صفنیاہ Chapter 1

انگریزی میں

Read صفنیاہ Chapter 1 Online

Read صفنیاہ Chapter 1 online from the Holy Bible. This chapter is part of the Book of صفنیاہ in the Old Testament. Browse every verse with easy chapter navigation, continue to the next chapter, or explore the complete Book of صفنیاہ and the Holy Bible online.

Choose a Chapter

صفنیاہ 1

باب 1

1. خُداوند کا کلام جو شاہ یہُوداہیُوں سیاہ بن آمونکے ایام میں صفنیاہ بن کوشی بن جدلیاہ بن امریاہ بن حزقیاہ پر نازل ہُوا۔

2. خُداوند فرماتا ہے میں روی زمین سے سب کچھ بالکل نیست کُروں گا۔

3. انسان اور حیوان کو نیست کُروں گا۔ ہوا کے پرندوں اور سُمندر کی مچھلیوں کو اور شریروں اور اُن کے بُتوں کو نیست کُروں گا اور انسان کو رُوی زمین سے فنا کُروں گا خُداوند فرماتا ہے۔

4. میں یہُوداہ پر اور یروشیلم کے سب باشندوں پر ہاتھ چلاوں گا اور اس مکان میں سے بعل کے بقیہ کو اور کماریم کے نام کو پُجاریوں سمیت نیست کُروں گا۔

5. اور اُن کو بھی جو کوٹھوں پر چڑھ کر اجرام فلک کی پرستش کرتے ہیں اور اُن کو جو خُداوند کی عبادت کا عہد کرتے ہیں لیکن ملکوں کی قسم کھاتےہیں۔

6. اور اُن کو بھی جو خُداوند سے برگشتہ ہو کر نہ اُس کے طالب ہوئے اور نہ اُنہوں نے اس سے مشورت لی۔

7. تم خُدا خُداوند کے حُضرو خاموش رہو کیونکہ خُداوند کا دن نزدیک ہے اور اُس نے ذبیحہ تیار کیا ہے اور اپنے مہمانوں کو مُخصوص کیا ہے۔

8. اور خُداوند کے ذبیحہ کے دن یُوں ہو گا کہ میں اُمرا اور شاہزادوں کو اور اُن سب کو جو اجنبیوں کی پوشاک پہنتے ہیں سزادُوں گا۔

9. میں اُسی روز اُن سب کو جو لوگوں کے گھروں میں گھس کر اپنے آقا کے گھر کو لُوٹ اور مُکرسے بھرتے ہیں سزادوں گا۔

10. اورخُداوند فرماتا ہے اُسی روز مچھلی پھاٹک سے رونے کی آواز اور مشنہ سے ماتم کی اور ٹیلوں پر سے بڑے غوغا کی صدا اُٹھے گی۔

11. اے مکتیس کے رہنے والو! ماتم کرو کیونکہ سب سوداگر مارے گئے۔ جوچاندی سے لدے تھے سب ہلاک ہُوئے۔

12. پھر میں چراغ لے کر یروشیلم میں تلاش کُروں گا اور جتنے اپنی تلچھٹ پر جم گئے ہیں اور دل میں کہتے ہیں کہ خُداوند سزا و جزا نہ دے گا اُن کو سزا دُوں گا ۔

13. تب اُن کا مال لُٹ جاے گا اور اُن کے گھر اُجڑ جائیں گے۔ وہ گھر تو بنائیں گے پر اُن میں بودوباش نہ کریں گے اور تاکستان لگائیں گے پر اُن کی مے نہ پیں گے۔

14. خُداوند کا روز عظیم قریب ہے ہاں وہ نزدیک آ گیا۔ وہ آ پُہنچا! سُنو خُداوند کے دن کا شور! زبردست آدمی پُھوٹ پھوٹ کر روئے گا۔

15. وہ دن قہر کا دن ہے ۔ دُکھ اور رنج کا دن۔ ویرانی اور خرابی کا دن۔ تاریکی اور اُداسی کا دن۔ ابر اور تیرگی کا دن ۔

16. حصوںشہر وں اور اُونچے بُرجوں کے خلاف نر سنگے اور جنگی للکار کا دن۔

17. اور میں بنی آدم پر مُصبیت لاوں گا یہاں تک کہ وہ اندھوں کی مانند چلیں گے کیونکہ وہ خُداوند کے گُہنگار ہوئے۔ اُن کا خُون دُھول کی طرح گرایا جائے گا اور اُن کا گوشت نجاست کی مانند۔

18. خُداوند کے قہر کے دن اُن کا سونا چاندی اُن کو بچا نہ سکے گا بلکہ تمام مُلک کو اُس کی غیرت کی آگ کھا جاے گی کیونکہ وہ ایک لخت مُلک کے سب باشندوں کو تمام کر ڈالے گا۔

About صفنیاہ Chapter 1

Read صفنیاہ Chapter 1 online from the Holy Bible. This chapter is part of the Book of صفنیاہ in the Old Testament. Continue reading with the chapter navigation above or explore the complete book.

Book Information

Book: صفنیاہ
Chapter: 1
Testament: Old Testament

How to Read this Chapter

Use the Previous and Next Chapter buttons to continue reading صفنیاہ. You can also adjust the font size for comfortable reading and browse other books of the Bible using the navigation links.

https://www.youtube.com/watch?v=rzsT_Q3KLzE

More Resources

Continue Reading the Bible

Continue reading صفنیاہ Chapter 1 and explore every book, chapter and verse of the Holy Bible. Use the navigation links above and below to move through the Scriptures with ease.

Frequently Asked Questions

What is صفنیاہ Chapter 1?

صفنیاہ Chapter 1 is part of the Book of صفنیاہ in the Holy Bible.

Can I read this chapter online?

Yes. You can read the complete صفنیاہ Chapter 1 online for free with easy chapter navigation.

More Chapters from پرانا عہدنامہ

  1. عاموس Chapter 5
  2. عاموس Chapter 4
  3. عاموس Chapter 8
  4. عاموس Chapter 1
  5. عاموس Chapter 7
  6. عاموس Chapter 3
  7. عاموس Chapter 6

Explore More from صفنیاہ

  1. صفنیاہ Chapter 2
  2. صفنیاہ Chapter 3

Related Chapters & Readings

  1. افسیوں Chapter 4
  2. قضاۃ Chapter 8
  3. 2 سلاطین Chapter 16
  4. پیدایش Chapter 42
  5. 1 سموئیل Chapter 8
  6. مرقس Chapter 14
  7. یوحنا Chapter 19
Share Your Love

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *