متی Chapter 4

انگریزی میں

Read متی Chapter 4 Online

Read متی Chapter 4 online from the Holy Bible. This chapter is part of the Book of متی in the New Testament. Browse every verse with easy chapter navigation, continue to the next chapter, or explore the complete Book of متی and the Holy Bible online.

Choose a Chapter

متی 4

باب 4

1. اُس وقت رُوح یِسُوع کو جنگل میں لے گیا تاکہ اِبلیس سے آزمایا جائے۔

2. اور چالیس دِن اور چالیس رات فاقہ کر کے آخر کو اُسے بھُوک لگی۔

3. اور آزمانے والے نے پاس آ کر اُس سے کہا اگر تُو خُدا کا بَیٹا ہے تو فرما کہ یہ پتھّر روٹِیاں بن جائیں۔

4. اُس نے جواب میں کہا لِکھا ہے کہ آدمِی صِرف روٹی ہی سے جِیتا نہ رہے گا بلکہ ہر بات سے جو خُدا کے مُنہ سے نِکلتی ہے۔

5. تب اِبلیس اُسے مُقدّس شہر میں لے گیا اور ہَیکل کے کنگرے پر کھڑا کر کے اُس سے کہا کہ

6. اگر تُو خُدا کا بَیٹا ہے تو اپنے تئیِں نیچے گِرا دے کِیُونکہ لِکھا ہے وہ تیری بابت اپنے فرِشتوں کو حُکم دے گا اور وہ تُجھے ہاتھوں پر اُٹھا لیں گے اَیسا نہ ہو کہ تیرے پاؤں کو پتھّر سے ٹھیس لگے۔

7. یِسُوع نے اُس سے کہا یہ بھی لِکھا ہے کہ تُو خُداوند اپنے خُدا کی آزماَیش نہ کر۔

8. پھِر اِبلیس اُسے ایک بہُت اُنچے پہاڑ پر لے گیا اور دُنیا کی سب سلطنتیں اور اُن کی شان و شوکت اُسے دِکھائی۔

9. اور اُس سے کہا اگر تُو جھُک کر مُجھے سِجدہ کرئے تو یہ سب کُچھ تُجھے دے دُوں گا۔

10. یِسُوع نے اُس سے کہا اَے شَیطان دُور ہو کِیُونکہ لِکھا ہے کہ تُو خُداوند اپنے خُدا کو سِجدہ کر اور صِرف اُسی کی عبادت کر۔

11. تب اِبلیس اُس کے پاس سے چلا گیا اور دیکھو فرِشتے آ کر اُس کی خِدمت کرنے لگے۔

12. جب اُس نے سُنا کے یُوحنّا پکڑوا دِیا گیا تو گلیل کو روانہ ہُؤا۔

13. اور ناصرۃ کو چھوڑ کر کفرِ نحُوم میں جا بسا۔ جو جھِیل کے کِنارے زبُولُون اور نفتالی کی سَرحَد پر ہے۔

14. تاکہ جو یسعیاہ نبی کی معرفت کہا گیا تھا وہ پورا ہو کہ

15. زبُولُون کا علاقہ اور نفتالی کا علاقہ دریا کی راہ یَردَن کے پار غَیر قَوموں کی گلیل۔

16. یعنی جو لوگ اَندھیرے میں بَیٹھے تھے اُنہوں نے بڑی روشنی دیکھی اور جو مَوت کے مُلک اور سایہ میں بَیٹھے تھے اُن پر روشنی چمکی۔

17. اُس وقت سے یِسُوع نے منادی کرنا اور یہ کہنا شُرُوع کیا کہ توبہ کرو کِیُونکہ آسمان کی بادشاہی نزدِیک آ گئی ہے۔

18. اور اُس نے گلیل کی جھِیل کے کِنارے پھِرتے ہُوئے دو بھائِیوں یعنی شمعُون جو پطرس کہلاتا ہے اور اُس کے بھائِی اِندریاس کو جھِیل میں جال ڈالتے دیکھا کِیُونکہ وہ ماہی گِیر تھے۔

19. اور اُن سے کہا میرے پِیچھے چلے آؤ تو میں تُم کو آدم گِیر بناؤں گا۔

20. وہ فوراً جال چھوڑ کر اُس کے پِیچھے ہو لِئے۔

21. اور وہاں سے آگے بڑھ کر اُس نے اور دو بھائِیوں یعنی زبدی کے بَیٹے یَعقُوب اور اُس کے بھائِی یُوحنّا کو دیکھا کہ اپنے باپ زبدی کے ساتھ کَشتی پر اپنے جالوں کی مُرَمَّت کر رہے ہیں اور اُن کو بُلایا۔

22. وہ فوراً کَشتی اور اپنے باپ کو چھوڑ کر اُس کے پِیچھے ہو لِئے۔

23. اور یِسُوع تمام گلیل میں پھِرتا رہا اور اُن کے عِبادت خانوں میں تعلِیم دیتا اور بادشاہی کی خُوشخَبری کی منادی کرتا اور لوگوں کی ہر طرح کی بیماری اور ہر طرح کی کمزوری کو دور کرتا رہا۔

24. اور اُس کی شُہرت تمام سُوریہ میں پھیل گئی اور لوگ سب بِیماروں کو جو طرح طرح کی بیماریوں اور تکلِیفوں میں گِرفتار تھے اور اُن کو جِن میں بَدرُوحیں تھیں اور مِرگی والوں اور مفلُوجوں کو اُس کے پاس لائے اور اُس نے اُن کو اچھّا کِیا۔

25. اور گلیل اور دِکپُلِس اور یروشلِیم اور یہُودیہ اور یَردَن کے پار بڑی بھِیڑ اُس کے پِیچھے ہولی۔

About متی Chapter 4

Read متی Chapter 4 online from the Holy Bible. This chapter is part of the Book of متی in the New Testament. Continue reading with the chapter navigation above or explore the complete book.

Book Information

Book: متی
Chapter: 4
Testament: New Testament

How to Read this Chapter

Use the Previous and Next Chapter buttons to continue reading متی. You can also adjust the font size for comfortable reading and browse other books of the Bible using the navigation links.

https://www.youtube.com/watch?v=rzsT_Q3KLzE

More Resources

Continue Reading the Bible

Continue reading متی Chapter 4 and explore every book, chapter and verse of the Holy Bible. Use the navigation links above and below to move through the Scriptures with ease.

Frequently Asked Questions

What is متی Chapter 4?

متی Chapter 4 is part of the Book of متی in the Holy Bible.

Can I read this chapter online?

Yes. You can read the complete متی Chapter 4 online for free with easy chapter navigation.

More Chapters from متی

  1. متی Chapter 26
  2. متی Chapter 19
  3. متی Chapter 15
  4. متی Chapter 14
  5. متی Chapter 13
  6. متی Chapter 16
  7. متی Chapter 9

Explore More from نیا عہدنامہ

  1. گلتیوں Chapter 2
  2. عبرانیوں Chapter 8
  3. 2 تیمتھیس Chapter 3
  4. متی Chapter 10
  5. متی Chapter 2
  6. 3 یوحنا Chapter 1
  7. افسیوں Chapter 6

Related Chapters & Readings

  1. گنتی Chapter 1
  2. یسعیاہ Chapter 22
  3. زبور Chapter 7
  4. خروج Chapter 14
  5. 2 تواریخ Chapter 30
  6. زبور Chapter 73
  7. عاموس Chapter 6
Share Your Love

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *