مکاشفہ Chapter 4

انگریزی میں

Read مکاشفہ Chapter 4 Online

Read مکاشفہ Chapter 4 online from the Holy Bible. This chapter is part of the Book of مکاشفہ in the New Testament. Browse every verse with easy chapter navigation, continue to the next chapter, or explore the complete Book of مکاشفہ and the Holy Bible online.

Choose a Chapter

مکاشفہ 4

باب 4

1. اِن باتوں کے بعد جو مَیں نے نِگاہ کی تو کیا دیکھتا ہُوں کہ آسمان میں ایک دروازہ کھُلا ہُؤا ہے اور جِس کو مَیں نے پیشتر نرسِنگے کی سی آواز سے اپنے ساتھ باتیں کرتے سُنا تھا وُہی فرماتا ہے کہ یہاں اُوپر آ جا۔ مَیں تُجھے وہ باتیں دِکھاؤں گا جِن کا اِن باتوں کے بعد ہونا ضرُور ہے۔

2. فوراً مَیں رُوح میں آگیا اور کیا دیکھتا ہُوں کہ آسمان پر ایک تخت رکھّا ہے اور اُس تخت پر کوئی بَیٹھا ہے۔

3. اور جو اُس پر بَیٹھا ہے وہ سنگِ یشب اور عقِیق سا معلُوم ہوتا ہے اور اُس تخت کے گِرد زُمُرّد کی سی ایک دھُنک معلُوم ہوتی ہے۔

4. اور اُس تخت کے گِرد چَوبِیس تخت ہیں اور اُن تختوں پر چَوبِیس بُزُرگ سفید پوشاک پہنے ہُوئے بَیٹھے ہیں اور اُن کے سروں پر سونے کے تاج ہیں۔

5. اور اُس تخت میں سے بِجلِیاں اور آوازیں اور گرجیں پَیدا ہوتی ہیں اور اُس تخت کے سامنے آگ کے سات چِراغ جل رہے ہیں۔ یہ خُدا کی سات رُوحیں ہیں۔

6. اور اُس تخت کے سامنے گویا شِیشہ کا سَمَندَر بِلَّور کی مانِند ہے اور تخت کے بِیچ میں اور تخت کے گِردا گِرد چار جاندار ہیں جِن کے آگے پِیچھے آنکھیں ہی آنکھیں ہیں۔

7. پہلا جاندار ببر کی مانِند ہے اور دُوسرا جاندار بچھڑے کی مانِند اور تِیسرے جاندار کا چہِرہ اِنسان کا سا ہے اور چَوتھا جاندار اُڑتے ہُوئے عُقاب کی مانِند ہے۔

8. اور اِن چاروں جانداروں کے چھ چھ پر ہیں اور چاروں طرف اور اَندر آنکھیں ہی آنکھیں ہیں اور رات دِن بغَیر آرام لِئے یہ کہتے رہتے ہیں کہ قُدُّوس۔ قُدُّوس۔ قُدُّوس۔ خُداوند خُدا قادِرِ مُطلَق جو تھا اور جو ہے اور جو آنے والا ہے۔

9. اور جب وہ جاندار اُس کی تمجِید اور عِزّت اور شُکرگُذاری کریں گے جو تخت پر بَیٹھا ہے اور ابدُالآباد زِندہ رہے گا۔

10. تو وہ چَوبِیس بُزُرگ اُس کے سامنے جو تخت پر بَیٹھا ہے گِر پڑیں گے اور اُس کو سِجدہ کریں گے جو ابدُالآباد زِندہ رہے گا اور اپنے تاج یہ کہتے ہُوئے اُس تخت کے سامنے ڈال دیں گے کہ۔

11. اَے ہمارے خُداوند اور خُدا تُو ہی تمجِید اور عِزّت اور قُدرت کے لائِق ہے کِیُونکہ تُو ہی نے سب چِیزیں پَیدا کِیں اور وہ تیری ہی مرضی سے تھِیں اور پَیدا ہُوئیں۔

About مکاشفہ Chapter 4

Read مکاشفہ Chapter 4 online from the Holy Bible. This chapter is part of the Book of مکاشفہ in the New Testament. Continue reading with the chapter navigation above or explore the complete book.

Book Information

Book: مکاشفہ
Chapter: 4
Testament: New Testament

How to Read this Chapter

Use the Previous and Next Chapter buttons to continue reading مکاشفہ. You can also adjust the font size for comfortable reading and browse other books of the Bible using the navigation links.

https://www.youtube.com/watch?v=rzsT_Q3KLzE

More Resources

Continue Reading the Bible

Continue reading مکاشفہ Chapter 4 and explore every book, chapter and verse of the Holy Bible. Use the navigation links above and below to move through the Scriptures with ease.

Frequently Asked Questions

What is مکاشفہ Chapter 4?

مکاشفہ Chapter 4 is part of the Book of مکاشفہ in the Holy Bible.

Can I read this chapter online?

Yes. You can read the complete مکاشفہ Chapter 4 online for free with easy chapter navigation.

More Chapters from مکاشفہ

  1. مکاشفہ Chapter 21
  2. مکاشفہ Chapter 19
  3. مکاشفہ Chapter 18
  4. مکاشفہ Chapter 22
  5. مکاشفہ Chapter 17
  6. مکاشفہ Chapter 20
  7. مکاشفہ Chapter 7

Explore More from نیا عہدنامہ

  1. 1 کرنتھیوں Chapter 10
  2. 1 پطرس Chapter 4
  3. 1 کرنتھیوں Chapter 13
  4. افسیوں Chapter 4
  5. اعمال Chapter 3
  6. لوقا Chapter 21
  7. متی Chapter 6

Related Chapters & Readings

  1. یشوع Chapter 18
  2. اعمال Chapter 13
  3. یشوع Chapter 10
  4. لوقا Chapter 24
  5. احبار Chapter 4
  6. ہوسیع Chapter 3
  7. ایوب Chapter 1
Share Your Love

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *