مکاشفہ Chapter 17

انگریزی میں

Read مکاشفہ Chapter 17 Online

Read مکاشفہ Chapter 17 online from the Holy Bible. This chapter is part of the Book of مکاشفہ in the New Testament. Browse every verse with easy chapter navigation, continue to the next chapter, or explore the complete Book of مکاشفہ and the Holy Bible online.

Choose a Chapter

مکاشفہ 17

باب 17

1. اور اُن ساتوں فرِشتوں میں سے جِن کے پاس سات پیالے تھے ایک نے آ کر مُجھ سے کہا کہ اِدھر آ۔ مَیں تُجھے اُس بڑی کسبی کی سزا دِکھاؤں جو بہُت سے پانِیوں پر بَیٹھی ہُوئی ہے۔

2. اور جِس کے ساتھ زمِین کے بادشاہوں نے حرامکاری کی تھی اور زمِین کے رہنے والے اُس کی حرامکاری کی مَے سے متوالے ہو گئے تھے۔

3. پَس وہ مُجھے رُوح میں جنگل کو لے گیا۔ وہاں مَیں نے قِرمزی رنگ کے حَیوان پر جو کُفر کے ناموں سے لِپا ہُؤا تھا اور جِس کے سات سر اور دس سِینگ تھے ایک عَورت کو بَیٹھے ہُوئے دیکھا۔

4. یہ عَورت ارغوانی اور قِرمزی لِباس پہنے ہُوئے اور سونے اور جواہِر اور موتِیوں سے آراستہ تھی اور ایک سونے کا پیالہ مکرُوہات یعنی اُس کی حرامکاری کی ناپاکِیوں سے بھرا ہُؤا اُس کے ہاتھ میں تھا۔

5. اور اُس کے ماتھے پر یہ نام لِکھا تھا۔ راز۔ بڑا شہر بابل۔ کسبِیوں اور زمِین کی مکرُوہات کی ماں۔

6. اور مَیں نے اُس عَورت کو مُقدّسوں کا خُون اور یِسُوع کے شہِیدوں کا خُون پِینے سے متوالا دیکھا اور اُسے دیکھ کر سخت حَیران ہُؤا۔

7. اُس فرِشتہ نے مُجھ سے کہا تُو حَیران کِیُوں ہو گیا؟ مَیں اِس عَورت اور اُس حَیوان کا جِس پر وہ سوار ہے اور جِس کے سات سر اور دس سِینگ ہیں تُجھے بھید بتاتا ہُوں۔

8. یہ جو تُو نے حَیوان دیکھا یہ پہلے تو تھا مگر اَب نہِیں ہے اور آیندہ اتھاہ گڑھے سے نِکل کر ہلاکت میں پڑے گا اور زمِین پر رہنے والے جِن کے نام بنایِ عالم وقت سے کِتابِ حیات میں لِکھے نہِیں گئے اِس حَیوان کا یہ حال دیکھ کر کہ پہلے تھا اور اَب نہِیں اور پھِر مَوجُود ہو جائے گا تعّجُب کریں گے۔

9. یہ مَوقع ہے اُس ذہن کا جِس میں حِکمت ہے۔ وہ ساتوں سر سات پہاڑ ہیں۔ جِس پر وہ عَورت بَیٹھی ہُوئی ہے۔

10. اور وہ سات بادشاہ بھی ہیں پانچ تو ہو چُکے ہیں اور ایک مَوجُود ہے اور ایک ابھی آیا نہِیں اور جب آئے گا تو کُچھ عرصہ تک اُس کا رہنا ضرُور ہے۔

11. اور جو حَیوان پہلے تھا اور اَب نہِیں وہ آٹھواں ہے اور اُن ساتوں میں سے پَیدا ہُؤا اور ہلاکت میں پڑے گا۔

12. اور وہ دس سِینگ جو تُو نے دیکھے دس بادشاہ ہیں۔ ابھی تک اُنہوں نے بادشاہی نہِیں پائی مگر اُس حَیوان کے ساتھ گھڑی بھر کے واسطے بادشاہوں کا سا اِختیّار پائیں گے۔

13. اِن سب کی ایک ہے رای ہو گی اور وہ اپنی قُدرت اور اِختیّار اُس حَیوان کو دے دیں گے۔

14. وہ برّہ سے لڑیں گے اور برّہ اُن پر غالِب آئے گا کِیُونکہ وہ خُداوندوں کا خُداوند اور بادشاہوں کا بادشاہ ہے اور جو بُلائے ہُوئے اور برگُزیدہ اور وفادار اُس کے ساتھ ہیں وہ بھی غالِب آئیں گے۔

15. پھِر اُس نے مُجھ سے کہا کہ جو پانی تُو نے دیکھے جِن پر کسبی بَیٹھی ہے وہ اُمّتیں اور گرُوہ اور قَومیں اور اہلِ زبان ہیں۔

16. اور جو دس سِینگ تُو نے دیکھے وہ اور حَیوان اُس کسبی سے عَداوَت رکھّیں گے اور اُسے بیکس اور ننگا کر دیں گے اور اُس کا گوشت کھا جائیں گے اور اُس کو آگ میں جلا ڈالیں گے۔

17. کِیُونکہ خُدا اُن کے دِلوں میں یہ ڈالے گا کہ وہ اُس کی رای پر چلیں اور جب تک کہ خُدا کی باتیں پُوری نہ ہو لیں وہ مُتفِق اُلرّای ہوکر اپنی بادشاہی اُس حَیوان کو دے دیں۔

18. اور وہ عَورت جِسے تُو نے دیکھا وہ بڑا شہر ہے جو زمِین کے بادشاہوں پر حکُومت کرتا ہے۔

About مکاشفہ Chapter 17

Read مکاشفہ Chapter 17 online from the Holy Bible. This chapter is part of the Book of مکاشفہ in the New Testament. Continue reading with the chapter navigation above or explore the complete book.

Book Information

Book: مکاشفہ
Chapter: 17
Testament: New Testament

How to Read this Chapter

Use the Previous and Next Chapter buttons to continue reading مکاشفہ. You can also adjust the font size for comfortable reading and browse other books of the Bible using the navigation links.

https://www.youtube.com/watch?v=rzsT_Q3KLzE

More Resources

Continue Reading the Bible

Continue reading مکاشفہ Chapter 17 and explore every book, chapter and verse of the Holy Bible. Use the navigation links above and below to move through the Scriptures with ease.

Frequently Asked Questions

What is مکاشفہ Chapter 17?

مکاشفہ Chapter 17 is part of the Book of مکاشفہ in the Holy Bible.

Can I read this chapter online?

Yes. You can read the complete مکاشفہ Chapter 17 online for free with easy chapter navigation.

More Chapters from مکاشفہ

  1. مکاشفہ Chapter 21
  2. مکاشفہ Chapter 19
  3. مکاشفہ Chapter 18
  4. مکاشفہ Chapter 22
  5. مکاشفہ Chapter 20
  6. مکاشفہ Chapter 7
  7. مکاشفہ Chapter 5

Explore More from نیا عہدنامہ

  1. لوقا Chapter 24
  2. اعمال Chapter 8
  3. اعمال Chapter 11
  4. متی Chapter 4
  5. یوحنا Chapter 14
  6. مرقس Chapter 14
  7. لوقا Chapter 7

Related Chapters & Readings

  1. 1 سموئیل Chapter 25
  2. گنتی Chapter 9
  3. ذکریاہ Chapter 2
  4. زبور Chapter 19
  5. 1 کرنتھیوں Chapter 15
  6. احبار Chapter 7
  7. امثال Chapter 13
Share Your Love

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *