متی Chapter 3

انگریزی میں

Read متی Chapter 3 Online

Read متی Chapter 3 online from the Holy Bible. This chapter is part of the Book of متی in the New Testament. Browse every verse with easy chapter navigation, continue to the next chapter, or explore the complete Book of متی and the Holy Bible online.

Choose a Chapter

متی 3

باب 3

1. اُن دِنوں میں یُوحنّا بپتِسمہ دینے والا آیا اور یہُودیہ کے بِیابان میں یہ منادی کرنے لگا کہ

2. توبہ کرو کِیُونکہ آسمان کی بادشاہی نزدِیک آگئی ہے۔

3. یہ وُہی ہے جِس کا ذِکر یسعیاہ نبی کی معرفت یُوں ہُؤا کہ بِیابان میں پُکارنے والے کی آواز آتی ہے کہ خُداوند کی راہ تیّار کرو۔ اُس کے راستے سیدھے بناؤ۔

4. یہ یُوحنّا اُونٹ کے بالوں کی پوشاک پہنے اور چمڑے کا پٹکا اپنی کمر سے باندھے رہتا تھا اور اِس کی خوراک ٹِڈیاں اور جنگلی شہد تھا۔

5. اُسوقت یروشلِیم اور سارے یہُودیہ اور یَردَن کے گِردونواح کے سب لوگ نِکل کر اُس کے پاس گئے۔

6. اور اپنے گناہوں کا اِقرار کر کے دریایِ یَردَن میں اُس سے بپتِسمہ لِیا۔

7. مگر جب اُس نے بہُت سے فرِیسِیوں اور صدُوقِیوں کو بپتِسمہ کے لِئے اپنے پاس آتے دیکھا تو اُن سے کہا کہ اَے سانپ کے بچّو تُم کو کِس نے جتا دِیا کہ آنے والے غضب سے بھاگو؟

8. پَس توبہ کے مُوافِق پھَل لاؤ۔

9. اور اپنے دِلوں میں یہ کہنے کا خیال نہ کرو کہ ابرہام ہمارا باپ ہے کِیُونکہ مَیں تُم سے کہتا ہُوں کہ خُدا اِن پتھّروں سے ابرہام کے لِئے اُولاد پَیدا کر سکتا ہے۔

10. اور اَب دَرختوں کی جڑ پر کُلہاڑا رکھّا ہُؤا ہے۔ پَس جو دَرخت اچھّا پھَل نہِیں لاتا وہ کاٹا اور آگ میں ڈالا جاتا ہے۔

11. میں تو تُم کو توبہ کے لِئے پانی سے بپتِسمہ دیتا ہُوں لیکِن جو میرے بعد آتا ہے وہ مُجھ سے زورآور ہے۔ میں اُس کی جُوتیاں اُٹھانے کے لائِق نہِیں۔ وہ تُم کو رُوح اُلقدُس اور آگ سے بپتِسمہ دے گا۔

12. اُس کا چھاج اُس کے ہاتھ میں ہے اور وہ اپنے کھلیہان کو خُوب صاف کرئے گا اور اپنے گیہوں کو تو کھتّے میں جمع کرے گا مگر بُوسی کو اُس آگ میں جلائے گا جو بھُجنے کی نہِیں۔

13. اُس وقت یِسُوع گلیل سے یَردَن کے کِنارے یُوحنّا کے پاس اُس سے بپتِسمہ لینے آیا۔

14. مگر یُوحنّا یہ کہہ کر اُسے منع کرنے لگا کہ مَیں آپ تُجھ سے بپتِسمہ لینے کا محتاج ہُوں اور تُو میرے پاس آیا ہے؟

15. یِسُوع نے جواب میں اُس سے کہا اَب تو ہونے ہی دے کِیُونکہ ہمیں اِسی طرح ساری راستبازی پُوری کرنا مناسب ہے۔ اِس پر اُس نے ہونے دِیا۔

16. اور یِسُوع بپتِسمہ لے کر فِی الفَور پانی کے پاس سے اُوپر گیا اور دیکھو اُس کے لِئے آسمان کھُل گیا اور اُس نے خُدا کے رُوح کو کبُوتر کی مانِند اُترتے اور اپنے اُوپر آتے دیکھا۔

17. اور دیکھو آسمان سے یہ آواز آئی کہ یہ میرا پیارا بَیٹا ہے جِس سے میں خُوش ہُوں۔

About متی Chapter 3

Read متی Chapter 3 online from the Holy Bible. This chapter is part of the Book of متی in the New Testament. Continue reading with the chapter navigation above or explore the complete book.

Book Information

Book: متی
Chapter: 3
Testament: New Testament

How to Read this Chapter

Use the Previous and Next Chapter buttons to continue reading متی. You can also adjust the font size for comfortable reading and browse other books of the Bible using the navigation links.

https://www.youtube.com/watch?v=rzsT_Q3KLzE

More Resources

Continue Reading the Bible

Continue reading متی Chapter 3 and explore every book, chapter and verse of the Holy Bible. Use the navigation links above and below to move through the Scriptures with ease.

Frequently Asked Questions

What is متی Chapter 3?

متی Chapter 3 is part of the Book of متی in the Holy Bible.

Can I read this chapter online?

Yes. You can read the complete متی Chapter 3 online for free with easy chapter navigation.

More Chapters from متی

  1. متی Chapter 26
  2. متی Chapter 19
  3. متی Chapter 15
  4. متی Chapter 14
  5. متی Chapter 13
  6. متی Chapter 16
  7. متی Chapter 9

Explore More from نیا عہدنامہ

  1. 1 کرنتھیوں Chapter 8
  2. 1 پطرس Chapter 2
  3. 3 یوحنا Chapter 1
  4. ططس Chapter 3
  5. 2 کرنتھیوں Chapter 2
  6. 2 کرنتھیوں Chapter 8
  7. 1 کرنتھیوں Chapter 15

Related Chapters & Readings

  1. اعمال Chapter 12
  2. نحمیاہ Chapter 5
  3. پیدایش Chapter 26
  4. 1 سلاطین Chapter 3
  5. متی Chapter 15
  6. 2 سلاطین Chapter 22
  7. یشوع Chapter 19
Share Your Love

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *