Read خروج Chapter 31 Online
Read خروج Chapter 31 online from the Holy Bible. This chapter is part of the Book of خروج in the Old Testament. Browse every verse with easy chapter navigation, continue to the next chapter, or explore the complete Book of خروج and the Holy Bible online.
Choose a Chapter
خروج 31
باب 31
1. پھر خُداوند نے موسیٰ سے کہا ۔
2. دِیکھ مَیں نے بضلی ایل بِن اوری بِن حور کو یہوداہ کے قبیلہ میں سے نام لیکر بُلایا ہے ۔
3. اور میَں نے اُسکو حکمت اور فہم اور عِلم اور ہر طرح کی صنعت میں رُوح الّہہ سے معمُور کیا ہے ـ
4. تاکہ ہُنر مندی کے کاموں کو ایجاد کرے اور سونے اور چاندی اور پیتل کی چیزیں بنائے ـ
5. اور پتھر کو جڑنے کے لئے کاٹے اور لکڑی کو تراشے جس سے سب طرح کی کاریگری کا کام ہو ۔
6. اور دیکھ مَیں نے اہلیاب کو جو اخیسمک کا بیٹا اور دان کے قبیلہ میں سے ہے اُسکا سا تھی مُقرر کِیا ہے اور میں نے سب روشن ضمیروں کے دل میں اَیسی سمجھ رکّھی ہے کہ جن جن چیزوں کا میں نے تُجھ کو حُکم دیا ہے اُن سبھوں کو وہ بنا سکیں ۔
7. یعنی خیمئہ اجتماع اور شہادت کا صندُوق اور سر پوش جو اُسکے اُوپر رہیگا اور خیمہ کا سب سامان ۔
8. اور میز اور اُسکے ظرُوف اور خالِص سونے کا شمعدان اور اُسکے سب ظرُوف اور بخُور جلانے کی قربانگاہ ۔
9. اور سوختنی قُربانی کی قربانگاہ اور اُسکے سب ظرُوف اور حَو ض اور اُسکی کُرسی ۔
10. اور بیل بُو ٹے کڑھے ہُو ئے جامے اور ہارُون کاہن کے مُقدس لِباس اور اُسکے بیٹوں کے لِباس تاکہ کاہن کی خدِمت کو انجام دیں ۔
11. اور مسح کرنے کا تیل اور مُقدس کے لئے خُوشبُو دار مصالحِ کا بخُور ۔ اِن سبھوں کو وہ جیسا مَیں نے تجھے حُکم دیا ہے ویسا ہی بنائیں ۔
12. اور خُداوند نے موسیٰ سے کہا ۔
13. تُو بنی اسرائیل سے یہ بھی کہہ دینا کہ تُم میرے سبتوں کو ضرور ماننا ۔ اِسلئے کہ یہ میرے اور تُمہارے درمیان تُمہاری پُشت در پُشت ایک نشان رہیگا تاکہ تُم جانوکہ مَیں خُداوند تُمہارا پاک کرنے والا ہوں ۔
14. پس تُم سبت کو ماننا اِسلئے کہ وہ تُمہارے لئے مُقدس ہے ۔ جو کوئی اُسکی بے حُرمتی کرے وہ ضرور مار ڈالا جائے ۔ جو اُس میں کُچھ کام کرے وہ اپنی قُوم میں سے کاٹ ڈالا جا ئے ۔
15. چھ دِن کام کاج کیا جائے لیکن ساتواں دِن آرام کا سبت ہے جو خُداوند کے لئے مُقدس ہے ۔جو کو ئی سبت کے دِن کام کر ے وہ ضرور مار ڈالا جائے۔
16. پس بنی اسرائیل سبت کو مانیں اور پُشت در پُشت اُسے دائمی عہدجانکر اُسکا لحاظ رکھیں ّ ۔
17. میرے اور بنی اسرائیل کے درمیان یہ ہمیشہ کے لئے ایک نشان رہیگا اِسلئے کہ چھ دِن میں خُداوند نے آسمان اور زمین کو پیدا کیا اور ساتویں دِن آرام کرکے تازہ دم ہُوا ۔
18. اور جب خُداوند کوہِ سینا پر مُوسیٰ سے باتیں کر چُکا تو اُس نے اُسے شہادت کی دولَوحیں دیں ۔ وہ لَوحیں پتھر کی اور خُدا کے ہاتھ کی لکھی ہُوئی تھیں ۔
About خروج Chapter 31
Read خروج Chapter 31 online from the Holy Bible. This chapter is part of the Book of خروج in the Old Testament. Continue reading with the chapter navigation above or explore the complete book.
Book Information
Book: خروج
Chapter: 31
Testament: Old Testament
How to Read this Chapter
Use the Previous and Next Chapter buttons to continue reading خروج. You can also adjust the font size for comfortable reading and browse other books of the Bible using the navigation links.
More Resources
Continue Reading the Bible
Continue reading خروج Chapter 31 and explore every book, chapter and verse of the Holy Bible. Use the navigation links above and below to move through the Scriptures with ease.
Frequently Asked Questions
What is خروج Chapter 31?
خروج Chapter 31 is part of the Book of خروج in the Holy Bible.
Can I read this chapter online?
Yes. You can read the complete خروج Chapter 31 online for free with easy chapter navigation.
More Chapters from پرانا عہدنامہ
- عاموس Chapter 5
- عاموس Chapter 8
- عاموس Chapter 4
- عاموس Chapter 7
- عاموس Chapter 1
- عاموس Chapter 6
- عاموس Chapter 3
Explore More from خروج
- خروج Chapter 6
- خروج Chapter 1
- خروج Chapter 2
- خروج Chapter 18
- خروج Chapter 19
- خروج Chapter 1
- خروج Chapter 12