Read مرقس Chapter 16 Online
Read مرقس Chapter 16 online from the Holy Bible. This chapter is part of the Book of مرقس in the New Testament. Browse every verse with easy chapter navigation, continue to the next chapter, or explore the complete Book of مرقس and the Holy Bible online.
Choose a Chapter
مرقس 16
باب 16
1. جب سَبت کا دِن گُزر گیا تو مریم مگدلینی اور یَعقُوب کی ماں مریم اور سلومی نے خُوشبُودار چِیزیں مول لِیں تاکہ آ کر اُس پر مَلیں۔
2. وہ ہفتہ کے پہلے دِن بہُت سویرے جب سُورج نِکلا ہی تھا قَبر پر آئیں۔
3. اور آپس میں کہتی تھِیں کہ ہمارے لِئے پتھّر کو قَبر کے مُنہ پر سے کون لُڑھکائے گا۔
4. جب اُنہوں نے نِگاہ کی تو دیکھا کہ پتھّر لُڑھکا ہُؤا ہے کِیُونکہ وہ بہُت ہی بڑا تھا۔
5. اور قَبر کے اَندر جا کر اُنہوں نے ایک جوان کو سفید جامہ پہنے ہُوئے دہنی طرف بَیٹھے دیکھا اور نِہایت حَیران ہوئِیں۔
6. اُس نے اُن سے کہا اَیسی حَیران نہ ہو۔ تُم یِسُوع ناصری کو جو مصلُوب ہُؤا تھا ڈھُونڈتی ہو۔ وہ جی اُٹھا ہے۔ وہ یہاں نہِیں ہے۔ دیکھو یہ وہ جگہ ہے جہاں اُنہوں نے اُسے رکھّا تھا۔
7. لیکِن تُم جا کر اُس کے شاگِردوں اور پطرس سے کہو کہ وہ تُم سے پہلے گلِیل کو جائے گا۔ تُم وَہیں اُسے دیکھو گے جیَسا اُس نے تُم سے کہا۔
8. اور وہ نِکل کر قَبر سے بھاگِیں کِیُونکہ لرزِش اور ہیَبت اُن پر غالِب آگئی تھی اور اُنہوں نے کِسی سے کُچھ نہ کہا کِیُونکہ وہ ڈرتی تھِیں۔
9. ہفتہ کے پہلے روز جب وہ سویرے جی اُٹھا تو پہلے مریم مگدلینی کو جِس میں سے اُس نے سات بَدرُوحیں نکِالی تھِیں دِکھائی دِیا۔
10. اُس نے جا کر اُس کے ساتِھیوں کو جو ماتم کرتے اور روتے تھے خَبر دی۔
11. اور اُنہوں نے یہ سُن کر کہ وہ جِیتا ہے اور اُس نے اُسے دیکھا ہے یقِین نہ کِیا۔
12. اِس کے بعد وہ دُوسری صُورت میں اُن میں سے دو کو جب وہ دیہات کی طرف پَیدل جا رہے تھے دِکھائی دِیا۔
13. اُنہوں نے بھی جا کر باقی لوگوں کو خَبر دی مگر اُنہوں نے اُن کا بھی یقِین نہ کِیا۔
14. پِھر وہ اُن گیارہ کو بھی جب کھانا کھانے بَیٹھے تھے دِکھائی دِیا اور اُس نے اُن کی بے اِعتِقادی اور سخت دِلی پر اُن کو ملامت کی کِیُونکہ جنِہوں نے اُس کے جی اُٹھنے کے بعد اُسے دیکھا تھا اُنہوں نے اُن کا یقِین نہ کِیا تھا۔
15. اور اُس نے اُن سے کہا کہ تُم تمام دُنیا میں جا کر ساری خلق کے سامنے اِنجیل کی منادی کرو۔
16. جو اِیمان لائے اور بپتِسمہ لے وہ نِجات پائے گا اور جو اِیمان نہ لائے وہ مُجرم ٹھہرایا جائے گا۔
17. اور اِیمان لانے والوں کے درمیان یہ مُعجِزے ہوں گے۔ وہ میرے نام سے بَدرُوحوں کو نِکالیں گے۔
18. نئی نئی زبانیں بولیں گے۔ سانپوں کو اُٹھالیں گے اور اگر کوئی ہلاک کرنے والی چِیز پئیں گے تو اُنہِیں کُچھ ضَرر نہ پہُنچے گا۔ وہ بِیماروں پر ہاتھ رکھّیں گے تو اچھّے ہو جائیں گے۔
19. غرض خُداوند یِسُوع اُن سے کلام کرنے کے بعد آسمان پر اُٹھایا گیا اور خُدا کی دہنی طرف بَیٹھ گیا۔
20. پِھر اُنہوں نے نِکل کر ہر جگہ منادی کی اور خُداوند اُن کے ساتھ کام کرتا رہا اور کلام کو اُن مُعجِزوں کے وسِیلہ سے جو ساتھ ساتھ ہوتے تھے ثابِت کرتا رہا۔ آمیِن+
About مرقس Chapter 16
Read مرقس Chapter 16 online from the Holy Bible. This chapter is part of the Book of مرقس in the New Testament. Continue reading with the chapter navigation above or explore the complete book.
Book Information
Book: مرقس
Chapter: 16
Testament: New Testament
How to Read this Chapter
Use the Previous and Next Chapter buttons to continue reading مرقس. You can also adjust the font size for comfortable reading and browse other books of the Bible using the navigation links.
More Resources
Continue Reading the Bible
Continue reading مرقس Chapter 16 and explore every book, chapter and verse of the Holy Bible. Use the navigation links above and below to move through the Scriptures with ease.
Frequently Asked Questions
What is مرقس Chapter 16?
مرقس Chapter 16 is part of the Book of مرقس in the Holy Bible.
Can I read this chapter online?
Yes. You can read the complete مرقس Chapter 16 online for free with easy chapter navigation.
More Chapters from مرقس
- مرقس Chapter 14
- مرقس Chapter 8
- مرقس Chapter 3
- مرقس Chapter 9
- مرقس Chapter 4
- مرقس Chapter 12
- مرقس Chapter 11
Explore More from نیا عہدنامہ
- 1 تیمتھیس Chapter 4
- متی Chapter 9
- رومیوں Chapter 12
- لوقا Chapter 20
- 1 تیمتھیس Chapter 6
- یوحنا Chapter 20
- مکاشفہ Chapter 11