2 سموئیل Chapter 22

انگریزی میں

Read 2 سموئیل Chapter 22 Online

Read 2 سموئیل Chapter 22 online from the Holy Bible. This chapter is part of the Book of 2 سموئیل in the Old Testament. Browse every verse with easy chapter navigation, continue to the next chapter, or explore the complete Book of 2 سموئیل and the Holy Bible online.

Choose a Chapter

2 سموئیل 22

باب 22

1. جب خُداوند نے داؔؤد کو اُسکے سب دشمنوں اور ساؔؤل کے ہاتھ سے رہائی دی تو اُس نے خُداوند کے حُضور اِس مضمون کا گیت سُنایا۔

2. وہ کہنے لگا:۔ خُداوند میری چٹان اور میرا قلعہ اور میرا چھُڑانے والا ہے۔

3. خُدا میری چٹان ہے۔ مَیں اُسی پر بھروسا رکھُونگا۔ وہی میری سِپر اور میری چٹان ہے ۔ میرا اُونچا برُج اور میری پناہ ہے ۔ میرے نجات دینے والے! توہی مجھے ظُلم سے بچاتا ہے ۔

4. مَیں خُداوند کو جو سِتایش کے لائق ہے پُکارُونگا۔ یُوں میں اپنے دُشمنوں سے بچایا جاؤُنگا۔

5. کیونکہ مَوت کی مَوجوں نے مجھے گھیرا۔ بیدینی کے سَیلابوں نے مجھے ڈرایا۔

6. پاتال کی رسّیاں میرے چَوگرِد تھیں ۔ موت کے پھندے مجھ پر آپڑے تھے۔

7. اپنی مُصِیبت میں مَیں نے خُداوند کو پُکارا۔ مَیں اپنے خُدا کے حضور چلایا ۔ اُس نے اپنی ہیکل میں سے میری آواز سُنیاور میری فریاد اُسکے کان میں پُہنچی۔

8. تب زمین ہل گئی اور کانب اُٹھیاور آسمان کی بنیادوں نے جُنبش کھائی اور ہل گئیں ۔ اِسلئےکہ وہ غضبناک ہُوا۔

9. اُسکے نتھنوں سے دُھواں اُٹھااور اُسکے مُنہ سے آگ نِکل کر بھسم کرنے لگی ۔کوئلے اُس سے دہک اُٹھے ۔

10. اُس نے آسمانوں کو بھی جُھکا دیا اور نیچے اُتر آیااور اُسکے پاؤں تلے گہری تاریکی تھی

11. وہ کروبی پر سوار ہر کر اُڑا اور ہو ا کے بازُوؤں پر دِکھائی دیا

12. اور اُس نے اپنے چَوگرد تاریکی کو اور پانی کے اِجتماعاور آسمان کے دلدار بادلوں کو شامیانے بنایا۔

13. اُس جھلک سے جو اُسکے آگے آگے تھیآگ کے کوئلے سُلگ گئے۔ خُداوند آسمان سے گرجااور حق تعالیٰ نے اپنی آواز سُنائی

15. اُس نے تیر چلا کر اُنکو پراگندہ کیا۔اور بجلی سے اُنکو شکست دی۔

16. تب خُداوند کی ڈانٹ سے۔اُسکے نتھونوں کے دم کے جھونکے سے سمُندر کی تھا دِکھائی دینے لگیاور جہان کی بُنیادیں نمودار ہوُئیں ۔

18. اُس نے اُوپر سے ہاتھ بڑھا کر مجھے تھام لیا۔اور مجھے بہت پانی میں سے کھینچکر باہر نکالا۔ اُس نے میرے زور آوار دُشمن اور میرے دعاوت رکھنے والوں سے مجھےچُھرالیا کیونکہ وہ میرے لئے نہایت زبردست تھے

19. وہ میری مُصیبت کے دِن مجھ پر آپڑے پر خُداوند میرا سہارا تھا۔

20. وہ مجھے کُشادہ جگہ میں نکال بھی لایا۔ اُس نے مجھے چھُڑایا ۔ اِسلئے کہ وہ مجھ سے خُوش تھا۔

21. خُداوند نے میری راستی کے مُوافِق مجھے جزا دیاور میرے ہاتھوں کی پاکیزگی کے مُطابق مجھے بدلہ دیا۔

22. کیونکہ مَیں خُداوند کی راہوں پر چلتارہااور شرارت سے اپنے خُدا سے الگ نہ ہُؤا

23. کیونکہ اُسکے سارے فیصلے میرے سامنے تھےاور مَیں اُسکے آئین سے برگشتہ نہ ہوا ۔

24. میں اُسکے حُضُور کاملِ بھی رہااور اپنی بدکاری سے باز رہا۔

25. اِسی لئے خُداوند نے مجھے میری راستی کے مُوافِق بلکہ میری اُس پاکیزگی کے مُطابق جو اُسکی نظر کے سامنے تھی بدلہ دیا۔

26. رحم دل کے ساتھ تُو رحیم ہوگااور کامِل آدمی کے ساتھ کامِل ۔

27. نیکو کار کے ساتھ نیک ہو گااور کج رَو کے ساتھ ٹیڑھا۔

28. مُصیبت زدہ لوگوں کو تُو بچائیگا۔۔پر تیری آنکھیں مغرورُوں پر لگی ہیں تاکہ تُو اُنہیں نیچا کرے۔

29. کیونکہ اَے خُداوند ! توُ میرا چراغ ہےاور خُداوند میرے اندھیرے کو اُجالا کردیگا۔

30. کیونکہ تیری بدَولت مَیں فوج پر دھاوا کرتا ہوں اور پانے خُدا کی بدَولت دیوار پھاند جاتا ہوں ۔

31. لیکن خُدا کی راہ کامِل ہے۔خُداوند کا کلام تایا ہُؤا ہے۔وہ اُن سب کی سِپر ہے جو اُس پر بھروسا رکھتے ہیں ۔

32. کیونکہ خُداوند کے سِوا اور کون خُدا ہے؟اور ہمارے خُدا کو چھوڑ کر اَور کَون چٹان ہے؟

33. خُدا میرا مضبوُط قلعہ ہے۔وہ اپنی راہ میں کامِل شخص کی راہنمائی کرتا ہے۔

34. وہ اُسکے پاؤں ہرنیوں کے سے بنا دیتا ہے۔ اور مجھے میری اُونچی جگہوں میں قائم کرتا ہے۔

35. وہ میرے ہاتھوں کو جنگ کرنا سِکھاتا ہےیہاں تک کہ میرے بازوُں پیتل کی کمان کو جُھکا دیتے ہیں ۔

36. تُو نے مجھ کو اپنی نجات کی سَپر بھی بخشیاور تیری نرمی نے مجھے بُزرُگ بنایا ہے ۔

37. تُو نے میرے نیچے میرے قدم کُشادہ کر دِئےاور میرے پاؤں نہیں پھسلے۔

38. مَیں نے اپنے دُشمنوں کا پیچھا کرکے اُنکو ہلاک کیااور جب تک وہ فنا نہ ہوگئے میں واپس نہیں آیا۔

39. میں نے اُنکو فنا کر دیا اور اَیسا چھید ڈالا ہے کہ وہ اُٹھ نہیں سکتے بلکہ وہ تو میرے پاؤں کے نیچے گِرے پڑےہیں ۔

40. کیونکہ تپو نے لڑائی کے لئے مجھے قُوت سے کمر بستہ کیااور میرے مُخالفوں کو میرے سامنے زیر کیا۔

41. تُو نے میرے دُشمنوں کی پُشت میری طرف پھیر دی تاکہ مَیں اپنے عداوت رکھنے والوں کو کاٹ ڈالوُں ۔

42. اُنہو ں نے اِنتظار کیا پر کوئی نہ تھا جو بچائے بلکہ خُداوند کا بھی اِنتظار کیا پر اُس نے اپنکو جواب نہ دیا تب میں نے اُنکو کوُٹ کُوٹ کر زمین کی گرد کی مانند کر دیا ۔ مَیں نے اُنو گلی کوُچوں کی کیچڑ کی طرح رَوند رَوند کر چاروں طرف پھَیلا دیا۔

44. تُو نے مجھے میری قوم کے جھگڑون سے بھی چُھڑایا۔ تُو نے مجھے قَوموں کا سردار ہونے کے لئے رکھ چھوڑا ہے۔ جس قَوم سے میں واقف بھی نہیں وہ میری مُطیع ہوگی۔

45. پردیسی میرے تابع ہوجائینگے۔وہ میرا نام سُنتے ہی میری فرمانبرداری کرینگے۔

46. پردیسی مرُجھاجائینگےاور اپنے قلعوں سے تھر تھراتے ہُوئے نکلینگے۔

47. خُدواند زِندہ ہے ۔ میری چٹان مُبارک ہو!وہُی خُدا میری نجات کی چٹان مُمتاز ہو!

48. وہی خُداجو میرا اِنتقام لیتا ہےاور اُمتوں کی میرے تابع کر دیتا ہے

49. اور مجھے میرے دُشمنوں کے بیچ سے نکالتا ہے۔ہاں تُو مجھے میرے مُخالفوں پر سرفراز کرتا ہے۔ تُو مجھے تُند خُو آدمی سے رہائی دیتا ہے۔

50. اِسلئے اَے خُداوند! میں قَوموں کے درمیان تیری شُکر گُذاری اور تیرے نام کی مدح سرائی کرُونگا۔

51. وہ اپنے بادشاہ کو بڑی نجات عنایت کرتا ہےاوراپنے ممسُوح داؔؤد اور اُسکی نسل پر ہمیشہ شفقت کرتا ہے۔

About 2 سموئیل Chapter 22

Read 2 سموئیل Chapter 22 online from the Holy Bible. This chapter is part of the Book of 2 سموئیل in the Old Testament. Continue reading with the chapter navigation above or explore the complete book.

Book Information

Book: 2 سموئیل
Chapter: 22
Testament: Old Testament

How to Read this Chapter

Use the Previous and Next Chapter buttons to continue reading 2 سموئیل. You can also adjust the font size for comfortable reading and browse other books of the Bible using the navigation links.

https://www.youtube.com/watch?v=rzsT_Q3KLzE

More Resources

Continue Reading the Bible

Continue reading 2 سموئیل Chapter 22 and explore every book, chapter and verse of the Holy Bible. Use the navigation links above and below to move through the Scriptures with ease.

Frequently Asked Questions

What is 2 سموئیل Chapter 22?

2 سموئیل Chapter 22 is part of the Book of 2 سموئیل in the Holy Bible.

Can I read this chapter online?

Yes. You can read the complete 2 سموئیل Chapter 22 online for free with easy chapter navigation.

More Chapters from 2 سموئیل

  1. 2 سموئیل Chapter 5
  2. 2 سموئیل Chapter 14
  3. 2 سموئیل Chapter 8
  4. 2 سموئیل Chapter 6
  5. 2 سموئیل Chapter 24
  6. 2 سموئیل Chapter 20
  7. 2 سموئیل Chapter 19

Explore More from پرانا عہدنامہ

  1. امثال Chapter 27
  2. زبور Chapter 98
  3. زبور Chapter 136
  4. قضاۃ Chapter 17
  5. خروج Chapter 32
  6. ذکریاہ Chapter 4
  7. یشوع Chapter 20

Related Chapters & Readings

  1. نوحہ Chapter 1
  2. پیدایش Chapter 13
  3. یسعیاہ Chapter 6
  4. قضاۃ Chapter 6
  5. حزقی ایل Chapter 29
  6. حزقی ایل Chapter 2
  7. زبور Chapter 10
Share Your Love

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *