مکاشفہ Chapter 12

انگریزی میں

Read مکاشفہ Chapter 12 Online

Read مکاشفہ Chapter 12 online from the Holy Bible. This chapter is part of the Book of مکاشفہ in the New Testament. Browse every verse with easy chapter navigation, continue to the next chapter, or explore the complete Book of مکاشفہ and the Holy Bible online.

Choose a Chapter

A+ A A-

مکاشفہ 12

باب 12

1. پھِر آسمان پر ایک بڑا نِشان دِکھائی دِیا یعنی ایک عَورت نظر آئی جو آفتاب کو اوڑھے ہُوئے تھی اور چاند اُس کے پاؤں کے نِیچے تھا اور بارہ سِتاروں کا تاج اُس کے سر پر۔

2. وہ حامِلہ تھی اور دردِ زِہ میں چلاتی تھی اور بچّہ جننے کی تکلِیف میں تھی۔

3. پھِر ایک اَور نِشان آسمان پر دِکھائی دِیا یعنی ایک بڑا لال اژدہا۔ اُس کے سات سر اور دس سِینگ تھے اور اُس کے سروں پر سات تاج۔

4. اور اُس کی دُم نے آسمان کے تِہائی سِتارے کھینچ کر زمِین پر ڈال دِئے اور وہ اژدہا اُس عَورت کے آگے جا کھڑا ہُؤا جو جننے کو تھی تاکہ جب وہ جنے تو اُس کے بچّے کو نِگل جائے۔

5. اور وہ بَیٹا جنی یعنی وہ لڑکا جو لوہے کے عصا سے سب قَوموں پر حُکُومت کرے گا اور اُس کا بچّہ یکایک خُدا اور اُس کے تخت کے پاس تک پہُنچا دِیا گیا۔

6. اور وہ عَورت اُس بِیابان کو بھاگ گئی جہاں خُدا کی طرف سے اُس کے لِئے ایک جگہ تیّار کی گئی تھی تاکہ وہاں ایک ہزار دو سَو ساٹھ دِن تک اُس کی پرورِش کی جائے۔

7. پھِر آسمان پر لڑائی ہُوئی۔ مِیکائیل اور اُس کے فرِشتے اژدہا سے لڑنے کو نِکلے اور اژدہا اور اُس کے فرِشتے اُن سے لڑے۔

8. لیکِن غالِب نہ آئے اور اِس کے بعد آسمان پر اُن کے لِئے جگہ نہ رہی۔

9. اور وہ بڑا اژدہا یعنی وُہی پُرانا سانپ جو اِبلِیس اور شَیطان کہلاتا ہے اور سارے جہان کو گُمراہ کر دیتا ہے زمِین پر گِرا دِیا گیا اور اُس کے فرِشتے بھی اُس کے ساتھ گِرا دِئے گئے۔

10. پھِر مَیں نے آسمان پر سے یہ بڑی آواز آتی سُنی کہ اَب ہمارے خُدا کی نِجات اور قُدرت اور بادشاہی اور اُس کے مسِیح کا اِختیّار ظاہِر ہُؤا کِیُونکہ ہمارے بھائِیوں پر اِلزام لگانے والا جو رات دِن ہمارے خُدا کے آگے اُن پر اِلزام لگایا کرتا ہے گِرا دِیا گیا۔

11. اور وہ برّہ کے خُون اور اپنی گواہی کے کلام کے باعِث اُس پر غالِب آئے اور اُنہوں نے اپنی جان کو عزِیز نہ سَمَجھا۔ یہاں تک کہ مَوت بھی گوارا کی۔

12. پَس اَے آسمانو اور اُن کے رہنے والو خُوشی مناؤ! اَے خُشکی اور تری تُم پر افسوس! کِیُونکہ ابلِیس بڑے غُصّہ میں تُمہارے پاس اُتر کر آیا ہے۔ اِس لِئے کہ جانتا ہے کہ میرا تھوڑا ہی سا وقت باقی ہے۔

13. اور جب اژدہا نے دیکھا کہ مَیں زمِین پر گِرا دِیا گیا ہُوں تو اُس عَورت کو ستایا جو بَیٹا جنی تھی۔

14. اور اُس عَورت کو بڑے عُقاب کے دو پر دِئے گئے تاکہ سانپ کے سامنے سے اُڑ کر بِیابان میں اپنی اُس جگہ پہُنچ جائے جہاں ایک زمانہ اور زمانوں اور آدھے زمانہ تک اُس کی پرورِش کی جائے گی۔

15. اور سانپ نے اُس عَورت کے پِیچھے اپنے مُنہ سے ندی کی طرح پانی بہایا تاکہ اُس کو اِس ندی سے بہا دے۔

16. مگر زمِین نے اُس عَورت کی مدد کی اور اپنا مُنہ کھول کر اُس ندی کو پِی لِیا جو اژدہا نے اپنے مُنہ سے بہائی تھی۔

17. اور اژدہا کو عَورت پر غُصّہ آیا اور اُس کی باقی اَولاد سے جو خُدا کے حُکموں پر عمل کرتی ہے اور یِسُوع کی گواہی دینے پر قائِم ہے لڑنے کو گیا۔

About مکاشفہ Chapter 12

Read مکاشفہ Chapter 12 online from the Holy Bible. This chapter is part of the Book of مکاشفہ in the New Testament. Continue reading with the chapter navigation above or explore the complete book.

Book Information

Book: مکاشفہ
Chapter: 12
Testament: New Testament

How to Read this Chapter

Use the Previous and Next Chapter buttons to continue reading مکاشفہ. You can also adjust the font size for comfortable reading and browse other books of the Bible using the navigation links.

https://www.youtube.com/watch?v=rzsT_Q3KLzE

More Resources

Continue Reading the Bible

Continue reading مکاشفہ Chapter 12 and explore every book, chapter and verse of the Holy Bible. Use the navigation links above and below to move through the Scriptures with ease.

Frequently Asked Questions

What is مکاشفہ Chapter 12?

مکاشفہ Chapter 12 is part of the Book of مکاشفہ in the Holy Bible.

Can I read this chapter online?

Yes. You can read the complete مکاشفہ Chapter 12 online for free with easy chapter navigation.

More Chapters from مکاشفہ

  1. مکاشفہ Chapter 21
  2. مکاشفہ Chapter 19
  3. مکاشفہ Chapter 18
  4. مکاشفہ Chapter 22
  5. مکاشفہ Chapter 17
  6. مکاشفہ Chapter 20
  7. مکاشفہ Chapter 7

Explore More from نیا عہدنامہ

  1. یوحنا Chapter 17
  2. متی Chapter 5
  3. یوحنا Chapter 16
  4. 1 یوحنا Chapter 2
  5. 1 کرنتھیوں Chapter 3
  6. رومیوں Chapter 4
  7. اعمال Chapter 9

Related Chapters & Readings

  1. ہوسیع Chapter 12
  2. 1 تواریخ Chapter 26
  3. لوقا Chapter 20
  4. 1 تواریخ Chapter 20
  5. احبار Chapter 25
  6. اعمال Chapter 27
  7. یوایل Chapter 1
Share Your Love

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *