استثنا Chapter 13

انگریزی میں

Read استثنا Chapter 13 Online

Read استثنا Chapter 13 online from the Holy Bible. This chapter is part of the Book of استثنا in the Old Testament. Browse every verse with easy chapter navigation, continue to the next chapter, or explore the complete Book of استثنا and the Holy Bible online.

Choose a Chapter

استثنا 13

باب 13

1. اگر تیرے درمیان کوئی نبی یا خواب دیکھنے والا ظاہر ہو اور تجھ کو کسی نشان یا جیب بات کی خبر دے ۔

2. اور وہ نشان یا عجیب بات جسکی اُس نے تجھ کو خبر دی وقوع میں آئے اور وہ تجھ سے کہے کہ آ ہم اور معبودوں کی جن سے تُو واقف نہیں پیروی کر کے اُنکی پوجا کرےں ۔

3. تو تُو ہر گز اُس نبی یا خواب دیکھنے والے کی بات کو نہ سُننا کیونکہ خداوند تمہارا خدا تمکو آزمائے گا تاکہ جان لے کہ تُم خداوند اپنے خدا سے اپنے سارے دل اور اپنی ساری جان سے محبت رکھتے ہو یا نہیں ۔

4. تُم خداوند اپنے خدا کی پیروی کرنا اور اُسکا خوف ماننا اور اُسکے حکموں پر چلنا اور اُسکی بات سُننا ۔ تُم اُسی کی بندگی کرنا اور اُسی سے لپٹے رہنا۔

5. وہ نبی یا خواب دیکھنے والا قتل کیا جا ئے کیونکہ اُس نے تُم کو خداوند تمہارے خدا سے ( جس نے تُم کو ملک مصر سے نکالا اور تُجھ کو غلامی کے گھر سے رہائی بخشی ) بغاوت کرنے کی ترغیب دی تاکہ تُجھ کو اُس راہ سے جس پر خداوند تیرے خدا نے تجھ کو چلنے کا حکم دیا ہے بہکائے ۔ یوں تُو اپنے بیچ میں سے ایسی بدی کو دور کر دینا ۔

6. اگر تیرا بھائی یا تیری ماں کا بیٹا یا تیرا بیٹا یا بیٹی یا تیری ہم آغوش بیوی یا تیرا دوست جسکو تُو اپنی جان کے برابر عزیز رکھتا ہے تجھ کو چپکے چپکے پھُسلا کر کہے کہ چلو ہم اور دیوتاوں کی پوجا کریں جن سے تُو اور تیرے باپ دادا واقف بھی نہیں ۔

7. یعنی اُن لوگوں کے دیوتا جو تمہارے گردا گرد تیرے نزدیک رہتے ہیں یا تجھ س دور زمین کے اِس سرے سے اُس سِرے تک بسے ہوئے ہیں ۔

8. تو تُو اِس پر اُس کے ساتھ رضا مند نہ ہونا اور نہ اُسکی بات سُننا ۔ تُو اُس پر ترس بھی نہ کھانا اور نہ اُسکی رعایت کرنا اور نہ اُسے چھپانا ۔

9. بلکہ تُو اُسکو ضرور قتل کرنا اور اُسکو قتل کرتے وقت پہلے تیرا ہاتھ اُس پر پڑے ۔ اُسکے بعد سب قوم کا ہاتھ ۔

10. اور تُو اُسے سنگسار کرنا تاکہ وہ مر جائے کیونکہ اُس نے تُجھ کو خداوند تیرے خدا سے جو تُجھ کو ملکِ مصر یعنی غلامی کے گھر سے نکال لایا برگشتہ کرنا چاہا ۔

11. تب سب اسرائیل سُنکر ڈریں گے اور تیرے درمیان پھر ایسی شرارت نہیں کریں گے ۔

12. اور جو شہر خداوند تیرے خدا نے تُجھ کو رہنے کو دیے ہیں اگر اُن میں سے کسی کے بارے میں تُو یہ افواہ سُنے کہ ۔

13. چند خبیث آدمیوں نے تیرے ہی بیچ میں سے نکلر اپنے شہر کے لوگوں کو یہ کہ کر گمراہ کر دیا ہے کہ چلو ! ہم اور معبودوں کی جن سے تُم واقف نہیں پوجا کریں ۔

14. تو تُو دریافت اور خوب تفتیش کر کے پتا لگانا اور دیکھ اھر یہ سچ ہو اور قطعی یہی بات نکلے کہ ایسا مکروہ کام تیرے درمیان کِیا گیا ۔

15. تو تُو اُس شہر کے باشندوں کو تلوار سے ضرور قتل کر ڈالنا اور وہاں کا سب کچھ اور چوپائے وغیرہ تلوار ہی سے نیست و نابود کر دینا ۔

16. اور وہاں کی ساری لُوٹ کو چوک کے بیچ جمع کر کے اُس شہر کو اور وہاں کی لُوٹ کو تنکا تِنکا خداوند اپنے خدا کے حضور آگ سے جلا دینا اور وہ ہمیشہ کو ایک ڈھیر سا پرا رہے اور پھر کبھی بنایا نہ جائے ۔

17. اور اُن مخصوص کی ہوئی چیزوں میں سے کچھ بھی تیرے ہاتھ میں نہ رہے تاکہ خداوند اپنے قہرِ شدید سے باز آئے اور جیسا اُس نے تیرے باپ دادا سے قسم کھائی ہے اُسکے مطابق تجھ پر رحم کرے اور تر س کھائے اور تُجھ کو بڑھائے ۔

18. یہ تب ہی ہو گا جب تو خداوند اپنے خدا کی بات مانکر اُس کے حکموں پر جو آج میں تجھ کو دیتا ہوں چلے اور جو کچھ خداوند تیرے خدا کی نظر میں ٹھیک ہے اُسی کو کرے ۔

About استثنا Chapter 13

Read استثنا Chapter 13 online from the Holy Bible. This chapter is part of the Book of استثنا in the Old Testament. Continue reading with the chapter navigation above or explore the complete book.

Book Information

Book: استثنا
Chapter: 13
Testament: Old Testament

How to Read this Chapter

Use the Previous and Next Chapter buttons to continue reading استثنا. You can also adjust the font size for comfortable reading and browse other books of the Bible using the navigation links.

https://www.youtube.com/watch?v=rzsT_Q3KLzE

More Resources

Continue Reading the Bible

Continue reading استثنا Chapter 13 and explore every book, chapter and verse of the Holy Bible. Use the navigation links above and below to move through the Scriptures with ease.

Frequently Asked Questions

What is استثنا Chapter 13?

استثنا Chapter 13 is part of the Book of استثنا in the Holy Bible.

Can I read this chapter online?

Yes. You can read the complete استثنا Chapter 13 online for free with easy chapter navigation.

More Chapters from استثنا

  1. استثنا Chapter 31
  2. استثنا Chapter 16
  3. استثنا Chapter 19
  4. استثنا Chapter 29
  5. استثنا Chapter 25
  6. استثنا Chapter 24
  7. استثنا Chapter 14

Explore More from پرانا عہدنامہ

  1. یرمیاہ Chapter 26
  2. حزقی ایل Chapter 28
  3. گنتی Chapter 3
  4. ایوب Chapter 7
  5. حزقی ایل Chapter 45
  6. خروج Chapter 19
  7. امثال Chapter 12

Related Chapters & Readings

  1. 1 تواریخ Chapter 9
  2. زبور Chapter 14
  3. 2 تواریخ Chapter 26
  4. زبور Chapter 15
  5. ططس Chapter 1
  6. عزرا Chapter 10
  7. یرمیاہ Chapter 38
Share Your Love

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *