔؤد نے کہا کہ مَیں ناحؔس کے بیٹے حؔنوُن کے ساتھ مہربانی کرُونگا جَیسے اُسکے باپ نے میرے ساتھ مَہربانی کی سو داؔؤد نے اپنے خادم بھیجے تا کہ اُنکی معرفت اُسکے بارہ میں اُسے تسلّی دے چنانچہ داؔؤد کے خادِم بنی عمُوّن کی سر زمین میں آئے ۔

3. اور بنی عُمّون کے سرداروں نے اپنے مالِک حؔنوُن سے کہا تجھے کیا یہ گُمان ہے کہ داؔؤد تیرے باپ کی تعظیم کرتا ہے کہ اُس نے تسلّی دینے والے تیرے پاس بھیجے ہیں ؟ کیا داؔؤد نے اپنے خادِم تیرے پاس اِسلئے بھیجے ہیں کہ شہر کا حال دریافت کرکے اور اِسکا بھید لیکر وہ اِسکو غارت کرے؟۔

4. تب حؔنون نے داؔؤد کے خادموں کو پکڑ کر اُنکی آدھی داڑھی مُنڈوائی اور اُنکی پوشاک بیچ سے سُرِین تک کٹو کر اُنکو رُخصت کر دِیا۔

5. جب داؔؤد کو خبر پُہنچی تو اُس نے اُن سے مِلنے کو لوگ بھیجے اِسلئے کہ یہ آدمی نہایت شرمندہ تھے۔ سو بادشاہ نے فرمایا کہ جب تک تُمہاری داڑھی نہ بڑھے یرؔیحو میں رہو۔ اُسکے بعد چلے آنا۔

6. جب بنی عمُوّن نے دیکھا کہ وہ داؔؤد کے آگے نفرت انگیز ہوگئے تو بنی عموُّن نے لوگ بھیجے اور بَیت رحؔوب کے ارامیوں اور ضؔوباہ کے ارامیوں میں سے بیِس ہزار پیادوں کو اور معکؔہ کے بادشاہ کو ایک ہزار سپاہیوں سمیت اور طؔوب کے بارہ ہزار آدمیوں کو اُجرت پر بُلا لیا۔

7. اور داؔؤد نے یہ سُنکر یُوآؔب اور بہادُروں کے سارے لشکر کو بھیجا۔

8. تب بنی عموُّن نِکلے اور اُنہوں نے پھاٹک کے پاس ہی لڑائی کے لئے صف باندھی اور ضوؔباہ اور رؔحوب کے ارامی اور طؔوب اور معؔکہ کے لوگ مَیدان میں الگ تھے۔

9. جب یوؔآب نے دیکھا کہ اُسکے آگے اور پیچھے دونوں طرف لڑائی کے لئے صف بندھی ہے تو اُس نے بنی اسرائیل کے خاص لوگوں کو چُن لیا اور ارامیوں کے مقابل اُنکی صف باندھی ۔

10. اور باقی لوگوں کو اپنے بھائی اؔبیشے کے ہاتھ سوَنپ دِیا اور اُس نے بنی عمُّون کے مُقابل صف باندھی۔

11. پھر اُس نے کہا اگر ارامی مجھ پر غالب ہونے لگیں تو تُو میری کُمک کرنا اور اگر بنی عمُّون تجھ پر غالب ہونے لگیں تو مَیں آکر تیری کُمک کروُنگا ۔

12. سو خُوب حَوصلہ رکھ اور ہم سب اپنی قَوم اور اپنے خُدا کے شہروں ی خاطِر مردانگی کریں اور خُداوند جو بہتر جانے سو کرے۔

13. پس یُوآؔب اور وہ لوگ جو اُسکے ساتھ تھے ارامیوں پر حملہ کرنے کو آگے بڑھے اور وہ اُسکے آگے سے بھاگے ۔

14. جب بنی عمُّون نے دیکھا کہ ارامی بھاگ گئے تو وہ بھی ابؔیشے کے سامنے سے بھاگ کر شہر کے اندر گُھس گئے ۔ تب یؔوآب بنی عموُّن کے پاس سے لَوٹ کر یرؔوشلیم میں آیا۔

15. جب ارامیوں نے دیکھا کہ اُنہوں نے اِسرائیلیوں سے شکست کھائی تو وہ سب جمع ہوُئے ۔

16. اور بدرؔ عرز نے لوگ بھیجے اور اُن ارامیوں کو جو دریاٰ فؔرات کے پار تھے لے آیا اور وہ جلامؔ میں آئے اور بدرؔعرز کی فوج کا سِپہ سلار سُؔوبک اُنکا سردار تھا ۔

17. اور داؔؤد کو خبر مِلی۔ سو اُس نے سب اِسرائیلیوں کو اِکٹھا کیا اور یرؔدن کے پار ہو کر حؔلام میں آیا اور ارامیوں نے داؔؤد کے مُقابل صف آرائی کی اور اُس سے لڑے ۔

18. اور ارامی اِسرائیلیوں کے سامنے سے بھاگے اور داؔؤد نے ارامیوں کے ساتھ سَورتھوں کے آدمی اور چالِیس ہزار سوار قتل کر ڈالے اور اُنکی فَوج کے سردار سُؔوبک کو اَیسا مارا کہ وہ وہیں مر گیا۔

19. اور جب اُن بادشاہوں نے جو ہدؔرعرز کے خادِم تھے دیکھا کہ وہ اِسرائیلیوں سے ہار گئے تو اُنہوں نے اِسرائیلیوں سے صُلح کر لی اور اُنکی خِدمت کرنے لگے۔ غرض ارامی بنی عمُّون کی پھر کُمک کرنے سے ڈرے۔

About 2 سموئیل Chapter 10

Read 2 سموئیل Chapter 10 online from the Holy Bible. This chapter is part of the Book of 2 سموئیل in the Old Testament. Continue reading with the chapter navigation above or explore the complete book.

Book Information

Book: 2 سموئیل
Chapter: 10
Testament: Old Testament

How to Read this Chapter

Use the Previous and Next Chapter buttons to continue reading 2 سموئیل. You can also adjust the font size for comfortable reading and browse other books of the Bible using the navigation links.

https://www.youtube.com/watch?v=rzsT_Q3KLzE

More Resources

Continue Reading the Bible

Continue reading 2 سموئیل Chapter 10 and explore every book, chapter and verse of the Holy Bible. Use the navigation links above and below to move through the Scriptures with ease.

Frequently Asked Questions

What is 2 سموئیل Chapter 10?

2 سموئیل Chapter 10 is part of the Book of 2 سموئیل in the Holy Bible.

Can I read this chapter online?

Yes. You can read the complete 2 سموئیل Chapter 10 online for free with easy chapter navigation.

More Chapters from 2 سموئیل

  1. 2 سموئیل Chapter 22
  2. 2 سموئیل Chapter 14
  3. 2 سموئیل Chapter 20
  4. 2 سموئیل Chapter 6
  5. 2 سموئیل Chapter 5
  6. 2 سموئیل Chapter 13
  7. 2 سموئیل Chapter 8

Explore More from پرانا عہدنامہ

  1. میکاہ Chapter 4
  2. 2 سموئیل Chapter 5
  3. پیدایش Chapter 4
  4. زبور Chapter 101
  5. پیدایش Chapter 13
  6. استثنا Chapter 32
  7. پیدایش Chapter 34

Related Chapters & Readings

  1. 2 کرنتھیوں Chapter 8
  2. مکاشفہ Chapter 4
  3. امثال Chapter 21
  4. استثنا Chapter 29
  5. 2 سلاطین Chapter 14
  6. 1 سموئیل Chapter 17
  7. 1 تیمتھیس Chapter 1
Share Your Love

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *